یوکےفوڈ سٹینڈرڈزایجنسی کی اردو انفارمیشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

برطانوی فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی کی ویب سائٹ پر اردو مطبوعات کا زمرہ موجود ہے۔ یہ مجھے اتفاقاً نظر آیا ہے۔ اس پر انفارمیشن چند پی ڈی ایف فائلوں کی صورت میں موجود ہے۔ مجھے خاص طور پر ان پی ڈی ایف فائلوں کے لے آؤٹ اور وضع قطع نے متاثر کیا ہے۔ میں اندازہ نہیں لگا پایا ہوں کہ ان کی تدوین میں کونسا نستعلیق کا نظام استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں غالباً نوری نستعلیق یا پھر جوہر نستعلیق استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ قابل غور چیز ان ڈاکومنٹس میں استعمال شدہ خوبصورت پیج لے آؤٹ ہے۔ کم از کم میں نے نستعلیق اردو کے ساتھ اتنا خوبصورت لے آؤٹ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ اس کے لیے بھی یقیناً کسی پروفیشنل پبلشنگ کے پروگرام کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایک مرتبہ کسی فری نستعلیق فونٹ (جیسے کہ پاک نستعلیق فونٹ) کے ساتھ اس طرح کی کمپوزنگ ممکن ہو گئی تو اردو کمپوزنگ کی دنیا میں انقلاب آ جائے گا۔

والسلام
 

بدتمیز

محفلین
فوڈ کو کلر کیا گیا ہے۔ لگتا ہے آپ اس کو فورڈ پڑھ رہے تھے۔
انٹرنیٹ پر ایسی ہزاروں اردو مطبوعات پڑی ہیں۔ میرے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے ورنہ میں کب سے سوچ رہا ہوں کہ کسٹم سرچ کے ساتھ ساتھ ایسی مطبوعات کے لنک بھی جمع کروں اور ان سب کے ڈاؤنلوڈ اور ان کے مرر بھی بنا دوں۔
بدقسمتی سے شائد سبھی مصروف ہیں اس لئے مجھے ابھی تک کسی جانب سے کوئی لنک موصول نہیں ہوا۔
 

راج

محفلین
نبیل بھائی معلومات کو ہمارے ساتھ باٹنے کا شکریہ
یہ نوری نستعلق فونٹ ہے اور پورا لے آؤٹ ان پیج میں کیا گیا ہے- میں اس لیے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کیوں کہ 15 سال سے میں ان پیج استعمال کر رہا ہوں اور اس کے فونٹ کو دیکھتے ہی پہچان سکتا ہوں-

یہی وجہ ہے کہ مجھے پاک نستعلق کبھی اچھا ہی نہیں لگا-
اس میں تو نستعلق کی شکل ہی بدل گئی ہے ، بدل کی بجائے بگڑ گئی ہے کہنا سہی ہوگا -
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، یہ بات تواتر سے زیر بحث آ چکی ہے کہ پاک نستعلیق ایک فونٹ ہے جبکہ نوی نستعلیق ترسیموں (لگیچرز) کا نظام ہے۔ اس لیے پاک نستعلیق ہی کیا، کوئی اور اوپن ٹائپ فونٹ بھی مکمل طور پر نوری نستعلیق کا ہم پلہ نہیں بن سکے گا۔ بہرحال یہ کہنا بھی قبل از وقت ہو سکتا ہے۔

دوسرے مجھے اس بارے میں شبہ ہے کہ مذکورہ ڈاکومنٹس کا پورا لے آؤٹ ان پیج میں تیار کیا گیا ہے۔ میں انپیج کا ماہر نہیں ہوں لیکن میرے خیال میں انپیج میں پیج لے آؤٹ اور فارمیٹنگ کی ایسی فیچرز نہیں ہیں جیسی ان ڈاکومنٹس میں استعمال ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ میرا خیال یہی ہے کہ اردو عبارت انپیج میں کمپوز کرنے کے بعد اسے ایکسپورٹ کیا گیا ہے اور کسی اور پروفیشنل پبلشنگ پروگرام میں اس لے آؤٹ کو تیار کیا گیا ہے۔
 

