یونیکوڈ ٹو انپیج کنورنڑ کا مسئلہ،

ملک عاصم

محفلین
السلام علیکم،
بھائیوں دوستوں بزرگوں،ایک مسئلہ درپیش ہے امید آپ حضرات کی مدد سے حل ہوجائیگا،
مسئلہ یہ ہیکہ مجھے ان پیج پر کچھ تحریریں منتقل کرنی ہیں یونیکوڈ سے،لیکن یہ تحریریں عربی میں ہیں۔اس کام کے لئے میں
9to5 Software والوں کاکنورنڑ استعمال کررھا ہوں۔مگر یہ کنورنڑ کچھ حروف کو کھا جاتا ہے،مثلا''أ''إ''ة''ى''وغیرہ کو،
تو یہ بات بڑی پریشانی کی بن جاتی ہے کیونکہ کنورنڑ اس لئے استعمال کرتا ہوں تاکہ وقت بچے،مگر اب وہی وقت تصحیح میں گذر جاتا ہے،
مھربانی فرماکر میرا یہ مسئلہ حل کریں اور اگر آپ مجھے کنورنڑ بدلنے کامشورہ دیتے ہیں تو دوسرے کنورنڑ کا استعمال کا طریقہ بھی ساتھ ضرور بتایئے گا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء
 

ملک عاصم

محفلین
مغل جی یہ میں نے استعمال کیا ہے مگر یہ ناقابل استعمال ہے انپیج میں کنورٹ کرنے کے بعد عجیب وغریب شکلیں بن جاتی ہیں،
 

مغزل

محفلین
لیکن صاحب میں خود یہی استعمال کرتا ہوں کوئی مسئلہ نہیں ہے اس میں تو ،
ماسوا ئے ؟ (سوالیہ نشان) کے ۔۔ کوئی اور معاملہ ہوگا۔
 

مغزل

محفلین
ممکن ہے بھیااسی کی وجہ سے ہو ۔۔ میرے خیال میں وسٹا اردو کو ٹھیک سپورٹ نہیں کررہا۔ باقی سعود بھیا صحیح بتا سکیں گے ۔
 

بلال

محفلین
مجھے‌حیرت ہے کہ ابھی تک لوگ چند کنورٹرز پر ہی انحصار کر رہے ہیں۔‌اس تھریڈ پر 6 کنورٹرز موجود ہیں لیکن بار بار کسی خاص کنورٹر سے متعلق سوالات سامنے آتے رہتے ہیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=12566

کیا آپ یہ بتائیں گے کہ ان 6 میں سے کونسا بہتر ہے؟ عارف کریم صاحب اصل میں لوگ کسی اچھے کنورٹر کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
 

ملک عاصم

محفلین
میرا مسئلہ تو حل ہوگیا۔میں نے SHsoft والوں کا کنورنڑ استعمال کیا۔ایک دفعہ اس کو پہلے استعمال کیا تھا تو اس میں کوئی ایرر آرھا تھا مگر اب بہترین کام کررھا ہے۔
 

arifkarim

معطل
کیا آپ یہ بتائیں گے کہ ان 6 میں سے کونسا بہتر ہے؟ عارف کریم صاحب اصل میں لوگ کسی اچھے کنورٹر کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

ہاہاہا، بھائی صرف 6 کنورٹرز ہی تو ہیں۔ جسکو جو سوٹ کرے وہ استعمال کر سکتا ہے۔ مجھے ایس ایچ سافٹ کا زیادہ پسند ہے!
 
Top