یوٹیوب استعمال کے لئے پروکسی؟؟

محمد امین

لائبریرین
یو ٹیوب پر ping نہیں ہورہی۔
ping request could not find host youtube.com لکھا آرہا ہے۔
فیس بک پر ٹرائی کیا تو ہوگئی ping اور IP سے سائٹ بھی ایکسس ہوگئی۔
یو ٹیوب کھلی نہیں ابھی تک؟

قراردادیں تو بڑے ذوق شوق سے پاس ہو رہی تھیں۔

یوٹیوب کبھی کھل جاتی ہے کبھی بند ہوجاتی ہے۔۔۔ دلاور بھائی پنگ اسی لیے نہیں ہو رہی کہ بلوکڈ ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یوٹیوب کبھی کھل جاتی ہے کبھی بند ہوجاتی ہے۔۔۔ دلاور بھائی پنگ اسی لیے نہیں ہو رہی کہ بلوکڈ ہے۔۔۔

میرے پاس پنگ تو آ رہی ہے۔ لیکن مذکورہ آئی پی سے یوٹیوب نہیں کھل رہی۔

ویسے کیا صرف یو آر ایل ہی بلاک کیا جاتا ہے اور آئی پی بلاک نہیں کی جاتی؟
 
محمد امین

لائبریرین
میرے پاس پنگ تو آ رہی ہے۔ لیکن مذکورہ آئی پی سے یوٹیوب نہیں کھل رہی۔

ویسے کیا صرف یو آر ایل ہی بلاک کیا جاتا ہے اور آئی پی بلاک نہیں کی جاتی؟

یہ مجھے نہیں معلوم کہ بلوک کس طرح کیا جاتا ہے۔۔۔ پنگ میرے پاس بھی آرہی ہے۔۔۔ کل پرسوں یوٹیوب چل بھی رہی تھی
 
اسد

محفلین
اگر یوٹیوب ویڈیو ہی دیکھنے ہیں تو پراکسی سائٹ
http://playit.pk/
پر جا کر یوٹیوب ویڈیو کا لنک پیسٹ کر کے 'play it' بٹن پر کلک کریں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ دن پہلے ایک قرارداد ہوئی تھی یوٹیوب کو کھولنے کے لئے۔ لیکن اس پر مزید کچھ سننے میں نہیں آیا۔

خبر کا متن:
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب کی بحالی کے لئے قراداد منظور کرلی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی یو ٹیوب پر پابندی نہیں لگائی گئی، یو ٹیوب میں موجود جس توہین آمیز مواد کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی تھی، صارفین اب بھی اس قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، اس پر سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اس ویب سائیٹ پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے اس پابندی کو ختم ہونا چاہیئے۔ جس کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جائے، کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا اور اس قرارداد کی منظوری سینیٹ سے بھی لی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2012 میں توہین آمیز فلم ’’ انوسنس آف اسلام ‘‘ کے یو ٹیوب میں اپ لوڈ کئے جانے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جبکہ ملک میں یو ٹیوب پر ہی پابندی لگادی گئی تھی۔

خبر کا ماخذ
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ دن پہلے ایک قرارداد ہوئی تھی یوٹیوب کو کھولنے کے لئے۔ لیکن اس پر مزید کچھ سننے میں نہیں آیا۔

یعنی جنابِ والا قراردادوں کو اتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں؟ :eek: :)

وہ کہتے ہیں نا کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا اور وہ قرضہ ہی کیا جو ادا ہو گیا۔ اسی محاورے میں ایک قرارداد پاس کروا کر قرارداد کے متعلق چشم کشاء حقائق بھی شامل کر والیں تاکہ قراردادوں پر یقین کر لینے والوں کو قرار واقعی سزا سے "نوازا" جا سکے۔ :p:D
 
"نوازا" میں جو ڈنڈا اضافی ہے عوام آجکل اسی سے ہانک رہے ہیں یہ موصوف۔۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
جنہوں نے وزیر خزانہ بنایا تھا انہوں نے ساتھ ہی بتا دیا ہونا ہے پنگوڑے ہی میں۔۔۔ ۔ :p

ہاہاہاہہاہا

ویسے جب سے یہ "وزیرِ خزانہ " کی سہولت میسر آئی ہے ۔ خزانے پر سانپ بٹھانا کسی کو یاد ہی نہیں رہتا۔

کیا عالمِ بے روزگاری ہوگا غریب سانپوں پر۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہہاہا

ویسے جب سے یہ "وزیرِ خزانہ " کی سہولت میسر آئی ہے ۔ خزانے پر سانپ بٹھانا کسی کو یاد ہی نہیں رہتا۔

کیا عالمِ بے روزگاری ہوگا غریب سانپوں پر۔ :)
نتیجہ توچشم فلک دیکھ ہی رہی ہے۔۔۔ منکے بھی جہیز میں جانے لگے ہیں۔۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہا ۔۔۔ ۔۔!

غالباً ایسا بھی ایک دھاگہ تھا محفل میں جسے ہماری عدیم الفرصتی سے این او سی نہیں مل سکا۔ :LOL:
بالکل۔۔۔۔ اب اگر آپ عدیم سے عدم ہوتے ہوئے وجود میں آگئے ہوں۔۔۔ تو کچھ بھی دسترس سے چنداں دور نہیں۔۔۔۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل۔۔۔ ۔ اب اگر آپ عدیم سے عدم ہوتے ہوئے وجود میں آگئے ہوں۔۔۔ تو کچھ بھی دسترس سے چنداں دور نہیں۔۔۔ ۔ :D

دراصل "من کے" سے ہمیں کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی۔ ہاں اس بابت اگر ہماری دلچسپی ہے بھی تو وہ python اور Spottier_python تک ہے اور کافی زیادہ حد تک ہے۔ ;):p
 
Top