یونیکوڈ میں "نکتے اور شوشے" الگ رجسٹر کرنے کی وجہ؟

arifkarim

معطل
میں نے آج مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کی سائٹ کا دورہ کیا۔ ۔۔۔ ایک اہم چیز یہ نظر آئی کہ وہاں یونیکوڈ میں "نکتوں اور شوشوں" کو الگ سے ایک ویلیو دینے پر کافی زور دیا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں کچھ ڈاکومنٹس ملی ہیں:

1۔عطش درانی کا پرپوزل:
http://www.nlauit.gov.pk/data/Unicode Communication/Nuqta Marks Detailed Character Properties.pdf

2۔ یونیکوڈ ٹیکنیکل کمیٹی کا جواب:
http://www.nlauit.gov.pk/data/Unicode Communication/06240-durrani.pdf

3۔ عطش درانی صاحب کا یونیکوڈ کمیٹی کو جواب:
http://www.nlauit.gov.pk/data/Unicode Communication/Rationale for Nuqtas.pdf

انکے مطالعہ کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ مرکز فضیلت والوں کا پرپوزل "ٹیکنیکل" طور پر درست ہے، لیکن یونیکوڈ والے اسکو عملی طور پر کرنے سے اسلئے گھبرا رہے ہیں کہ اسکا اثر موجودہ یونیکوڈ اسٹینڈرڈ پر پڑ سکتا ہے۔ مجھے یاد جب اس قسم کا مضمون محفل پر پہلے پوسٹ ہوا تھا تو اسکے فائدے و نقصان میں جانے کی بجائے ہم ذاتی رنجشوں میں ڈوب گئے تھے۔:(
براہ کرم اس مسئلہ کو سنجیدہ طور پر لیں اور یہ پتا لگائیں کہ نکتوں اور خالی کشتیوں کو الگ الگ قدریں دینے سے کیا فائدہ / نقصان ہو گا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
تم کچھ وضاحت کرو کہ تمہیں یہ پروپوزل کس طرح تکنیکی طور پر درست نظر آیا ہے؟ جہاں تک فورم پر اس بارے میں بحث چلی تھی وہ کافی واضح معاملہ تھا کہ ایک آدمی کو مختلف سائٹس پر ایک ہی مضمون پوسٹ کرنے کے لیے مامور کیا گیا تھا اور یہ ایک خاص ‌مقصد کے لیے تھا۔ بہرحال اگر تم اس بارے میں کوئی بہتر تحقیق سامنے لا سکتے ہو تو اس کا ضرور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ظہور سولنگی اور محسن حجازی بھی یہاں تشریف لاتے ہیں۔ تم چاہو تو اس بارے میں ان سے معلومات حاصل کر سکتے ہو۔
 
میں چونکہ "قدیم اردو" کے حروف سے نا آشنا ہوں، اسلئے اس موضوع پر زیادہ روشنی نہیں ڈال سکتا ۔ البتہ میں مرکز فضیلت کے عطش درانی اور سیل کے جانتھن کی تائید کرتا ہوں کہ عربی زبانیں اول دن سے ہی یونیکوڈ والوں کی بے توجہی کا شکار رہی ہیں۔ یونیکوڈ سے پہلے آئی ایس او نامی ایک سسٹم عربی حروف کیلئے موجود تھا۔ جب یونیکوڈ آیا تو اسکی ٹیکنکل ٹیم نے فٹ پرانا اسٹینڈرڈ اٹھا کر نئے میں ڈھل دیا۔ حالانکہ ہر نیا استینڈرڈ بنانے سے پہلے ریسرچ ضروری ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ قدیم اردو کے بعض حروف اور بہت ساری برصغیری علامات ابھی تک یونیکوڈ استینڈرڈ کا حصہ نہیں بن سکی ہیں۔۔۔ درانی صاحب کا بیان ہے کہ اردو حروف کیلئے بھی خالی کشتی اور نکتہ الگ الگ ٹائپ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، جیسے لاطینی حروف , é, ‌á وغیرہ میں ڈائرکٹرکس الگ سے ٹائپ ہوتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
محسن حجازی صاحب عدم فرصت کے باعث اس کا جواب نہیں سے پائے لیکن ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی طور پر اس میں کافی مسائل ہیں اور ایسا کرنا تقریباً نا ممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیکوڈ ٹیکنیکل کمیٹی اسے ایک بار نہیں‌بلکہ تین بار رد کر چکی ہے۔
 
شکریہ، آپنے محسن بھائی کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا!:)
 
محبوب خان

محفلین
تم کچھ وضاحت کرو کہ تمہیں یہ پروپوزل کس طرح تکنیکی طور پر درست نظر آیا ہے؟ جہاں تک فورم پر اس بارے میں بحث چلی تھی وہ کافی واضح معاملہ تھا کہ ایک آدمی کو مختلف سائٹس پر ایک ہی مضمون پوسٹ کرنے کے لیے مامور کیا گیا تھا اور یہ ایک خاص ‌مقصد کے لیے تھا۔

مختلف فورمز پہ ایک ہی مضمون کیوں پوسٹ کی تو اس ضمن میں یہ عرض کرتا چلوں کہ مقصد یہ تھا کہ مختلف فورمز پہ آنے والےاحباب ارسال کردہ مضمون پڑھ سکیں۔۔۔اگر کوئی پڑھنا چاہے تو۔ بس اسی جذبے کو لے احباب نے الزامات کی بھرمار کردی۔ حالانکہ زیک صاحب نے جہاں تک مجھے یاد یہ کہا کہ کہ پوسٹ ایک جگہ پہ کرنے کے بعد کسی اور فورم دوبارہ پوسٹ نہ کی جائے بلکہ اس کا لنک دیا جائے۔۔۔سو نصیحت کو پلے باندھ لیا اور بعد میں‌ایسے ہی کیا۔۔۔۔مگر تنقید کرنے والوں کا مطمح نظر شاید کچھ اور تھایا نہ تھا اس پر کوئی بحث نہیں۔

وضاحت کی ضرورت محسوس کی سو جواب زیب محفل کی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح، یہ بات بتاتے ہوئے محسن کے تاثرات کیسے تھے؟ :grin:

ہاہاہاہاہاہا۔۔۔ میں درست تاثرات تو دیکھ نہیں سکتا تھا کیوں کہ ایم ایس این پر بات ہو رہی تھی لیکن عمومی طور پر ان کے تاثرات عطش درانی صاحب کی "تحقیقات" پر کافی متاثر کن رہے ہیں;)

شکریہ، آپنے محسن بھائی کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا!:)

حضور! جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں‌کہ ناچیز باقی تمام علمی موضوعات کی طرح اس یونی کوڈ نامی بلا کے معاملے میں‌بھی جاہلِ مطلق ہے اور تبھی آپ کے اس تحقیقی مراسلے کا ربط محسن حجازی صاحب کو ارسال کیا لیکن وہ وقت کی کمی کے باعث اس پر کچھ لکھ نہ سکے مگر جو الفاظ انہوں نے ادا کیے وہ بعینہ آپ کے گوش گزار (بلکہ چشم گزار) کر دیے:)
 
جزاک اللہ۔ میں جلد ہی ایک اور دھاگہ پوسٹ کرتا ہوں۔ اسکا لنک بھی محسن صاحب کے دربار میں ارسال کر دیجئے گا!:)
 
Top