سر، یہ ایک خصوصی رپورٹ ہے اور کسی اخبار میں شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ عام خبروں کی طرح نہیں ہوتی کہ سب اخبارات میں ایک ساتھ ہی شائع ہوجائے۔کیا امت کے علاوہ کسی اور اخبار نے رپورٹ کیا ہے؟
اگریہ درست ہے تو بہت افسوسناک بات ہےسر، یہ ایک خصوصی رپورٹ ہے اور کسی اخبار میں شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ عام خبروں کی طرح نہیں ہوتی کہ سب اخبارات میں ایک ساتھ ہی شائع ہوجائے۔
سروسز پر کوئی تیس فیصد ٹیکس وصول کرتی ہے حکومت. کبھی سو والا کارڈ لوڈ کروا کر دیکھیں کتنے لوڈ ہوئے.
عجیب کچھڑی رپورٹ ہے۔ لگتا ہے کہ دو الگ باتوں کو یکجا کرنے کی کوشش زبردستی کی جارہی ہے۔ پوری رپورٹ پڑھ لی مجال ہے کہ سمجھ میں آیا ہو کہ کس طرح یوٹیوب پر پابندی کا تعلق تھری جی لائسنس سے ہے۔ اتصالات اور حکومت پاکستان کی ٹسل میں یہ یوٹیوب اور گوگل کہاں سے کود پڑا؟ پھر اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز مواد ہٹانے پر گوگل سے بات چیت ہو رہی ہے جس نے کئی ممالک میں توہین آمیز مواد پر پابندی لگادی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانون سازی کرے۔ یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن پھر یہ تھری جی کا کیا تعلق ہے اس بات سے؟ پھر اگر ٹرانسپیرنسی کی عدلیہ میں درخواست سے تھری جی کی نیلامی رک گئی تو بھی اس سے یوٹیوب یا گوگل کا کیا لینا دینا؟کوئی سمجھا ہو تو سمجھائے۔