! یونیکوڈ قرآن پراجیکٹ کیلئے کام کی تقسیم !

arifkarim

معطل
پروف ریڈنگ کیلئے سورتوں کی تقسیم کا ٹیبل پیش خدمت ہے۔ آپ اس تھریڈ میں، جن سورتوں پر کام کرنا چاہیں، انکا نام لکھ دیں، خاکسار اس ٹیبل کو اپڈیٹ کرتا رہے گا:

سورہ کا نمبر |سورہ کا نام | رکن کا نام | پیش رفت
104-114 |الھمزۃ - الناس | عبدالمجید | -
93-103 |الضحیٰ - العصر | عارف کریم | 100 %
81-79 |النبا - التکویر | باسم | 100%
82-92 |الانفطار - الیل | اردو | -
36 ، 67 |یاسین ، الملک |محمد عویدص | -
-68 |القلم- | باسم | -

بہتر ہوگا کہ آخری سورتوں پر پہلے کام کیا جائے کیونکہ ان میں علامات زیادہ ہیں، اس طرح مزید پروف ریڈنگ کی پریکٹس ہوگی۔

پروف شدہ سورہ .rtf فورمیٹ میں اپلوڈ کریں، اور اگر ہوسکے تو اسکی پی ڈی ایف فائل بھی ساتھ ہی بنا دیں، تاکہ باقی دوست بھی پراجیکٹ کی پراگریس دیکھ سکیں۔ پروف ریڈنگ میں مسائل کی سورت میں ٹوٹوریل والی تھریڈ میں پوسٹ کریں، شکریہ :)

پراجیکٹ سائٹ کا ایڈریس: http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/
 

arifkarim

معطل
پارہ گیارہ سے ان شاء اللہ عزوجل۔
بندہ گناہ گار شروع کرتاہے
والسلام

بھائی جان بہتر ہوگا کہ کام کیلئے سورتوں کا انتخاب کیا جائے۔ پارہ گیارہ سورہ التوبہ کے درمیان میں‌ کہیں‌ آتا ہے۔ کیا آپ آخری پارہ میں سے کوئی سورتیں لے سکتے ہیں؟
 

arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
خاکسار نے سورہ الضحی - العصر پر کام مکمل کرکے فائلز یہاں اپلوڈ کر دی ہیں:
http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/

مین فائل آر ٹی ایف فارمیٹ میں اور آسان چیکنگ کیلئے پی ڈی ایف میں بھی موجود ہے۔

میں نے پروف ریڈنگ کے دوران ایک چیز یہ نوٹ کی ہے کہ بیشک آفس 2007 سروس پیک 1 میں فانٹ ٹھیک کام کرتا ہے، لیکن فارمیٹنگ کی وجہ سے بعض جگہ پر علامات خراب ہو جاتی ہیں۔
عجیب بات یہ ہے کہ ورڈ پیڈ پر پروف ریڈ کیا ہوا ٹیکسٹ آفس 2007 میں‌ کاپی پیسٹ کرنے پر بالکل درست نظر آتا ہے۔ پس ثابت ہوا کہ مسئلہ فانٹ میں نہیں بلکہ آفس 2007 میں ہے۔ اسلئے پروف ریڈنگ ورڈ پیڈ میں ہی جاری رکھئے، اور پی ڈی ایف بنانے کیلئے آفس کا استعمال کر لیں۔;)
 
سورۃ العصر پر تو میں نے کب سے کام شروع کیا ہوا تھا۔ مطلب مکمل کیا ہوا تھا۔ آپ آئن لائن آئے نہیں ورنہ میں دے دیتا آخری تقربیاً بارہ تیرہ سورتیں
آپ ایسا کریں۔ بلکل شروع سے کام کریں۔ جبکہ آخر سے کام میں شروع کرتا ہوں۔ یا پھر جیسا آپ چاہیے۔ والسلام
 
بھائی آپ جو بھی سورۃ مکمل کرلیں تھے ہیں وہ سورۃ اگر ہوسکے تو آپ یونیکوڈ‌ قرآن ایف ٹی پی پر اپلوڈ کرلیں اگر یہ نہی ہوسکتا تو کسی بھی دوسرے سائٹ پر اپلوڈ کرکے اسکا لنک یہاں‌دیدیجئے اس سے سب دوستوں کو پتہ چلے گا کہ کونسی سورۃ مکمل ہوگئی ہے اور کونسے سورۃ پر کام ہورہا ہے
شکریہ
 

arifkarim

معطل
سورۃ العصر پر تو میں نے کب سے کام شروع کیا ہوا تھا۔ مطلب مکمل کیا ہوا تھا۔ آپ آئن لائن آئے نہیں ورنہ میں دے دیتا آخری تقربیاً بارہ تیرہ سورتیں
آپ ایسا کریں۔ بلکل شروع سے کام کریں۔ جبکہ آخر سے کام میں شروع کرتا ہوں۔ یا پھر جیسا آپ چاہیے۔ والسلام

بھائی جان، آپ اس پوسٹ پر پراجیکٹ کی پیش رفت اور کام کی تقسیم دیکھ سکتے ہیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=282448&postcount=1

اگر آپ سورہ الملک کے علاوہ بھی کسی اور سورہ پر کام کر رہے ہیں تو اسکے بارے میں‌ یہیں بتا دیں۔ میں‌اس ٹیبل کو اپڈیٹ کر دوں گا۔۔۔
وسلام
 

arifkarim

معطل

جزاک اللہ، ٹیبل اپڈیٹڈ!
سورہ القلم کا نمبر 68 ہے۔
اچھا میں نے ایک چیز پروف شدہ فائلوں میں یہ دیکھی ہے کہ آیت کے نشان کے اوپر جو علامات آتی ہیں، وہ بعض جگہوں پر آخری لفظ کے اعراب سے پہلےلگی ہوتی ہیں، جو کہ درست نہیں۔ اس میں‌ آپکا نہیں بلکہ ورڈ پیڈ کا قصور ہے۔ اسکا حل یہ ہے کہ آخری لفظ کے آخر پر جاکر ایک اور بارLeft Arrow دبایا جائے۔ اور علامت ڈال دی جائیں۔ اس طرح علامات پچھلے لفظ کے آخری اعراب سے پہلے نہیں لگے گیں۔ اس کے علاوہ آپ کا کام اسوقت سب سے زیادہ بہترین ہے :):)
 

arifkarim

معطل
Top