یونی کوڈ میں بہترنستعلیق فونٹ

سویدا

محفلین
میری کوئی اس طرف رہنمائی کردے کہ یونی کوڈ ٹائپ میں‌سب سے بہترین نستعلیقی فونٹ کونسا ہے ؟ جو ایک کتاب کی کمپوزنگ کے لیے بہترین رہے ،
اورکہاں‌سے ڈا؂ن لوڈ ہوسکے گا؟
 

dxbgraphics

محفلین
جمیل نوری نستعلیق میں 25000ہزار لیگیچر ہیں جبکہ علوی نستعلیق میں 20000
اسی لئے میں جمیل نستعلیق استعمال کرتا ہوں ہمیشہ
 

سویدا

محفلین
نسخ میں‌یونی کوڈ فونٹ میں ہر اعتبار سے سب سے اچھا فونٹ کونسا رہے گا ؟

ہر اعتبار سے اس لیے کہ جس کے ترسیمے بھی زیادہ ہوں اور دیدہ زیب بھی ہو
 

arifkarim

معطل
نسخ میں‌یونی کوڈ فونٹ میں ہر اعتبار سے سب سے اچھا فونٹ کونسا رہے گا ؟

ہر اعتبار سے اس لیے کہ جس کے ترسیمے بھی زیادہ ہوں اور دیدہ زیب بھی ہو

نسخ میں کوئی ایک اسٹائل ہو تو بتاؤں۔ نسخ کے بھی کئی اسٹائلز ہیں۔ ویسے کرلپ والوں کے فانٹس قریباً ہر لحاظ سے مکمل ہیں:
http://www.crulp.org/software/localization/Fonts/nafeesWebNaskh.html
 

arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق میں 25000ہزار لیگیچر ہیں جبکہ علوی نستعلیق میں 20000
اسی لئے میں جمیل نستعلیق استعمال کرتا ہوں ہمیشہ

یہ تاثر غلط ہے کہ علوی نستعلیق میں ۲۰،۰۰۰ لگیچرز ہیں!
۲۰،۰۰۰ لگیچرز تو انپیج ۲،۴ کے اندر بھی مکمل حالت میں نہیں ہیں۔
علوی نستعلیق کے گلفس کی تعداد۔:
b105.gif
جن میں سے قریباً ۱۶،۰۰۰ لگیچرز مکمل لگیچرز ہیں۔
جمیل نوری نستعلیق کے گلفس کی تعداد:
b106.gif
جن میں سے قریباً ۲۴۰۰۰+ مکمل لگیچرز ہیں۔
فیض لاہوری نستعلیق کے گلفس کی تعداد:
b107.gif
جن میں سے قریباً ۴۳۰۰۰+مکمل لگیچرز ہیں!

فیض لاہوری نستعلیق یہاں سے اتار لیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23887
 
مدیر کی آخری تدوین:

اشتیاق علی

لائبریرین
عارف بھائی بہت اچھی رہنمائی فرمائی۔ ہمارے بھی پلے کچھ پڑا ۔ شکریہ۔ ویسے فیض لاہوری نستعلیق کا کشیدہ ورژن کب ریلیز ہو گا۔
 

سویدا

محفلین
عارف بھائی اور اشتیاق بھائی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ

نسخ میں‌مجھے ٹریڈ عربک کی قسم کا اچھا فونٹ درکار ہے بولڈ میں بھی اور نارمل میں‌بھی
 
Top