فاتح

لائبریرین
راجہ ضیاء الحق صاحب نے مذکورہ کالم کا جواب فیس بک پر دیا ہے۔ معلومات دینے کے نقطہ نظر سے شئر کر رہا ہوں۔میرا دونوں میں سے کسی کے خیالات سے بھی متفق ہونا ضروری نہیں۔
https://www.facebook.com/ziaulhaq.raja/posts/824283577689626?hc_location=ufi
وہی پرانا اور آزمودہ حربہ آزمایا ہے اس چورن فروش نے کہ یہ اسلام پر حملہ ہے :laughing::laughing::laughing:
If I assume the best and consider for a moment that Islam is NOT being attacked,
 
فاتح

لائبریرین
صحیح تو فرمایا ہے کہ محفلین مفتی بھی کہہ چکے ہیں کہ جنات سے انکار کفر ہے اور واجب القتل
جنات سے انکار کیا ہے اور کیا نہیں اور جنات کی تعریف کیا ہے یہ ایک الگ بحث ہے لیکن ان جیسے فراڈیوں کا فراڈ جب بھی پکڑا جاتا ہے یا جب کوئی انہیں فراڈ کہتا ہے تو جواب میں یہ اسے اسلام پر حملہ قرار دے کر عوام کے جذبات کو ہوا دیتے ہیں اور پھر عوام میں سے ممتاز قادری جیسے نکلتے ہیں۔
یعنی اس راجے کو کچھ مت کہو کیونکہ اسے اور اس کے جنات پکڑنے کے فراڈ کو غلط قرار دینا سیدھا سیدھا اسلام پر حملہ ہے اور اگر کل کلاں کو ڈاکٹر ہود بھائی کے ساتھ کوئی سانحہ ہوتا ہے تو یہ راجہ فراڈیا اس کا ذمے دار ہو گا۔
 
زیک

مسافر

یہی تو آئیڈیا ہے۔ آپ نے ممتاز قادری کے وکیل کا وہ بیان نہیں دیکھا جس میں کدو کو برا کہنے کو توہین رسول کہا اور کدو کے مخالف کو واجب القتل قرار دیا؟
 
arifkarim

معطل
یہی تو آئیڈیا ہے۔ آپ نے ممتاز قادری کے وکیل کا وہ بیان نہیں دیکھا جس میں کدو کو برا کہنے کو توہین رسول کہا اور کدو کے مخالف کو واجب القتل قرار دیا؟
زیک بھائی،ہم اس قسم کے جاہل مولویوں اور مفتیوں کو سنجیدہ کیوں لیتے ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین
یہی تو آئیڈیا ہے۔ آپ نے ممتاز قادری کے وکیل کا وہ بیان نہیں دیکھا جس میں کدو کو برا کہنے کو توہین رسول کہا اور کدو کے مخالف کو واجب القتل قرار دیا؟
اوہ! یہ میرے علم میں نہیں تھا۔۔۔ کیا واقعی یہ جاہلانہ بیان داغا تھا اس کے وکیل نے؟
ویسے اس زمانے میں اور اس علاقے میں جو سبزیاں میسر تھیں انہی میں سے پسندیدہ و غیر پسندیدہ بھی ہونی تھیں۔ جو پھل اور سبزیاں اس دور میں عرب کے خطے میں نہیں پائی جاتی تھیں انہیں کھانا یا پسند کرنا سنت بھی نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اس امید پر کہ شائد ضیاءالحق صاحب نے اس کی تردید کی ہوکہ واقعی میں ایسی کوئی ورکشاپ نہیں ہوئی اور ڈاکٹر ہودبائی کو غلط اطلاع ملی، میں نے ان کی پوسٹ پڑھی۔
اب میرا شک یقین میں بدل گیا کہ ہودبائی صاحب نے کوئی satire piece نہیں لکھابلکہ وہی لکھا جو کہ وقوع پزیر ہوا۔ ضیاءالحق صاحب تو اگلی ورکشاپ پر لوگوں کو مدعو کئے جا رہے ہیں۔
ہاہاہا۔ موصوف لگتا ہے پکےنون لیگی بھی ہیں۔ اپنی فیسبک پوسٹ میں فرما رہے ہیں کہ ہاں جنات اور کالے جادو پر کانفرس تو منعقد کی تھی لیکن چونکہ ہود بھائی وہاں موجود نہیں تھے اسلئے انہوں نے خود سے بڑکیں ماری ہیں۔ مزید فرماتے ہیں کہ ہودبھائی کا جنات اور کالے جادو پر سوال اٹھانا کیا انکی ذات پر حملہ ہے یا اسلام پر۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ دھاندلی تو ہوئی ہے پر منظم نہیں ہوئی:
b947.gif

