یونی کوڈ اور فوٹو شاپ

جہانزیب

محفلین
اگر فوٹو شاپ پر اردو یونی کوڈ کو استعمال کرنے کا کوئی طریقہ ہے جس میں کورل ڈرا کی مدد نا لی جائے بلکہ براہ راست فوٹوشاپ میں لکھا جا سکے اور کسی صاحب کو معلوم ہو تو براہ کرم اس سے آگاہ کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔۔
مسلہ یہ ہے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس ویب نسخ دونوں سے لکھا تو جاتا ہے مگر حروف آپس میں ملنے کی بجائے علیحدہ رہتے ہیں۔۔
ہے کوئی اس کا حل؟ :roll:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سوال کا جواب تو شاید دبئی والے فیش ڈیزائنر شعیب دے سکیں گے۔ ذرا ان کی توجہ اس جانب مبذول کراؤ۔ اس کے علاوہ اپنا ایٹم فیڈ اور آر ایس ایس والا مضمون بھی چاہو تو یہاں پوسٹ کردو۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم! بہت آسان سی بات ہے۔فوٹو شاپ سے ہی اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کو سلیکٹ کر لیں اور تحریر کریں کسی بھی تصویر پر یا اپنی بنائی ہوئی کسی بھی فائل پر۔اگر آپ کا مسلہ حل نہ ہو تو نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر استمال کریں۔اس پر لکھ کر فوٹو شاپ میں پیسٹ کر دیں۔آپ کو میں دو تحریریں تصویری انداز میں دکھاتا ہوں جو میں نے اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کو استمال کرتے ہوئے فوٹو شاپ ہی میں لکھی ہیں۔
یاد رہے کہ ایسا کرتے وقت آپ کے کمپیوٹر کی زبان اردو ہونی چاہئے۔

خوش رہیں
 

Attachments

  • unicode_text1_208.gif
    unicode_text1_208.gif
    1.9 KB · مناظر: 700
  • unicode_text2_586.gif
    unicode_text2_586.gif
    8.7 KB · مناظر: 710

جہانزیب

محفلین
پردیسی بھائی آپ فوٹو ساپ کا کونسا ورژن استعمال کر رہت ہیں؟ میرے پاس photoshop7 اور photoshop CS ھيں ان ميں نہيں ہوتا۔۔ ميں نے کل adobe کر فورم پر کافي سرچ کي ہے اس کے مطابق photoshop ME کا کوئي بھي ورژن استعمال کيا جا سکتا ھے۔۔ ليکن اگر آپ بغير اس ايڈيشن کے ايسا کر پا رہے ھيں تو ہميں بھي نسخہ بتائيں۔۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
جی بھائی جی photoshop CS استمال کرتا ہوں مجھے تو کبھی کوئی مسلہ پیش نہیں آ یا۔ذرا تفصیل اور بتایں تو بندہ کوئی حل پیش کر سکتا ہے

خوش رہیں
 

جہانزیب

محفلین
جی adobe نے مڈل ايسٹرن زبانوں کے لئے عليحدہ version ريليز کيا ھے جسے MS کہتے ہيں اس ميں بھي فوٹوشاپ کے version7 اور CS شامل ہيں مگر جو فوٹو شاپ مغربی ممالک کے لئے ريليز کي جاتي ہے اس ميں ان زبانوں کو سپورٹ مہيا نہيں کي جاتي۔۔ تو ميرا سوال يہ تھا کہ ايسا کوئي ہيک hack ہے جس سے ہم کسي بھي فوٹوشاپ ميں UTF-8 کو سپورٹ کرنے والي زبانيں لکھ سکيں۔۔
ميں نے ايک دو اور جگہ بھي ٹٹوريل ديکھے ھيں جن ميں وھ براہ راست فارسي،عربي اور پشتو فوٹوشاپ ميں لکھ رہے تھے مگر زيادھ لوگ Middle eastern version ہي استعمال کر رہے ہيں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی پردیسی بھائی ذرا فوٹو شاپ کے Help->About Box سے اس کا ورژن تو نکال کر دیکھیے کونسا ہے۔ Photoshop CS تو کئی ورژنز میں ہے۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
جی بھائی جی آپ کے فوٹو شاپ میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ نمایاں ہوتا ہے کہ نہیں

خوش رہیں
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
جی نبیل بھائی Adobe Photoshop Version: 8.0 .8.0x043 اور یہ Middle eastern version ہے واقع میں ہو سکتا ہے جہانذیب بھائی میں یہ سہولت موجود نہ ہو

خوش رہیں
 

طاہر

محفلین
بھای آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ان پیج میں لکھ کر اسے
EPSمیں سیو کرلیں اور پھر فوٹو شاپ میں کھول کر جس
بھی تصویر یا بیک گراونڈ پر لگانا ہو کٹ اینڈ پیسٹ کرکے
اپنا مطلب حل کر سکتے ہیں اور تحریر کو خوبصورتی بھی اپنی مرضی کی دے سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔میں تو ہمیشہ ایسا ہی کرتا ہوں
جیسے مندرجہ ذیل شاعری میں نے لکھی ہے
.gif
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پہلی پوسٹ کی تاریخ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کافی پرانی پوسٹ ہے.. پھر بھی اگر آپ نے موضوع چھیڑ ہی دیا ہے تو عرض کرتا چلوں کہ آپ کا طریقہ یقیناً کارآمد ہے لیکن یہاں بات یونیکوڈ اردو کی بابت ہورہی ہے ناکہ منحوس ان پیج کی..

فوٹوشوپ کے عربی ورزن میں بڑے آرام سے اردو لکھی جاسکتی ہے جس کا ورزن 9 ریلیز ہوچکا ہے اور جسے آپ يہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ اس کا سائز کوئی تقریبا 300 میگابائٹ کے لگ بھگ ہے معائنہ ملاحظہ فرمائیں:

8858xr9.jpg


واللہ الموفق
 

faqintel

محفلین
کیا کسی کے پاس فوٹوشوپ کو سیکہنے کے لے اردو زبان میں کوئی کتاب موجود ہے اگر ہے تو میہر بانی فرماکر ارسال کردو شکریہ
 

اظفر

محفلین
کیا کوی ایسا طریقہ نہیں کہ فوٹو شاپ میں عربی ورژن کی ایکسٹرا فایلز شامل کر کے گزارہ ہو جاے ؟ نبیل آپ کو اندازہ ہو گا اس بارے میں ۔
300 میگا بایٹ‌ڈاون لوڈ کرنے اور پہلے سے موجود ورژن کو ان انسٹال کرنے کی زحمت کوئی کوئی ہی کرے گا ، اس کے برعکس اپ ڈیٹ‌کی شکل میں ہو سب کریں گے۔
 

اظفر

محفلین
مکی بھائی والا لنک چیک کیا ، وہ تو فنکشنل نہیں‌ھے ، ویسے گوگل سےآسانی سے مل گیا لیکن یہاں سافٹ پایریسی کی وجہ سے نہیں دے رہا ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اردو کو سپورٹ‌والے والے سافٹ ویر کے سلسلہ آنکھیں بند ہون‌تو کیسا ہے:)
 
ایڈوبی کے مشرق وسطی وریژن میں بہت آسانیاں دی گئی ہیں اردو کے لیے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ فوٹو شاپ وغیرہ میں اردو لکھنے کے لیے مشرق وسطی وریژن ٹھیک رہے گا۔
ScreenShort_03Feb151226.gif
 
Top