یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر

مہوش علی

لائبریرین
مجھ سے ای میل کے ذریعے ایک جاننے والے نے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی ایسا سوفٹ ویئر ہے جو کہ یونیکوڈ کو انپیج میں کنورٹ کر سکتا ہو؟

اگر کسی کے علم میں ہے، تو براہ مہربانی مدد فرمائیے۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا خیال ہے کہ امانت علی گوہر صاحب کے سوفٹویر میں یہ فنکشن بھی موجود ہے۔ میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں نے اسے کبھی آزمایا نہیں ہے۔
 

فریب

محفلین
یاہو گروپس پر میرے خیال میں ایسا سافٹ ویئر موجود ہے اعجاز صاحب اس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے، اردو سالیوشن میں یونی کوڈ سے ان پیج میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور میں نے تجربہ کر کے دیکھا بھی ہے، یہ بہتر کام کرتاہے، بلکہ ان پیج سے ہونی کوڈ کی بہ نسبت نتیجے کی فائل میں مزید اصلاح کی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
السلام علیکم !
جی ہاں ایسا ایک سافٹ وئیر موجود ہے، جو میرے پاس ہے اور میں آپ کو بھیج بھی سکتا ہوں ۔۔۔۔ اگر ضرورت ہو تو مجھے مطلع فرمائیں۔۔۔
ابو بکر
 
صاحبان کی خدمت میں سلام

جناب کوئی صاحب یه بتانا پسند فرمائیں گے که یه کنورٹر کس سوفٹ ویئر مین بنایا گیا هے اور اس کا سورس کوڈ کها سے مل سکتا هے۔


سید فیضان الحسن
www.alqalam.orgfree.com
 

قیصرانی

لائبریرین
ہممم۔ میرے کچھ بولنے سے قبل ہی بات ختم ہوگئی :) میں بھی یونی کوڈ سالیوشن کا کہنے والا تھا
 
کچھ مدد کی ضرورت

اسلام و علیکم،
مزاج گرامی؟
جناب مجھے بھی یہ اُردو یونی کوڈ سولیوشن سافٹ ویئر درکار ہے۔ اگر کوئی عنایت فرما دے تو بندہ مشکور رہے گا۔ ولسلام
 
Top