بھائی مقبول جزاک الله خیر کہ مجھے ٹیگ کیا اور دعوت کلام دی -محترمین
میرے کسی پروفیسر دوست کو اپنے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کی الوداعی تقریب میں پڑھنے کے لیے شاعری درکار ہے۔ آپ سے مدد کی درخواست ہے
یاسر شاہ سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل: محمد عبدالرؤوف سیما علی صابرہ امین اشرف علی ، عاطف ملک امین شارق ارشد چوہدری
محمل ابراہیم فہد اشرف اور باقی سب احباب
اسی بات کا تو رونا کہ اس رونے کو رونے کے لیے میر صاحب نہ رہے۔۔۔میر محمد تقی میر صاحب مقدمہ دائر کریں کے آپ پر ۔
مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نے
درد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا
آئی بی اے کے سابق ڈین اور سابق گورنر اسٹیٹ بنک جناب ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی تقریب میں ایک سپاس نامہ پڑھا تھا ۔۔۔احسن بھائی! ٹیپ والے مصرع میں کوئی ایسا جگاڑ لگائیں کہ خاص سے عام ہو جائے۔ 😊
زبردست۔۔۔آئی بی اے کے سابق ڈین اور سابق گورنر اسٹیٹ بنک جناب ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی تقریب میں ایک سپاس نامہ پڑھا تھا ۔۔۔
جہاں پہ چار سو چھائی زوال و پستی ہو
اور انحطاط سے سینہ وطن کا چھلنی ہو
کہ ہو بلندیٔ کردار اس قدر عنقا
چراغ لے کے بھی ڈھونڈو،کہیں نہ ملتی ہو
اک ایسے دور میں اوجِ کمال ہیں عشرت
ہمارا فخر، وطن کا جمال ہیں عشرت ۔۔۔
اس کے آگے بھی دو تین بند اور تھے ۔۔۔ باقی اس لنک پر سن لیں
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔۔زبردست
بہت مہربانی صابرہ امین صاحبہ
چلو اچھا ہے اس پر بھی آپ نے طبع آزمائی کر لی مزید کوشش سے اور نکھار آ جائے گا۔ آپ ایک قدم اور آگے ہو گئی ہیں
یہ تو ایک معصوم سی سنجیدہ سی کوشش تھی ۔ٹریجڈی کیسے ہو گئی بھئی!!ٹریجڈی شاعری تو بس خواتین پہ ختم!!!
اگر خدانخواستہ ہم شاعر ہوتے تو کیا یہاں ہوتے؟؟؟یہ تو ایک معصوم سی سنجیدہ سی کوشش تھی ۔ٹریجڈی کیسے ہو گئی بھئی!!
اگر ہے تو اب فٹا فٹ ایک نان ٹریجک میل ورژن کہہ ڈالیے۔ نو بہانہ ۔ ۔
یہ سرگوشی آپ نے اس محفل کے بارے میں کی ہے؟😄😄اگر خدانخواستہ ہم شاعر ہوتے تو کیا یہاں ہوتے؟؟؟
پاگل خانے میں ہوتے بھئی!!!
اس طرف اچھا دھیان دلایا آپ نے...یہ سرگوشی آپ نے اس محفل کے بارے میں کی ہے؟😄😄
یہ کیوں نہیں کہتے کہ انگور کھٹے ہیں ۔ ۔پاگل خانے میں ہوتے بھئی!!!
شاعری سے شغف ہے تو ظاہر ہے وہیں کہیں (آپ کی سرگوشی والی جگہ) پر ہوں گا😄اس طرف اچھا دھیان دلایا آپ نے...
حیرت ہے ہمارے ذہن میں کیوں نہ آیا...
پہلے کہاں تھے آپ مقبول بھائی!!!
ہم بھی مشکل سمجھتے ہیں۔۔۔یہ کیوں نہیں کہتے کہ انگور کھٹے ہیں ۔ ۔
لوگ آسان سمجھتے ہیں شاعر ہونا ۔ ۔ ۔
آپ وہاں کیوں ہونے لگے؟؟؟شاعری سے شغف ہے تو ظاہر ہے وہیں کہیں (آپ کی سرگوشی والی جگہ) پر ہوں گا😄
پروفیسر فیصل عظیم فیصل بن جائیے کیونکہ یہ کلام کسی پروفیسر صاحب نے اپنے طلباء کے سامنے پڑھنا ہے جیسا کہ اولین مراسے سے اشارہ مل رہا ہے۔تقریب کی متوقع تاریخ ، کالج کا نام ، الوداعیہ پڑھنے والے کا نام ، پروفیسرز جن کا نام شامل اشعار کرنا ہے اور ان کی خاصیتیں یا حلیہ درکار ہے اور چوبیس گھنٹے میں مطلوبہ مزاج کی شگفتہ سی تحریر لے لیجئے ۔ پروفیشنل تو نہیں البتہ تک بازی ضرور کر دونگا ان شاء اللہ
آپ کی ذرہ نوازی ہے🙏🏻🙏🏻🙏🏻آپ وہاں کیوں ہونے لگے؟؟؟
وہاں وہ ہوتے ہیں جو خود ساختہ شاعر ہوتے ہیں۔۔۔
آپ تو بے ساختہ شاعر ہیں!!!