یونیکوڈ بہت “اوکھا“ ہے

زیک

مسافر
اوکھا پنجابی میں مشکل کو کہتے ہیں۔ دیکھ لیں اتنی پنجابی تو مجھے بھی آتی ہے۔

فی الحال صرف اتنا ہی کہنا تھا۔ یونیکوڈ، پرل اور مائی‌ایس‌قیو‌ایل کے مسائل سے دوچار ہوں۔اگر حل ہو گئے تو ان کے بارے میں لکھوں گا۔

نوٹ: "مائی‌ایس‌قیو‌ایل" بغیر space کے لکھا ہے zero width nonjoiner کو استعمال کرتے ہوئے۔ یہ حرف اردو میں بہت کام کا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
zwnj واقعی کام کی چیز ہے۔ اس کی سہولت اب فائرفاکس بوکمارکلٹ کلیدی تختہ میں فراہم کر دی گئ ہے۔ حروف جنہیں آپ نہ جوڑنا چاہتے ہو، اِن کے درمیان W کا حرف ڈال دو۔ نیا بوکمارکلٹ یہاں سے دستیاب ہے۔
-----------------------------------
ایکسپلورر میں آپ دائیں۔کلک مار کے مینو سے zwnj وغیرہ کا انتخاب کر سکتے ہو۔ فائرفاکس کا ابھی مجھے علم نہیں۔
 

اجنبی

محفلین
زکریا عام کلیدی تختہ استعمال کرتے ہوئے ایکسپلورر میں اسے کیسے ڈالتے ہیں حروف کے درمیان؟
 

زیک

مسافر
قدیر احمد نے کہا:
زکریا عام کلیدی تختہ استعمال کرتے ہوئے ایکسپلورر میں اسے کیسے ڈالتے ہیں حروف کے درمیان؟

جیسبادی نے ایکسپلورر کا طریقہ لکھا ہے۔ اس میں یہ اضافہ کروں گا کہ دایاں کلک ربط والے خانے میں کریں۔ وہاں zwnj ڈال کر کاپی پیسٹ کر لیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اگر آپ کے پاس گوگل ڈیسکبار نصب ہو تو اس میں دائیں۔کلک کرنے پر یونیکوڈ کے سب راستے (آپشن) نظر آتے ہیں۔ اندرونی طور پر تو یہ ایکسپلورر کی ا‌پ‌ی ہی استعمال کرتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ونڈوز ایکس۔پی پر مقتدرہ کا جو معیاری کلیدی تختہ ہے، اُس پر zwnj شفٹ۔ایکس (X) کی کنجی پر ہے۔ اس کے علاوہ zwj وغیرہ بھی موجود ہیں۔ کوئی بہادر ہمت کر کے یہ صوتی تختہ پر بھی ڈال دے۔ فی الحال اس کا آسان حل یہ ہے کہ مقتدرہ تختہ کو بھی چالو کر لو، اور اس پر جا کر (آلٹ۔شفٹ) زونج ڈال لیا کرو۔

لینکس صوتی پر میں ڈالنے کی کوشش کرونگا۔
 

زیک

مسافر
اچھا خیال ہے۔ زونج کے علاوہ دوسرے کنٹرول حروف لکھنے کا بھی کوئی آسان طریقہ ہونا چاہیئے۔
 

الف عین

لائبریرین
zwnj کی اہمیت سے میں کما حقہٗ واقف نہیں ہں۔ ذرا مزید روشنی ڈالو کہ اگر واقعی اتنا اہم ہو تو میں بھی اپنے صوتی کی بورڈ میں شامل کر دوں۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: W صحیح رہے گا۔

اعجاز صاحب: znwj سے بنتا ہے zero width nonjoiner۔ یہ حرف نظر نہیں آتا اور نہ جگہ لیتا ہے مگر اگر یہ دو حروف کے درمیان ہو تو وہ ساتھ ساتھ نظر آتے ہوئے بھی جڑتے نہیں۔ مثلاً "اپ گریڈ" سپیس کے ساتھ کا مقابلہ کریں "اپ‌گریڈ" znwj کے ساتھ۔
 

زیک

مسافر
یونیکوڈ کو مشکل کہنے کی وجہ اب میں نے اپنے بلاگ پر بیان کی ہے۔ پوسٹ لمبی ہے اور اردو میں ترجمہ کرنا انتہائی مشکل لہذا آپ کو وہیں جا کر پڑھنی پڑے گی۔
 

جیسبادی

محفلین
منہاجین رمضان کے بعد لوٹے تو درخواست ہے کہ یہ جو یاہو مسینجر وغیرہ کے بٹن چوپال کیلئے بنائے گئے تھے ان میں زونج کا استعمال کیا جائے تاکہ بہتر لگیں (اُمید ہے کہ اچھے لگیں گے)۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا کا بلاگ تو ہماری سمجھ میں نہیں آیا، اتنا علم بندے کو نہیں۔ البتہ میرے ذہن میںیہ سوالات ضرور ہیں کہ جب یونی کوڈ کے قوانین مرتب کئے جا چکے ہیں کہ کس حرف کو اگلے کسی حرف سے کس طرح ملایا جائے تو پھر یہ پورا پریزینٹیشن سیٹ کیا کرتا ہے جس کا UCN from ‎0‎F‎BD ‎سے شروع ہوتا ہے۔ زکریا کچھ روشنی ڈالو۔
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
زکریا کا بلاگ تو ہماری سمجھ میں نہیں آیا، اتنا علم بندے کو نہیں۔ البتہ میرے ذہن میںیہ سوالات ضرور ہیں کہ جب یونی کوڈ کے قوانین مرتب کئے جا چکے ہیں کہ کس حرف کو اگلے کسی حرف سے کس طرح ملایا جائے تو پھر یہ پورا پریزینٹیشن سیٹ کیا کرتا ہے جس کا UCN from ‎0‎F‎BD ‎سے شروع ہوتا ہے۔ زکریا کچھ روشنی ڈالو۔

0FBD تو Tibetan ہے۔ کیا آپ FBD0‎ کی بات کر رہے ہیں جو Arabic Presentation Forms پر مشتمل ہے؟
 

زیک

مسافر
جہاں تک مجھے پتہ ہے Presentation Forms یونیکوڈ میں ڈالنے کی وجہ historical ہے۔ جب یونیکوڈ شروع ہوا تو letter joining کی ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی نہیں کی تھی اور عربی کے پرانے فونٹ میں یہ اشکال پائی جاتی تھیں۔ اب یونیکوڈ والے کہتے ہیں کہ ان اشکال کو استعمال نہ کرو۔
 
Top