یوپی ایس کیسے کام کرتا ہے؟

اظفر

محفلین
سولر انرجی سورج کی روشنی کا استعمال ہے ۔ شعاوں کو استعمال کرتے ہوے فوٹو سیلز کی مدد سے بجلی بناٰئی جاتی ہے۔ اس کی اندرونی بناوٹ پر لمبی بات کرنے کا کوئی فایدہ نہیں، کام کی بات یہ ہے جیسے حالات اس وقت پاکستان کے ہیں ان میں سولر انرجی کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں ، اور اس کی قیمت ، اور لایف وغیرہ
سولر انرجی عام طور پر یو پی ایس کی طرح استعمال نہیں کی جاتی بلکہ اس میں تمام اشیا الگ الگ چلائی جاتی ہیں ۔ یہ سسٹم کامیاب چل رہا ہے اس وقت ۔
اس میں سب سے زیادہ اہم بیٹری کی لایف ہے۔ میں نے 3 ماہ قبل اپنے لیے یہ سب پتا کیا تھا تو علم ہوا کہ اگر میں‌یو پی ایس کی طرح‌ گھر کاسارا لوڈ سولر انرجی سسٹم پر کنورٹ‌کرنا چاہوں تو 5 لاکھ تک خرچہ آے گا جس میں 5000 واٹ کی گنجایش ہو گی ،جو کہ ایک گھر کیلیے کافی ہے ۔اور اس کی بیٹری کی لایف 5 سال تھی۔ لیکن اتنا مہنگا سسٹم لینا میرے خیال سے وارے میں نہیں ہے ابھی ۔
لیکن ضرورت کے مطابق یوں کیا جا سکتا ھے کہ اپنی مرضی کی چیزیں سولر سسٹم پر کروا لیں ۔ جیسے پانی کی موٹر، سٹریٹ‌لایٹس ، گھر ک لایٹس ، فریج وغیرہ ۔ یہ سستا پڑتا ہے اور زیادہ بہتر کیوں‌اس میں صرف اپنی کی چیزیں لے سکتے ہیں جو کہ سولر انرجی سسٹم سے منسلک ہیں ۔
اگر کبھی سولر انرجی کی قیمت کافی کم ہو گٰئی تو یہ یو پی ایس کی طرح سارے گھر میں استعمال ہونے لگا ،
آجکل پاکستان میں جو کمپنیاں سولر سسٹم مہیا کررہی ہیں کی کی مثال دیکھنے کیلیے یہ ربط دیکھیں ۔
 

گل خان

محفلین
اظفر بھائی بہت خوب،،بہت محنت سے سمجھایا ہے۔۔۔۔۔جزاک اللہ ایک سوال ہے کیا اس سسٹم میں [sine wave / ہی بنتی ہے یا ذرا کچھ فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر سائن ویوL)wave( O نہ ہو تو پھر کیا ہو گا؟؟؟R]
 

وجی

لائبریرین
جب بادل چھائیں ہوں تو پھر تو سولر انرجی سسٹم کام نہیں کرے گا
جب ہوا نہیں ہوگی تو وینڈ انرجی سسٹم کیسے کام کرے گا
یہ سوالات بھی اہم ہیں اس کا کوئی حل ہے ؟؟
 

دوست

محفلین
ہر چیز کی حدود ہوتی ہیں۔ پاکستان میں سال کے دس مہینے دھوپ پڑتی ہے اور کیا چاہیے ہمیں۔ خاص طور پر گرمیوں کی تیز دھوپ میں تو یہ بجلی اور کارآمد ہوگی۔ لیکن یہ سیٹ اپ مہنگا بہت ہے۔ کاش یہاں کے بینک اسے قرضے پر خریدنے کی سہولت دیں۔
 