الحمدللہ ایک فیس بک یوزر نے اس مضحکہ خیز پوسٹ پر کیسا معقول جواب دیا:
b948.gif

یعنی آیات قرآنی و احادیث نبویؐ کو جنات اور کالے جادو کے ’’اثبوت‘‘ کے طور پر پیش کرنا بالکل ویسے ہی ہے جیسے بائبل کو حضرت عیسیٰؑ کی خدائی ثابت کرنے کیلئے استعمال کرنا یا ہیری پارٹر ناول کو ہوگورٹس نامی جادوئی اسکول کی موجودگی کےلئے بطور اثبوت پیش کرنا۔
یہ پوسٹ ان مذہبی احباب کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو عقل و منطق کے تمام دروازے بند کر کے محض ایمانیات سے لایعنی مخلوقات "ثابت"کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
18 اکتوبر کو یہ "جنات" ایک بار پھر اسلام آباد شریف میں حاضری دیں گے۔ جس جس نےکالے جادو سے متعلق سعودی علوم سیکھنے ہوں وہ ان صاحبان سے رابطہ کر سکتے ہیں:
12108937_824556004329050_4375591881885234987_n.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
پہلی بات یہ کہ یقینی اور واضح طور پر پرویز ہود اور ڈان نے راجہ ضیاء الحق کے نام پر اسلام کے اس عقیدے کو نشانہ بنایا ہے جس میں جنات کے وجود کو برحق کہا گیا ہے۔
زیک ، عارف اور فاتح کے بقول کے اسے خواہ مخواہ اسلام پر حملہ قرار دیا جارہا ہےحالاں کہ ملاحظہ کیا جاسکتاہے:
انہوں نے جنات اور کالے جادو کے جواز میں ایک دلچسپ دلیل دی۔

ذرا ٹھہریے کیا یہ دلیل آپ کو مجبورکرتی ہے کہ ہالی وڈ کی مقبول چڑیلیں ، بدروحیں اور عجیب الخلقت جانور، خیالی کی بجائے حقیقت میں وجود رکھتے ہیں۔

بھوت پریت، جنات وغیرہ کو بطور فکشن تو پڑھا جا سکتا ہے۔ البتہ سائنسی تعلیمی اداروں میں انکا کوئی کام نہیں۔

دوسری بات یہ کہ موصوف نے اپنی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی ممالک میں صرف سعودی عرب کو نشانہ بنایا حالاں کہ اسلامی جمہوریہ کے نام سے اور بھی کٹر قسم کے مذہبی ممالک موجود ہیں، وہاں اس سے زیادہ جنات پر یقین کیا جاتا ہے ۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جناب خود اس مخصوص طبقے سے تعلق رکھتا ہے جو صرف اور صرف اسلام ہی کو اپنی ذہنیت کا نشانہ بناتا ہے۔لہذا جب ایسے نام نہاد ماہرینِ سائنس ہی اتنے جاہل اور متعصب واقع ہوں تو عام آدمی سے کیا گِلا؟

چوں کہ پرویز ہود نے خود ہی سائنسی روایات اور اصول و قواعد کے برخلاف ورکشاپ میں شرکت کیےبغیر اپنی رائے قائم کی ہے لہذا ایسے نام نہاد ”فزسسٹ“ کی اوٹ پٹانگ رائے پر اپنا وقت ضائع نہیں کیاجاسکتا۔بقولِ سعد:
فالتو ٹیم نشتہ جناب:)

اگر جنات کے وجود پر کبھی مفید اوربامعنی بحث شروع ہوئی تو شرکت کریں گے۔
 
بھائی تو پھر اتنا لمبا اور فضول تبصرہ کر کے اپنا (اور دوسروں کا) اتنا وقت بھی برباد کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
امید ہے کہ اب آپ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے اس دھاگے میں مزید کچھ لکھ کر اپنا (اور ہمارا) وقت برباد نہیں کریں گے۔خدا کی قسم بہت خوشی ہو گی اگر آپ اپنی بات پر قائم رہیں :)
جا کر کالے جادو اور جنات پر "ورکشاپ" :laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing: کا تماشا دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔ ہمارے لیے ان جنات کے ڈراموں میں سے "عینک والا جن" ہی کافی ہے
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
طرفین اپنےعمل اور ردِّعمل میں مخلص ہیں بس لچک کی کمی تنازعے کا وہم پیدا کرتی ہے۔ ایک آدمی جو ڈائس کے ساتھ کھڑا ہو کر آپ کو کُچھ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے دراصل اپنا سب کُچھ داؤ پر لگا چُکا ہوتا ہے۔ اَب اگر وہ غلط ہے تو اجتماعی دانش کو گمراہ نہیں کرسکتا اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہے تو پھر ایسا کرنے کا حقدار ہے :)
 
یعنی وہ فراڈیا جو جنات اور کالے جادو کا چکر چلا رہا ہے وہ بھی مخلص ہے؟ اس کا اخلاص کس کے لیے ہے، جنوّں بھوتوں پریوں چیلوں جادوگروں کے لیے؟ :)
 