راج

محفلین
ہوسکتا ہے آپ جو کہہ رہے ہیں درست ہو کیونکہ میں نے سبھی لنک کو نہیں دیکھا- صرف پہلا والا دیکھا تھا - اور وہ کوئی خاص نہیں تھا - ان پیج میں بہ آسانی ہو سکتا ہے -
اب اگر دوسرے لنکس کا جائزہ لوں تو ہی بتا سکتا ہوں کہ یہ مکمل ان پیج کا کام ہے یا نہیں-
 

راج

محفلین
جناب میں نے باقی کے لنکس بھی دیکھ لیے ہیں اور میں اب کہہ سکتا ہوں کہ یہ 100 فی صد ان پیج کا کام ہے -
جہاں تک سوال تصویروں کا ہے وہ فوٹوشاپ سے ماسک کرکے ان پیج میں امپورٹ کیئے گئے ہیں - اور اردو ٹائٹل فوٹوشاپ میں بنا کر ان پیج میں امپورٹ ہے- کوئی بڑی بات نہیں ہے بہت ہی آسان ہے یہ- اور آپ جو پھل کی تصویروں کے ساتھ میں اردو تحریروں کو ہٹا ہوا دیکھ رہیں ہیں جیسے ان تصویروں نے تحریروں کو ہٹا کر اپنے لیے جگا بنائی ہو- تو یہ بھی ان پیج میں ہو سکتا ہے-
جناب میں ان پیج استعمال کرتا ہوں اس لیے اس کی طرف داری نہیں کرتا ، لیکن یہ بات ضرور کہوں گا کہ ان پیج کو کم مت سمجھئے بہت کام کی چیز ہے - اس میں اور پیج میکر میں کوئی فرک نہیں ہے- در اصل یہ کوارک ایکسپریس کا ہی اردو ورژن ہے- اور کوارک اور پیج میکر میں کوئی خاص فرق نہیں ہے- اسی لیے آپ ان پیج کو کوارک اور پیج میکر کے ٹکر کا ساف وئیر کہہ سکتے ہیں-
یعنی وہ جو کر سکتے ہیں ان پیج بھی بخوبی کر سکتا ہے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلیں جناب آپ ٹھیک کہہ رہے ہوں گے۔ میں انپیج کے استعمال کا زیادہ تجربہ نہیں رکھتا، اس لیے اس کی فیچرز کے بارے میں بھی زیادہ نہیں جانتا۔ دوسرے میں نے آج تک جتنے جرائد اور کتابیں نوری نستعلیق میں کمپوز ہوئی دیکھی ہیں، ان کا پیج لے آؤٹ نہایت سادہ تھا۔ اس سے میرے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوا کہ شاید انپیج میں اتنا ہی کام ہو سکتا ہے۔ بہرحال آپ کہہ رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ انپیج میں واقعی بہتر پبلشنگ ممکن ہو۔
 

راج

محفلین
میری بات ماننے کا شکریہ
اصل میں اردو میں ہائی گرافک کام نہیں ملتا ہمیں- اکثر لٹریچر یگزین یا ناول ہی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اردو میں زیادہ کھیلا نہیں جاتا اگر ہائی گرافک میگزین اردو میں بھی شروع کیئے جائیں تو اردو ان پیج بھی پیچھے نہیں رہے گا اس میگزین کو بہترین بنانے میں-
بھئی میں تو فدا ہوں ان پیج پر-------
ہمیں تو فخر ہونا چاہئے کو اردو میں ایسا سافٹ وئیر موجود ہے- ورنہ میں نے تو تقریبا سبھی اردو سافٹ وئیر استعمال کر دیکھے- مگر صرف ان پیج ہی تسلی بخش نکلا-
اگر آپ کو پتہ ہو تو ورنہ میں بتا دوں کہ میں سعودی میں ہوں اس وقت ، اور یہاں میں نے جتنا بھی وقت گذارا ہے اس پورے عرصے میں یہاں میں نے ایک بھی عربی کا سافٹ وئیر نہیں دیکھا - آج تک یہاں عربی فونٹ استعمال ہوتا ہے اور کسی نہ کسی پروفیشنل سافٹ وئیر کی مدد سے-
تو ہے نہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات کہ عربی یورپ کے بڑے بڑے ملک کی قومی زبان ہونے کے باوجود اب تک کوئی پروفیشنل اور بہترین سافٹ وئیر نہیں بنا سکا اور ایسے میں صرف ہندوستان اور پاکستان واحد ملک ہے جو اردو کو استعمال کرتا ہے، وہ بھی بہت کم تعداد میں (انگلش کا رجحان جو بڑھ رہا ہے) وہ اپنے پاس اتنا بہترین سافٹ وئیر رکھتا ہے -
اب آپ کی کیا رائے ہے جناب:
 