وجی

لائبریرین
سیٹ اپ کی بات نہ کریں چین سے مدد لیں اور رہی بات دھوپ کی تو میرے بھائی ہمارے یہاں دن 15سے 12 گھنٹوں یا اس سے کم کا ہوتا ہے اور دھوپ زیادہ بلوچستان میں پڑتی ہے اور کیا برسات کا موسم نہیں آتا پاکستان میں
دوست پاکستان میں کچھ مشکلات ہیں لیکن جو اصل مشکل ہے وہ اس فیلڈ کے ماہرین کی ہے ہمارے یہاں اکثر کام بغیر تحقیق کے ہوتے ہیں اورپھر نقصان ہوتا ہے
 

دوست

محفلین
دھوپ تو پڑتی ہے جناب۔ یورپ کی طرح تو نہیں۔ برسات کے تین ماہ میں بھی تیس دن بادل کے لگا لیں اور تو کوئی نہیں۔ تحقیق، منصوبہ بندی کا ہی تو فقدان ہے۔ یہ سب ہوجائے تو کیا کہنے۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
پیارے بھائی گل خان ۔ ساین ویو بنانا الگ کام ہے ۔ سولر انرجی سسٹم کا کام انرجی سٹور کرنا ھے اور انرجی کبھی اے سی کی فارم میں سٹور نہیں ہو سکتی ۔ یہ بیٹریز میں سٹور ہوتی ہے ۔ بعد میں اس کو ساین ویو میں‌تبدیل کیا جاتا کیون‌کہ ہمارے گھروں میں اے سی ساین ویو استعمال ہوتی ہے ۔ عام طور پر 100 فیصد ساین ویو بنانا ممکن نہیں‌ہوتی لیکن انورٹز میں اس حد تک بن جاتی ہے کہ گھریلو استعمال کیلیے بالکل ٹھیک کام کرے ۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
پیارے بھاٰئی وجی۔ آپ نے شاید کبھی دھیان نہیں دیا ۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے جہاں دن کا زیادہ ٹایم دھوپ میں گزرتا ہے۔ جرمنی کے ایک وزیر نے کہا تھا " ہمارے پاس اگر پاکستان جتنی دھوپ ہوتی تو ہم سولر انرجی سسٹم سے بجلی بنا کر سارا یورپ چلا سکتے ہیں"
ان لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ یورپ میں دھوپ بہت کم نکلتی ہے۔ اس کے باوجود وہ لوگ اس سسٹم سے فایدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان میں کم سے کم آدھا دن دھوپ رہتی ہے۔ اتنی دیر دھوپ 24 گھنٹے کیلیے مطلوبہ بیٹری کو چارج کرنے کیلیے کافی ہے سولر سسٹم میں ۔
آپ کی بات ٹھیک ہے کہ جبکہ بادل ہوں گے یا بارش ہوگی تو یہ سسٹم مطلوبہ کام نہیں کرے گا لیکن ساینس کے قوانین کے مطابق کوئی بھی چیز 100 فیصد کارکردگی نہیں دکھا سکتی ۔ چلیں ہم اوسط لیتے ہیں۔ پاکستان میں 365 دن میں سے 36 دن دھوپ نہیں ہو گی ۔۔۔ یاد رہے کہ 36 دن بہت زیادہ ہہیں‌ اتنے دن عام طور پر بغیر دھوپ کے ہوتے نہیں زیادہ تر پاکستان میں ۔۔۔۔یہ 36 دن 10 فیصد بنیں گے ، یعنی اس کا مطلب ھے ہم 90 فیصد دنوں میں اس سسٹم کا استعمال آسانی سے کر سکتے ہیں ۔ میرے خیال سے یہ بہت اچھی شرح ہے ۔ ہمیں جلد یا دیر اس ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہی پڑے گا ۔ کیون‌کہ پاکستان میں بجلی کی صورتحال کافی خراب ہے اور ابھی مزید خراب ہو رہی ہے۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
دوست بھائی ۔ میرے خیال سے اگر بڑے پیمانے پر یہ کام کرنا ہو تو بینک قرضی دیتا ہے لیکن الگ الگ صارفین کو گھریلو استعمال کیلیے سولر انرجی سسٹم لگانے کیلیے قرضہ نہیں ملتا
 