آصف اثر

معطل
بھائی تو پھر اتنا لمبا اور فضول تبصرہ کر کے اپنا (اور دوسروں کا) اتنا وقت بھی برباد کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
امید ہے کہ اب آپ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے اس دھاگے میں مزید کچھ لکھ کر اپنا (اور ہمارا) وقت برباد نہیں کریں گے۔خدا کی قسم بہت خوشی ہو گی اگر آپ اپنی بات پر قائم رہیں :)
جا کر کالے جادو اور جنات پر "ورکشاپ" کا تماشا دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔ ہمارے لیے ان جنات کے ڈراموں میں سے "عینک والا جن" ہی کافی ہے
جناب ایسے پٹانگ قسم کے کالم نویسوں اور غیبی تبصرے کرنے والوں کی حقیقت ایک بار تو کم از کم بتانا چاہیے تھا۔

بالکل ۔ میں پرویز ہود جیسےغیر سائنسی اور متعصب لوگوں کے:laughing: :laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing: والے کالم پر اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا۔ باقی جنات کا وجود جب بھی زیرِ بحث آئے گا مناسب جان کر تبصرہ کیاجائے گا۔
”بہت خوش “ رہیے ۔ :)
 
اوہ آپ پھر اپنا اور دوسروں کا قیتی وقت برباد کرنے آ گئے۔۔۔ کم از کم اپنی بات کا بھرم ہی رکھ لیتےکہ آپ کے پاس فالتو ٹائم نشتہ۔۔۔ خیر مجھے یقین تھا کہ آپ آئیں گے اور ہم سب کا وقت برباد ضرور کرنے آئیں گے۔۔۔ :laughing:
چلیں اب جا کے جنوں بھوتوں کے ڈرامے دیکھیں۔۔۔ شاباش واپس مت آئیے گا خدا را
 
آصف اثر

معطل
اوہ آپ پھر اپنا اور دوسروں کا قیتی وقت برباد کرنے آ گئے۔۔۔ کم از کم اپنی بات کا بھرم ہی رکھ لیتےکہ آپ کے پاس فالتو ٹائم نشتہ۔۔۔ خیر مجھے یقین تھا کہ آپ آئیں گے اور ہم سب کا وقت برباد ضرور کرنے آئیں گے۔۔۔ :laughing:
چلیں اب جا کے جنوں بھوتوں کے ڈرامے دیکھیں۔۔۔ شاباش واپس مت آئیے گا خدا را

بالکل ۔ میں پرویز ہود جیسےغیر سائنسی اور متعصب لوگوں کے:laughing: :laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing: والے کالم پر اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا۔ باقی جنات کا وجود جب بھی زیرِ بحث آئے گا مناسب جان کر تبصرہ کیاجائے گا۔
”بہت خوش “ رہیے ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
اگر جنات کے وجود پر کبھی مفید اوربامعنی بحث شروع ہوئی تو شرکت کریں گے۔
باقی جنات کا وجود جب بھی زیرِ بحث آئے گا مناسب جان کر تبصرہ کیاجائے گا۔
ارے بھائی، اپنی کسی ایک بات پر تو قائم رہیے۔۔۔ پہلے صرف "مفید اور با معنی بحث" کی شرط رکھی اور پھر کچھ ہی منٹوں میں خود ہی اس سے پھر گئے اور "جب بھی زیر بحث آئے" پر چھلانگ لگا لی۔ :laughing:
جھوٹ بولا ہے ظفر تو اس پہ قائم بھی رہو
آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیے​
 
فاتح

لائبریرین
ایسے پٹانگ قسم کے کالم نویسوں
پرویز ہود جیسےغیر سائنسی
میں اس پر تو بات نہیں کر رہا کہ کوئی سڑک چھاپ اٹھ کر ڈاکٹر پرویز ہودبھائی جیسے اعلیٰ پائے کے نامور سائنس دان کو "غیر سائنسی" کیسے کہہ سکتا ہے کیونکہ اس لطیفے پر بات کرنا واقعتاً وقت برباد کرنا ہے اور میں یہ کام نہیں کروں گااور یقین مانیں کہ میں آپ کی طر ح اپنی بات سے نہیں پھرنے والا ۔
لیکن آپ کو ایک برادرانہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ اگرکچھ تھوڑا بہت وقت جنوں بھوتوں ا ور کالے جادو کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گیا ہو تو اسے اردو سیکھنے میں صرف کر لیں کہ "پٹانگ" کوئی لفظ نہیں بلکہ "اوٹ پٹانگ" ہوتا ہے۔ اسی طرح "ہود" کوئی سرنیم نہیں بلکہ "ہودبھائی" بطور لفظ واحد فیملی نیم ہے۔ :)
 
Top