یونیورسل لائبریری

دی یونیورسل ڈیجیٹل لائبریری میں مختلف زبانوں کی دس لاکھ کتابیں موجود ہیں ۔ تلاش میں 17 ہزار سے زائد اردو کتابوں کی فہرست سامنے آ جاتی ہے۔ مگر کتابوں کو پڑھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ہو سکتا ہے آپ لوگوں میں سے کوئی میری مشکل حل کر سکے۔ نوازش ہوگی۔

http://www.ulib.org/index.html
 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے تو یہ ربط فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ میرے خیال میں ایسے روابط کو کسی ایک جگہ پر اکٹھا کرنا شروع کر دینا چاہیے۔
کتابیں پڑھنے کے لیے یہاں ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ کتابیں زیادہ تر TIFF فارمیٹ کی گرافکس پر مشتمل ہیں۔ انہیں پڑھنے کے لیے ایک TIFF ریڈر درکار ہے۔ میں نے فائرفاکس کے لیے نیٹ سکیپ سٹائل والا پلگ ان انسٹال کر لیا ہے۔ پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد آپ کسی کتاب کی تفصیل دیکھیں تو وہاں آپ کو Tiff Reader لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں تو یہ ریڈر لانچ ہو جائے گا۔ پہلی مرتبہ چلنے پر رجسٹریشن درکار ہوگی، لیکن یہ فری ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ کتابیں پڑھنے کے لیے اچھا انٹرنیٹ کنکشن اور تحمل کی ضرورت ہوگی۔ ٹِف فارمیٹ کی فائلیں نسبتاً بڑے سائز کی ہوتی ہیں اور لوڈ ہونے میں وقت لیتی ہیں۔ اگر ابن سعید اس پر نظر ڈالیں تو ہو سکتا ہے کہ اس سائٹ سے بیچ موڈ میں یہ فائلیں ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی طریقہ دریافت کر لیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے اکثر کتابیں تو غیر دستیاب ہیں، اور جو ہیں وہ بھی مشکل سے ہی لوڈ ہو رہی ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
میں نے کسی زمانے میں یہاں سے کچھ کتابیں ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ اب تو یاد بھی نہیں رہا کہ رکھی کہاں تھیں۔ :(
 
نبیل صاحب آج سائٹ کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اس میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔ جس کا اعتراف خود پروجیکٹ والوں نے بھی کیا ہے۔ میں پلگ ان انسٹال کر لیا تھا مگر انتظار کے باوجود کتاب یہاں پر کھلنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ اس لیے فورم سے رہنمائی کی درخواست کی۔
 
کچھ انتظار کیئے لیتے ہیں۔ جب وہاں کے ذخائر استعمال کے لئے تیار ہو جائیں تو پھر سوچیں گے کہ اس سے کیسے استفادہ کرنا ہے۔ ان شاء اللہ۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل صاحب آج سائٹ کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اس میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔ جس کا اعتراف خود پروجیکٹ والوں نے بھی کیا ہے۔ میں پلگ ان انسٹال کر لیا تھا مگر انتظار کے باوجود کتاب یہاں پر کھلنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ اس لیے فورم سے رہنمائی کی درخواست کی۔

وہاب، تم کونسی کتاب دیکھنا چاہ رہے ہو؟
 

میم نون

محفلین
مواد تو کافی سارا ہے وہاں پر، جب ٹھیک چلے گی تو ہم بھی اس سے مستفید ہوں گے انشاء اللہ۔

شکریہ اسے یہاں بانٹنے کا :)
 
نبیل صاحب میں نے تو ابھی تک جو بھی کتاب کھولنے کی کوشش کی ہے۔ مایوسی ہوئی ہے۔ ایک بھی کتاب نہیں کھل رہی۔ پراجیکٹ کے کچھ مرر لنک بھی دئیے گئے ہیں۔ جس میں سے ہندوستان کا لنک کام نہیں کر رہا ہے اور چائنہ کے لنک سے ویب سائٹ کھل جاتی ہے مگر وہاں تلاش کے عمل میں کوئی خرابی ہے۔ فہرست کھلنے کا نام تک نہیں لیتی ۔
 
Top