فیض یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ - فیض‌احمد فیض

کاشفی

محفلین
غزل
(فیض احمد فیض)

یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ
یوں فضا مہکی کہ بدلا مرے ہمراز کا رنگ

سایہء چشم میں‌حیراں رُخِ روشن کا جمال
سُرخیء لب میں‌پریشاں تری آواز کا رنگ

بے پئے ہوں کہ اگر لطف کرو آخر شب
شیشہء مے میں‌ڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ

چنگ و نے رنگ پہ تھے اپنے لہو کے دم سے
دل نے لے بدلی تو مدھم ہوا ہر ساز کا رنگ

اک سخن اور کہ پھر رنگِ تکلم تیرا
حرفِ سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ
 

محمد وارث

لائبریرین
فیض کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ہے، واہ واہ واہ۔

بہت شکریہ کاشفی صاحب خوبصورت یادیں تازہ کرنے کیلیے:)
 
Top