قیصرانی
لائبریرین
میرے پاس جمیل، علوی اور اسی طرح کے کافی نستعلیق یونی کوڈ فانٹ موجود ہیں جن کی مدد سے میں ورڈ 2003 میں ٹائپنگ کرتا ہوں۔ لیکن جب ان فانٹس کو میں ڈو پی ڈی ایف 7 کی مدد سے پرنٹ کر کے پی ڈی ایف بنانے کی کوشش کرتا ہوں تو اکثر الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا لائن سے ہٹ جاتے ہیں اور پوری فائل ہی تباہ ہو جاتی ہے۔ تاہم اسی فائل کا فانٹ جب نفیس تحریر نسخ 1 کے مطابق رکھتا ہوں یا تاہوما یا پھر ایریل یونی کوڈ ایم ایس وغیرہ، تو وہی فائل بالکل درست پی ڈی ایف بن جاتی ہے۔ لیکن نفیس تحریر نسخ کا ایک اور مسئلہ ہے کہ جہاں بھی " کا نشان لگا ہو وہ سطر آؤٹ آف لے آؤٹ ہو جاتی ہے پی ڈی ایف بننے کے بعد۔ ان مسائل کا کوئی حل؟ ونڈوز 7 ہے اور ہارڈ وئیر بھی اچھا خاصا ہے۔ یہی مسئلہ اوپن آفس پر بھی پیش آتا ہے جبکہ وہاں میں اوپن آفس کا اپنا پی ڈی ایف میکر کا ٹول استعمال کرتا ہوں