یونی کوڈ میں خود کار املا کی درستگی کا کوئی سافٹ وئر دستیاب ہے؟

سلام مسنون۔
مجھے مائکروسافٹ آفس کے لئے کسی ایسے سافٹ وئر کی ضرورت ہے جو خود کار طریقے سے املا اور گرامر کی غلطیوں کی نشاندہی کرسکے۔ جیسا کہ انگریزی حروف کے ساتھ ہوتا ہے، کیسی قسم کی غلطی ہونے پر اس کے نیچے سرخ لکیر بن جاتی ہے۔ اگر کسی بھائی کے علم میں کوئی لنک ہو تو برائے مہربانی شیئر کریں۔
 
محمد اسلم

محفلین
بھئی گرامر والا تو ہم بھی ڈھونڈ رہے ہیں،،،، املا والا تو موجود ہے ورڈ میں،،،، بس ورڈ کا جو ورزن ہو اسی کے حساب سے پروف ڈانلوڈ کرلیں
 
دوست

محفلین
ورڈ 2013 میں اب آپ آنلائن پروفنگ ٹولز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اردو کا اسپیل چیکر اچھا ہے۔ لیکن گرامر چیکر دستیاب نہیں ہے۔ ایک عرصے سے ورڈ میں یہ سپیل چیکر زیرِ استعمال ہے چونکہ ترجمے کے ساتھ املاء کی درستگی میں بھی آسانی ہو جاتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
سلام مسنون۔
مجھے مائکروسافٹ آفس کے لئے کسی ایسے سافٹ وئر کی ضرورت ہے جو خود کار طریقے سے املا اور گرامر کی غلطیوں کی نشاندہی کرسکے۔ جیسا کہ انگریزی حروف کے ساتھ ہوتا ہے، کیسی قسم کی غلطی ہونے پر اس کے نیچے سرخ لکیر بن جاتی ہے۔ اگر کسی بھائی کے علم میں کوئی لنک ہو تو برائے مہربانی شیئر کریں۔

گرامر تو نہیں البتہ املاء کی درستگی ممکن ہے۔ یہ دھاگہ دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/73082/
 
دوست

محفلین
کیا یہ ہن اسپیل کے ساتھ استعمال ہو سکتی ہے؟ فائر فاکس کے لیے جو لغت ایکسٹنشن بنائی تھی وہ کافی کافی مقبول ہے اب۔ جہاں بھی ہن اسپیل چلتا ہے وہاں سے مل جاتی ہے۔ کیا یہ الفاظ کی فہرست اک کی ڈاٹ ڈکشنری فائل کی جگہ لگ سکتی ہے؟
 
Top