بشیر بدر یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو ۔ بشیر بدر

فاتح

لائبریرین
یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

کوئی ہا تھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے ملا کرو

مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں وہ کہا کرو

ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں، کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمھیں جس نے دل سے بھلا دیا، اسے بھولنے کی دعا کرو

کبھی حسنِ پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میں
جو میں بن سنور کہیں چلوں، مرے ساتھ تم بھی چلا کرو

نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اسے اتنی گرمیِ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو

یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے
یہ تمھارے گھر کی بہار ہے، اسے آنسوؤں سے ہرا کرو
(بشیر بدرؔ)

بشیر بدرؔ یہی غزل مشاعرے میں پڑھتے ہوئے
 
یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے
یہ تمھارے گھر کی بہار ہے، اسے آنسوؤں سے ہرا کرو۔ ۔​
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے۔ ۔ ۔واہ
 
فاتح صاحب دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ ۔ یقین کیجئے کہ آج صبح سے ہی یہ غزل بہت یاد آرہی تھی۔ دل چاہ رہا تھا کہ کاش کہیں سے دستیاب ہوجائے۔ ۔ ۔ قبلہ اسے کہتے ہیں ٹیلی پیتھی:)
 
یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

خوب ۔۔۔۔۔۔۔ بشیر بدر کی یہ غزل ہمیشہ ہی اچھی لگتی ہے
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ ۔ یقین کیجئے کہ آج صبح سے ہی یہ غزل بہت یاد آرہی تھی۔ دل چاہ رہا تھا کہ کاش کہیں سے دستیاب ہوجائے۔ ۔ ۔ قبلہ اسے کہتے ہیں ٹیلی پیتھی:)
درست کہا جناب۔ دعا دیجیے فیصل عظیم فیصل صاحب کو کہ جنھوں نے محفل کے ارکان کو ٹیلی پیتھی کا ماہر بنا ڈالا۔:) لیکن میرے خیال میں تو یہ ٹیلی پیتھی سے بھی "پہنچا ہوا" کوئی علم ہے کہ ٹیلی پیتھی کے لیے تو دوسرے فریق کی آواز سننا ضروری ہوتا ہے شاید۔:)
 
فاتح

لائبریرین
یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

خوب ۔۔۔۔۔۔۔ بشیر بدر کی یہ غزل ہمیشہ ہی اچھی لگتی ہے
بہت شکریہ امید صاحبہ! یہ واقعی بشیر بدر کی بہترین غزلوں میں سے ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
درست کہا جناب۔ دعا دیجیے فیصل عظیم فیصل صاحب کو کہ جنھوں نے محفل کے ارکان کو ٹیلی پیتھی کا ماہر بنا ڈالا۔:) لیکن میرے خیال میں تو یہ ٹیلی پیتھی سے بھی "پہنچا ہوا" کوئی علم ہے کہ ٹیلی پیتھی کے لیے تو دوسرے فریق کی آواز سننا ضروری ہوتا ہے شاید۔:)

مجھے بھی ایک غزل کی تلاش ہے ۔۔۔۔ مگر اس سلسلے میں ٹیلی پیتھی شاید کارگر ثابت نہ ہوسکے کیونکہ یہ غزل کسی کا نام ہے ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
مجھے بھی ایک غزل کی تلاش ہے ۔۔۔۔ مگر اس سلسلے میں ٹیلی پیتھی شاید کارگر ثابت نہ ہوسکے کیونکہ یہ غزل کسی کا نام ہے ۔ ;)
اسی غزل کے لیے کسی شاعر نے کہا ہے کہ
مرے سامنے ایک مجسّم غزل ہے
غزل دیکھ کر میں غزل کہہ رہا ہوں
ہاں آپ اسے یوں کر سکتے ہیں کہ
مجھے جستجو اک مجسّم غزل کی
غزل پانے کو میں غزل سن رہا ہوں:grin:
 
خوشی

محفلین
یونہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر بھی رہا کرو ،،،،،،،،،،، بشیر بدر

یونہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ھے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ھے ذرا فاصلے سے ملا کرو

ابھی راہ میں کئی موڑ ھیں کوئی‌آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو

مجھے اشتہار سی لگتی ھیں یہ محبتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو

کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میں
جو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلا کرو

نہیں بے حجاب وہ چاندسا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اسے اتنی گرمی شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو

یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ھے
یہ تمہارے گھر کی بہار ھے اسے آنسوؤں سے ہرا کرو
 
فاتح

لائبریرین
یہ مکمل غزل اور بشیر بدر کی اپنی آواز میں ویڈیو یہاں پہلے ہی ارسال کر چکا ہوں۔ بطور اعادہ پڑھانے کا شکریہ
 
خوشی

محفلین
میں نے بہتر تلاش میں کوشش کی مگر نہیں ملی تو یہاں شئیر کرنی کی جسارت کی ھے، انتظامیہ چاھے تو اس کو ڈیلیٹ کر سکتی ھے
 
فاتح

لائبریرین
حذف کی بجائے شاید اسے یکجا کر دیا جائے گا کہ یہی طریق ہے محفل کا۔
لیکن آپ ٹیگز میں شاعر یا گلوکار کے نام سے تلاش کر لیا کیجیے یا گوگل میں پہلا مصرع لکھ کر بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔
 
بنتِ آدم

محفلین
بہت خوب!

مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں وہ کہا کرو
واہ واہ
 
مقدس

لائبریرین
کوئی ہا تھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے ملا کرو

سو ٹرو۔۔ ہیں ناں بھیا۔۔ اور خبردار جو میرے میسج کو غیر متفق کیا تو میں ناراض ہو جانا آپ سے
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئی ہا تھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے ملا کرو

سو ٹرو۔۔ ہیں ناں بھیا۔۔ اور خبردار جو میرے میسج کو غیر متفق کیا تو میں ناراض ہو جانا آپ سے

غیر متفق تو میں ہو گیا ہوں اور وہ اس لیے کہ آپ پسندیدہ کلام میں تشریف لاتی ہیں تو فقط اپنے مسکین بھائی صاحب کے موضوع میں :grin:
 
Top