ان پیج

میں محترم راج صاحب کی بات سے پوری طرح متفق ہوں۔ میں نے بھی فراہم کردہ ربط دیکھے۔ وہ کام ان پیچ ہی کا ہے۔ میں گزشتہ تین چار سال سے ان پیج پر کام کررہا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ ان پیج میں بہت سی سہولیات مہیا ہیں، ہمارے یہاں عموما لوگوں نے ان پیج کی طرف زیادہ دھیان نہیں دیا۔ چھوٹا موٹا کام ہو تو اکثر لوگ ان پیج میں لکھ کر اسے کورل ڈرا پر اٹھالیتے ہیں اور وہاں اس کو ترتیب دیتے ہیں۔
ان پیج میں بہت سے ایسے فیچرز ہیں جو بلاشبہ لاجواب ہیں۔ تاہم مسئلہ یہ ہے کہ یونی کوڈ کی طرح کارآمد نہیں۔
میرے والد صاحب ایک خطاط ہیں۔ وہ کئی مرتبہ دریافت کرچکے ہیں کہ فونٹ بنانے کا کیا طریقہ کار ہے اور کیوں نہ اردو کا ایک بہترین فونٹ ترتیب دیا جائے لیکن بدقسمتی سے مجھے اس کی معلومات بالکل بھی نہیں :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، کیا آپ اپنے والد صاحب کو اس محفل پر مدعو کر سکتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ وہ بھی ہماری نستعلیق فونٹ‌ پراجیکٹ کے سلسلے میں رہنمائی کر سکیں۔
 
ممکنات و ناممکنات

نبیل بھیا، والد صاحب دن بھر دکان پر ہوتے ہیں اور گھر واپسی پر ان میں بالکل ہمت نہیں ہوتی۔۔۔ ویسے بھی کمپیوٹر کے بعد سے کتابت کا کام کچھ کم ہی ہوگیا ہے تو ان کو بھاگ دوڑ زیادہ کرنی پڑتی ہے۔۔۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو نیٹ سے نہ تو کوئی خاص واقفیت ہے نہ شغف۔ ہاں البتہ میری خدمات حاضر ہیں۔ نستعلیق فانٹ کے سلسلہ میں جس قسم کی مدد درکار ہو، میں والد صاحب سے پوچھ کر بتاتا رہوں گا۔ (ویسے خطاطی میری بھی بری نہیں ہے)۔ :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، آپ نستعلیق فونٹ‌ ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ زمرے کو دیکھیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=128

یہاں محسن حجازی کی رہنمائی میں ایک نستعلیق فونٹ بنانے پر کام ہو رہا ہے اور شاکرالقادری صاحب اس کے لیے حروف اور الفاظ کی اشکال فراہم کر رہے ہیں۔ اگر آپ اس پراجیکٹ میں شمولیت کرنا چاہیں تو ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔ اگر آپ کے والد صاحب کے پاس فرصت نہیں ہے تو آپ ہی ان سے مفید معلومات حاصل کرکے ہمیں مہیا کر سکتے ہیں۔
 
Top