یونی کوڈ سائٹ بنانے کے لیے مدد چاہیے

عین عین

لائبریرین
کراچی کے کمپیوٹر سافٹ ویر اور ڈیزائنر محفلین سے خاص طور پر درخواست ہے کہ وہ نفسیاتی امراض اور ذہنی صحت کے سلسلے میں مضامین اور معلومات نیک نیتی کے ساتھ اور بلامعاوضہ عام آدمی تک پہنچانے کے لیے میری مدد کریں۔ میں ایک امریکی یونی ورسٹی سے ڈگری یافتہ ماہر نفسیات کے ساتھ مل کر یہ کام کر رہا ہوں جو یہاں مختلف فلاحی اور سماجی کام بھی کر رہے ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کو جادو ٹونے اور توہمات میں گرفتار ہو کر پیروں فقیروں تک جانے کے بجائے ذہنی علاج کروانے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس سائٹ پر مختلف ذہنی امراض کے طریقہ علاج اور ڈپریشن وغیرہ سے نجات کی مشقیں جو پڑھ کر گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ کی جا سکیں، بتائی جائیں گی۔ اس سائٹ کو بنانے کے لیے ہم نے ایک ویب ڈیزائنر سے رابطہ کیا ہے تاہم وہ اردو سائٹ پہلی مرتبہ بنائیں گے اور انہیں مدد کی ضرورت ہو گی۔ اگر کوئی کراچی سے تعلق رکھنے والا دوست فون یا ای میل کے ذریعے کسی مسئلے میں گرفتار ہونے کی صورت میں ہماری مدد کر سکے تو شکر گزار ہوں گے۔

مجھ سے ذاتی پیغام کے ذریعے رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
 

عین عین

لائبریرین
شمشاد بھائی شکریہ ادا کر کے کہاں بھاگ گئے۔ بھائی کوئی بندہ نکال کر دیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے۔ پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
سائیں پہلا مرحلہ ہے کہ آپ ایک عدد ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ سپیس خریدیں۔ اس کے بعد ورڈپریس وغیرہ کی انسٹالیشن کرکے ویب سائٹ بن جائے گی۔ اگر آپ کا پیسہ لگانے کا موڈ نہیں تو سادہ بلاگ بنا لیں۔ wordpress.com, blogger.com وغیرہ پر۔ اور اس کا تھیم وغیرہ پھر اردو ہوسکتا ہے۔ اور پوسٹ کرنا شروع کردیں۔
 

سویدا

محفلین
ویسے یہ کام تو بہت زبردست ہے جعلی اور پیشہ ور عاملین نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو گمراہ کیا ہوا ہے
 

بلال

محفلین
محترم اگر آپ کو ویب سائیٹ بنانے والا بندہ مل گیا ہے اور بس اردو کی وجہ سے اسے مشکل ہے تو پھر امید ہے اس بندے کے لئے اردو ویب سائیٹ اور اینکوڈنگ سسٹم والی پوسٹ کافی کارآمد رہے گی۔ باقی جہاں کوئی مسئلہ ہو تو محفل پر شیئر کریں اردو کے معاملے میں آپ کی مدد کرنے کو بہت لوگ میدان میں آ جائیں گے۔ ویسے میرا مشورہ ہے کہ کسی مفت سروس سے شروعات کریں جیسا کہ دوست بھائی نے بتایا ہے اس کے بعد اپنے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر جائیے گا تب تک آپ کو کام کا تھوڑا بہت اندازہ بھی ہو جائے گا۔ جس طرح آپ لوگوں کو توہمات سے بچانا چاہ رہے ہیں اسی طرح خود بھی ”ڈرائینگ روم ہوسٹنگ“ کمپنیوں سے بچ کر رہیے گا اور کسی اچھی ہوسٹنگ کمپنی سے ہوسٹنگ لیجئے گا۔
ایک دفعہ پھر مشورے کے طور پر کہوں گا کہ شروعات مفت کی سروس سے کریں۔ باقی دوستوں کے مشورے بھی موجود ہیں اور فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
ویسے مدد فون اور ای میل پر چاہئے تو پھر کراچی کا بندہ ہونا شرط کیوں؟
محترم اردو ویب سائیٹ بنانا کوئی راکٹ سائینس نہیں۔ چند ایک چھوٹی چھوٹی چیزوں کا فرق ہے بس ان کا خیال رکھے تو کوئی بھی ویب ڈیزائنر اردو ویب سائیٹ نہایت آسانی سے بنا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک مقصد میں کامیاب کرے۔۔۔آمین
 
اس سلسلے میں آپ کی تھوڑی سی مدد کر سکتا ہوں.اگر آپ کو اردو سانچے چاہے یا کوئی اور تکنیکی مدد چاہے میں حاضر ہوں۔
اس اردو سانچے کو میں نے مندرجہ ذیل حصوں میں تقسیم کیا ہے
header.php
index.php
sidebar.php
style.php
 
Top