کعنان
محفلین
یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کرا دیا
24 ستمبر 2016 (15:54)لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کیلئے ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کی سہولت فراہم کرنے کے بعد اب ایک شاندار فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے جسے آف لائن ویڈیو پلے بیک کا نام دیا گیا ہے۔
یہ فیچر بنیادی طور پر یوٹیوب ریڈ میں فراہم کیا گیا تھا جو یوٹیوب سے ہٹ کر ایک اور سروس ہے اور اس کے استعمال کیلئے صارف کو پیسے ادا کرنا ہوتے ہیں تاہم جن ممالک میں یوٹیوب ریڈ مہیا نہیں کی گئی وہاں آف لائن ویڈیو پلے بیک فیچر یوٹیوب کی مین سروس میں ہی فراہم کیا گیا ہے اور اب پاکستان بھی اس فیچر کو استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے اینڈرائڈ اور آئی فون صارفین کو چلائی گئی ویڈیو کے نیچے ڈاﺅن لوڈ کا بٹن نظر آتا ہے جس پر کلک کر کے ویڈیو ڈاﺅن لوڈ ہو جاتی ہے اور انٹرنیٹ کے بغیر ہی چلائی جا سکتی ہے۔ ڈاﺅن لوڈ کرتے وقت صارفین ویڈیو کی کوالٹی کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ اس طریقہ کار سے ڈاﺅن لوڈ کی گئی ویڈیوز صرف 48 گھنٹوں کیلئے ہی موبائل میں محفوظ ہوتی ہیں اور مقررہ وقت گزرنے کے بعد آپ کو وہی ویڈیو دوبارہ ڈاﺅن کرنا ہو گی ۔اس فیچر کے پاکستان میں فراہم کئے جانے پر یوٹیوب انتظامیہ کو پاکستان میں یوٹیوب صارفین کی تعداد میں اضافے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے افراد کی کمائی میں اضافے کی توقع کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ ویڈیوز ڈاﺅن لوڈنگ کے عمل کے دوران اس میں موجود اشتہارات بھی ڈاﺅن لوڈ ہوں گے۔
ح