یونی کوڈ نستعلیق فانٹ اور پی ڈی ایف

قیصرانی

لائبریرین
آپ ورڈ 2003 میں "جسٹی فائی" کا الائینمنٹ ہٹا کر "رائیٹ الائن" کریں ، پھر اس کی پی۔ڈی۔ایف بنا کر دیکھیں۔
کل رات یہی بات میرے ذہن میں آئی تھی کیونکہ Libre آفس میں جب جسٹی فیکیشن کو چنتا تھا تو صرف وہ سطریں ٹوٹ جاتی تھیں جو چھوٹی ہوتی تھیں۔ پھر یہی کام میں نے ورڈ پر کر کے دیکھا تو ورڈ بولا کہ بھیا میں مائیکروسافٹ کا مصنوعہ ہوں۔ اتنی آسانی سے ہاتھ نہیں رکھنے دوں گا پٹھے پر
 

arifkarim

معطل
ابھی میں نے جمیل نوری نستعلیق پرمبنی ایک پی ڈی ایف تیار کی ہے۔ الفاظ درست دکھائی دے رہے ہیں، البتہ سرچ کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے یہ پی ڈی ایف اوبنٹو 11.10 پر لبرا آفس رائٹر 3 کے ذریعے بنائی ہے اور اوبنٹو کا ہی بلٹ ان ڈاکومنٹ ویور اسے دیکھنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔
سرچ ایبل اردو پی ڈی ایف صرف مائکروسافٹ ورڈ 2007 اور 2010 کے بلٹ ان ایڈ آن کے ذریعہ بن سکتی ہے۔
 
سلام۔ میرے پاس ورڈ 2003 انسٹال ہے۔ میں اس میں جمیل نوری نستعلیق کا استعمال کرتا ہوں اور پھر ٹیکسٹ کو PDF Writer 5سے پی ڈی ایف میں کنورٹ کرتا ہوں۔ PDF Writer 5خود بخود ہی کبھی کبھی کرپٹ ہو جاتا ہے۔ تو مجھے دوبارہ اسٹال کرنا پڑتا ہے۔ جب میں پی ڈی ایف بناتا ہوں تو کبھی تو انسٹال کے بعد جمیل نوری نستعلیق سے پی ڈی ایف بنتی رہتی ہے اور کبھی انسٹال کے بعد errorدینے لگتا ہے۔jamil noori nastaleeq font not found جب پی ڈی ایف بنتی ہے تو ٹھیک بنتی ہے الفاظ نہیں ٹوٹتے ۔ آجکل پھر یہ مسئلہ آ رہا ہے۔ میں نے دوبارہ رائٹر انسٹال کرکے دیکھا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ مجھے نہیں معلوم یہ salveکیسے ہو جاتا ہے اور problemکیوں آتی ہے۔ یہ مسئلہ Alvi Nastaleeqکے ساتھ بھی ہے۔
 

باذوق

محفلین
سسپنس تھا ہی کب؟ اپنی عقل استعمال کرتے تو ہر پی ڈی ایف کے ٹیگز میں اسکے بنانے والے سافٹوئیر کا نام درج ہوتا ہے۔ :)
حضور اپنی عقل کو آپ کے معیار تک لے جانے کی ہمت تو غریب کبھی جٹا نہیں پایا :)
سافٹ وئر کے نام سے بھی اُس وقت مسئلہ حل نہیں ہوا تھا، کیونکہ میرے پاس تو آفس 2007 میں یہ ایڈ آن ، بائی ڈیفالٹ نہیں تھا
 
Top