یوٹیوب کا ہلکا ورژن

محمدصابر

محفلین
یوٹیوب نے بھی اپنی ویب سائٹ کو ہلکا پھلکا بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس مقصد کے لئے انہوں نے جو کام کرنے ہیں اس میں ڈیفالٹ کوالٹی (جو کہ ہائی کوالٹی یا ہائی ڈیفینشن بھی ہو سکتی ہے)کو سٹینڈرڈ پرسیٹ کرنا، ایمبیڈ پر موجود سائز اور کلر کنٹرول ختم کرنا اور کمنٹس کی تعداد کم کرنا شامل ہے۔ related videos کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔

نئی ٹیسٹ ٹیوب سائٹ کو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
سب سے پہلے تو وہ فلیش اسٹینڈرڈ کو تو ترک کریں۔ انکی سائٹ کھولتے ہی میرا پروسیسر کھولنے لگتا ہے!
 

محمدصابر

محفلین
میرا خیال ہے کہ وہ فلیش سٹینڈرڈ بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ سائٹ پر آج کل پرانے براؤزرز کی سپورٹ ختم کرنے کا جو اشتہار چل رہا ہے اس سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ وہ HTML پانچ کی Built-in سپورٹ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں
 

دوست

محفلین
جی یہ تو ہے۔ لیکن سٹینڈرڈ‌ تو وہی رہے گا نا پھر۔ ویسے ابھی تک وکی پیڈیا پر یہ استعمال ہورہا ہے اور وہاں آگ واربس فارمیٹ میں ہیں میڈیا فائلز۔ اب براؤزرز کو اپنے اندر میڈیا پلئیر بھی پیدا کرنے پڑیں گے۔ اوکھا کام ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
پیدا کرنے پڑیں گے نہیں شاکر بھائی۔ پیدا کر چکے۔ میرا خیال ہے کہ تمام بڑے براؤزرز خاص کر فائر فاکس تو یہ سب کچھ کر چکے۔
 

دوست

محفلین
فائرفاکس میں آگ واربس کی سپورٹ تو موجود ہے۔ لیکن ویڈیو فارمیٹ تو کئی سارے ہیں۔ جیسے فلیش، جو کہ اوپن فارمیٹ بھی نہیں۔ تو یہ تو مزید محنت والی بات ہوجائے گی۔
 
Top