وجی

لائبریرین
اظفر صاحب مجھے معلوم ہے کہ جرمنی کے کچھ علاقے سولر انزجی سے اپنی کافی ضروریات پوری کر رہے ہی‫‫ں
لیکن جب بھائی پاکستان میں کوئلے کے اتنے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود ہم باہر سے کوئلہ برآمد کر رہے ہیں اسکی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنے آپ سے مخلص نہیں اور پاکستان کا ہر علاقہ ہر وقت دھوپ میں نہیں ہوتا یہ بات کررہا تھا میں
میں نے ستا تھا کہ تھرمل انرجی بھی ہوتی ہے جو سورج کی بجائے دنیا کی گرمی سے حاصل ہوتی ہے اور اس سسٹم کو سارا سال استعمال کرسکتے ہیں
 

اظفر

محفلین
آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ پاکستان میں بہت زایدہ کوئلہ درآمد کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور لگ بھگ اتنا ہی بلوچستان سے برآ مد کیا جاتا ہے
اس کو انتظامیہ کی نا اہلی کہیں یا بے ایمانی ۔
ہر انجینیر جانتا ہے کہ اگر حکومت سیریس ہو تو پاکستان میں بجلی کا بحران ختم کرنا ایک سے دو ماہ کا کام ہے۔
 

ابوعثمان

محفلین
اظفر بھائی آپکے یوپی ایس والے دھاگے میں آپ نے جو تصویر کا ذکر کیا ہے۔وہ تصویر ظاہر نہیں ہے۔تصویر کا نیا لنک دے دیں۔
 

اظفر

محفلین
وہ تصویر ایک دووسری ویب پر تھی ۔ وہاں ڈیٹا میں نے غلطی سے ڈیلیٹ کر دیا ۔ اب دوبارہ مضمون پڑھ کے پکجر بناوں گا ، پہلے تو پکچر بنا کر مضمون لکھا تھا اسلیے آسانی سے بن گئی تھی لیکن اب مضمون دیکھنا پڑے گا تاکہ اسی حساب سے تصویر بن سکے ۔
 

فرخ

محفلین
اظفر، بہت شکریہ اتنی تفصیل سے معلومات فراہم کرنے کا
تمہاری سولر انرجی والی باتیں پڑھ کر یہ خیال بھی آرہا تھا کہ اگر ہم مختلف چیزوں کے لئے الگ الگ سولر انرجی کا انتظام کرنے کی بجائے اپنے یو پی ایس کو سولر سیلز سے بھی منسلک کر دیں، تو کیا ہی اچھا ہو۔
تاکہ جب بجلی گئی ہو، تو یو پی ایس اپنی بیٹری کو سولر انرجی سے چارج کرتا رہے اور جب بادل وغیرہ ہوں تو یو پی ایس کام دیتا رہے
اگر یو پی ایس کے ساتھ اچھی اور بڑی بیٹری لگی ہو، تو دونوں کا مشترکہ کام زیادہ اچھا ہو سکتا ہے۔

میں جانتا ہوں‌سب چیزیں یو پی ایس سے نہیں چلائی جا سکتیں، مگر بڑے سولر سیل کی بجائے اچھی طاقت کا یو پی ایس، اور بیٹری، اور سولر سیل (یو پی ایس کے حساب سے) کافی کام دے سکتا ہے۔

اور جن علاقوں میں ہوا چلتی ہے، وہاں تو ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پنکھے (جن کے اندر دراصل ڈائنمو یا جنیریٹر قسم کی چیز ہوتی ہے) بھی استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا خیال ہے؟ ذرا اس طرف بھی کچھ روشنی ڈالو؟
والسلام
 
Top