یونیکوڈ اردو سے پی ڈی ایف دستاویز کی تیاری میں مدد درکار ہے

نعمان

محفلین
میرے پاس ایک ایچ ٹی ایم ڈاکومنٹ‌ ہے جس میں اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ ہے۔ مجھے اس ڈاکومنٹ‌ سے خوبصورت اور پروفیشنل لوکنگ پی ڈی ایف دستاویز بنانی ہے۔ میں نے اس کے لئے اوپن آفس کا استعمال کیا اور فونٹ‌ کو نفیس ویب نسخ سے علوی نستعلیق کردیا۔ مگر نتیجے میں آنے والے پی ڈی ایف میں سب کچھ خلط ملط تھا۔ میں نے ان پیج استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یونیکوڈ سے ان پیج میں کنورٹ کرنے کے لئے میں جو ٹول استعمال کررہا ہوں۔ اس سے کنورٹ شدہ ٹیکسٹ جب ان پیج میں چسپاں کیا جاتا ہے تو ان پیج کریش کرجاتا ہے۔

براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ میں کسطرح ایک ایسی خوبصورت پی ڈی ایف ڈاکومنٹ‌ بناؤں۔ فونٹ کے بارے میں بھی بتائیں کہ کونسا فونٹ‌ کسی کتاب کی پرنٹنگ کے لئے خوبصورت اور مناسب ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان کیا ذیل کی پی ڈی ایف خوبصورت اور پروفیشنل لُکنگ ہے؟ یہ ایک ورڈ ڈاکومنٹ‌ سے ایکروبیٹ پروفیشنل کے ذریعے پی ڈی ایف جنریٹ کی گئی ہے۔

[ame="http://www.scribd.com/doc/8204504/Tajdeed-o-Ahya-e-Deen"]Tajdeed o Ahya e Deen@@AMEPARAM@@/docinfo/8204504?access_key=key-26in65sach0b4m1ubuop@@AMEPARAM@@8204504@@AMEPARAM@@key-26in65sach0b4m1ubuop[/ame]
 

arifkarim

معطل
مائکروسافٹ آفس اور اکروباٹ پرو کو ملا کر آپ ایک پروفیشنل پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں!
 

دوست

محفلین
ونڈوز پر علوی نستعلیق سے بہترین پی ڈی ایف بن سکتی ہے۔ کاش اوپن آفس میں یہ مسئلہ نہ ہوتا۔
 

نعمان

محفلین
نبیل آپ کی فائل ویسی نہیں لگ رہی جیسی مجھے درکار ہے۔ مجھے نستعلیق فونٹ استعمال کرنے ہیں تاکہ قاری ان فونٹ سے واقف ہو اور اسے وہ عجیب نہ لگیں۔

دوست تو علوی نستعلیق سے ونڈوز میں اگر پی ڈی ایف بنائی جائے تو ایم ایس آفس یا آفس ایکس پی استعمال کرنا ہوگا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سوری نعمان، میں نے غلط ربط پوسٹ کر دیا تھا۔ اب میں نے اسے ٹھیک کر دیا ہے۔ یہ فائل علوی نستعلیق کا استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔
 

دوست

محفلین
اڈاب ایکروبیٹ پروفیشنل استعمال کیا گیا ہے شاید ونڈوز پر علوی نستعلیق سے پی ڈی ایف بنانے کے لیے، اور سنا ہے بالکل ٹھیک بنی تھی۔ اوپن آفس کو خدا سمجھے یہ تو ونڈوز پر بھی ستیا ناس مار دیتا ہے علوی نستعلیق سے پی ڈی ایف کا۔
 
Top