یوٹیوب ایک کھرب ویوز دکھانے میں کامیاب!

arifkarim

معطل
اگر آپ معروف زمانہ سائٹ یوٹیوب کو آج وزٹ کریں تو یہ لوگو نظر آئے گا:
logo_holy_crap_1bn_a_day-vfl124472.png

یوٹیوب کے سی ای او کے مطابق اب انکو یقین ہے کہ یوٹیوب کے شیئرز گھاٹے میں نہیں جائیں گے۔ کچھ عرصہ قبل بعض‌مقامات پر افواہیں پھیلی تھیں کہ بے انتہا خرچہ کے باعث یوٹیوب کی سروس شاید بند ہو جائے۔ لیکن پوری دنیا سے لوگوں کی اتنی تعداد کا ایک ہی سائٹ پر ہونا بہت خوش آئن بات ہے۔ ویسے بھی گوگل والوں کے پاس ایڈز کی کیا کمی ہے، ہر ویڈیو پر ایڈز جھاڑ دیں اور خیالی ڈالرز کمائیں! لوگوں تو ویسے ہی معیشت کی حقیقت کا کوئی علم نہیں ہے!
اس خبر کے مطابق اندازً دنیا کا ہر چھٹا انسان روزانہ یوٹیوب کو وزٹ کرتا ہے یا انکی سروس سے منسلک ہے!
http://www.mercurynews.com/breaking-news/ci_13525424?nclick_check=1
 

نبیل

تکنیکی معاون
عام لوگوں کو معیشت کا علم ہے یا نہیں، البتہ گوگل روزانہ کے حساب سے یوٹیوب پر ایک ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے، جبکہ یوٹیوب سے اسے روز کی ڈھائی لاکھ ڈالر آمدنی ہو رہی ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
یار تبھی تو میں بھی کہوں کہ دنیا میں ہرطرف بھوک افلاس ، بے روز گاری کیوں پھیلی ہوئی ہے ۔ سارے ڈالر تو یہ کما لیتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عام لوگوں کو معیشت کا علم ہے یا نہیں، البتہ گوگل روزانہ کے حساب سے یوٹیوب پر ایک ملین ڈالر خرچ کر رہا ہے، جبکہ یوٹیوب سے اسے روز کی ڈھائی لاکھ ڈالر آمدنی ہو رہی ہے۔

"خرچ" نہیں کر رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل اعداد کو گھما پھرا رہا ہے۔ تبھی تو کہا تھا کہ عام لوگوں کو ملٹی نیشنل کوورپریشنز کے ہیر پھیر کی بالکل خبر نہیں ہوتی۔ اپنے انجانے میں اعداد کو حقیقی دولت سمجھ لیتے ہیں :)
 
Top