السلام علیکم
آپکی اردو ویسے تقریبا پرفیکٹ ہے۔ اگر آپ اقبال کے اردو کلام کو سمجھ سکتے ہیں تو آپ اردو میں مجھ سے بہت آگے ہیں (یہاں محفل میں اچھے اچھے اردو دان موجود ہیں، جبکہ میری اردو بس واجبی سی ہے)۔
ویسے میں سمجھتی تھی میں نے یورپ میں رہ کر اتنی اردو سیکھ کر بہت تیر مارا ہے اور میں فخر کرتی تھی کہ میری اردو میرے پاکستان میں موجود کزنز سے زیادہ اچھی ہے۔ مگر جب سے آپ کی اردو دیکھ رہی ہوں تو خود کو شرمندہ پا رہی ہوں کہ آپ نے ایران میں رہتے ہوئے اتنی اچھی اردو سیکھی ہے۔ میرے خیال میں یہ زبان سے زیادہ ذوق کی بات ہے۔
میری خواہش ہے کہ وقت ملنے پرآپ ایران کے تعلیمی نظام کے اوپر ایک تفصیلی مضمون تحریر فرمائیے۔ سکول سے لیکر یونیورسٹیز تک۔
پھر یہ بھی کہ ایرانی یونورسٹیز میں تعلیم مفت میں فراہم کی جاتی ہے، تو کیا یہ سہولت غیر ملکی طلباء کے لیے بھی ہے؟ غیر ملکی طلباء کیسے ایرانی دانشگاہوں (یونیورسٹیز ) میں داخلہ لے سکتے ہیں؟
ہو سکتا ہے اس سلسلے میں آپ کو کچھ ریسرچ کرنا پڑے۔ آپ اپنا وقت لیجئے گا، مگر پھر ایک تفصیلی مضمون اس سلسلے میں ضرور ہمیں اردو میں مہیا کیجئے گا کیونکہ اگر طلباء کا یہ تبادلہ شروع ہو جائے تو پھر ان دو برادر ممالک میں اجنبیت کم ہونے کا باعث ہو گا۔ میرے نزدیک یہ پہلا قدم ہو گا اور طلباء سے بہتر کردار کوئی اور ادا نہیں کر سکتا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں، ایک دوسرے کی مزاج اور تمدن کو سمجھیں۔
مجھے علم ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء مذہبی حوزہ جات میں پڑھتے ہیں۔ مگر مجھے دلچسپی ہے میڈیکل یونورسٹیز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز وغیرہ میں، کہ جس کے لیے ایک عام پاکستانی طالبعلم بھی دلچسپی رکھ سکے۔
محترمہ مہوش صاحبہ۔
السلام علیکم،مجھے آپ جیسی استاد کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی ، میری گزارش آپ سے یہ ہے کہ آپ آگے جو بھی غلطی مجھ سے ہوگئی ["ہو گئی" ماضی کا صیغہ ہے جب کہ مستقبل کے لیے "ہو جائے" کا استعمال ہو گا۔ یعنی مجھ سے جو بھی غلطی ہو جائے۔۔۔] اس کی نشاندہی کردیجئیے تا کہ میری اردو میں بہتری آجائے
تین سال پہلے میں اردوسے بالکل ناواقف تھا اب اللہ کا شکر ہے کہ خود اپنے پاک و ہند کے بہن بھائیوں سے گفتگو کرسکتا ہوں اور ان سے بہت کچھ سکھ رہا ہوں
آپکے پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ ہم اردوکی وہی کتابیں پڑھتے ہیں جو صوبہ پنجاب میں پڑھائی جاتی ہیں پہلی جماعت سے لے کر بارھویں جماعت تک
دوسرے سوال کا جواب :جو طلباء اردو سیکھ رہے ہیں ان کی تعداد تقریبا 70ہے
آخری ؟ کا جواب :نہیں
امید ہے آپ تکلف کیے بغیر میری غلطیوں کی نشاندہی کی تکلیف اٹھائیں گی۔شکریہ
والسلام۔