استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔صرف ان پیج یا یونیکوڈ ٹیکسٹ کاپی کرو۔اور بٹن پریس کریں۔اب جہاں پیسٹ کرنا ہے ،پیسٹ کرديں۔ویری ایزی۔۔۔
ان پیج سے یونی کوڈ
ان پیج (InPage) اردو خطاطی کا مشہور پروگرام ہے جو بہت سے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں لکھے گئے اردو الفاظ آپ کہیں اور پہ استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ ان الفاظ کو سمجھنے کے لئے ان پیج اپنا ہی طریقۂ کار استعمال کرتا ہے۔
یونی کوڈ (Unicode) نظام کی وجہ سے مختلف زبانوں کے رسوم الخط دنیا بھر کے کسی بھی کمپیوٹر میں ایک ہی طرح کے نظر آتے ہیں۔ جیسے کہ اس ویب سائٹ کو پڑھنے کے لئے آپ کو کچھ۔ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کے کمپیوٹر میں موجود خطوط (Fonts) یونی کوڈ کی صلاحیت اپنے اندر رکھتے ہوں۔
ہم آپ کے لئے ایک ایسا پروگرام پیش کر رہے ہیں جسے استعمال کرکے آپ ان پیج میں لکھے گئے الفاظ بآسانی یونی کوڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یونی کوڈ میں لکھی گئی اردو کو بھی ان پیج اردو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے معاونین کی ویب سائٹس کی ضرور سیر کریں گے جن کے تعاون سے ہم اس قابل ہوئے کہ اس پروگرام کو آپ کے لئے بالکل مفت پیش کر سکیں۔ اپنے کمپیوٹر میں اتارنے (Download) کے لئے یہاں کلک کریں
طریقۂ استعمال
ان پیج میں لکھے گئے الفاظ روشن (Highlight) کر کے نقل (copy) کریں اور پھر اس پروگرام میں دیا گیا واحد بٹن دبائیں۔ ایسا کرنے پر آپ کے کمپیوٹر کے Clipboard میں الفاظ یونی کوڈ میں تبدیل ھو جائیں گے۔ جو کہ آپ کہیں بھی پیسٹ (Paste) کر سکتے ہیں، اس ویب سائٹ میں بھی۔