یو ایس بی فل شو کر رہا ہے۔

السلام علیکم !
میں اپنے آؤٹ لک کا ڈیٹا بیک اپ یو ایس بی میں کاپی کر رہا ہوں۔ فائل کا سائز 6 جی بی ہے۔ یو ایس بی 8،8 اور 16 جی بی کی ہیں۔ مگر ہر ایک میں ڈسک فل کا ایرر آرہا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ صرف آؤٹ لک فائل کے لیے ہو رہا ہے یا کوئی بھی فائل کوپی کرنے میں یہی ہو رہا ہے؟

اگر تو ہر فائل کے لیے یہی آرہا ہے تو یقینا آپ کے پی سی یا یو ایس بیز میں کوئی میلوئیر ہوگا۔۔ یا پھر آپ کی آؤٹ لک فائل کرپٹڈ ہے۔۔۔

تدوین: مندرجہ ذیل مراسلے میں حل موجود ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
ٹھیک ہے مسئلہ سمجھ آگیا۔۔۔۔ جو یو ایس بی ڈرائیو FAT32 فائل سسٹم سے فورمیٹ ہوئی ہوتی ہے اس پر 4 جی بی سے زیادہ بڑی کوئی ایک فائل کوپی نہیں ہوسکتی چاہے یو ایس بی کتنی ہی بڑی ہو۔ آپ اپنی یو ایس بیز کو NTFS سے فورمیٹ کریں تو 8 جی بی تک کی فائل کوپی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے 4 جی بی کی ایک فائل کوپی نہیں ہوسکتی، البتہ اگر کئی فائلز کا حجم 4 جی بی سے زیادہ ہو تو وہ تو ہو سکتی ہیں کوپی۔۔

http://answers.microsoft.com/en-us/...dc?msgId=84efce7e-2a5b-4b76-a35a-417e9284a34c
 
علی خان

محفلین
اب اگر اپکے پاس یو ایس بی میں پہلے سے کچھ ڈیٹا موجود ہے۔اور اسکو بغیر ختم کئے ہوئے اپنے یو ایس بی کو NTFS میں کنورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ تو اسکے لئے بھی ایک طریقہ موجود ہے۔

سب سے پہلے سٹارٹ مینو میں سے رن کو اُوپن کریں۔ اور پھر اسکے بعد اسمیں Command رائٹ کرکے انٹر کردیں۔ سسٹم اپکو کمانڈ پرامٹ پر لے جائے گا۔ اب یہاں پر X کو اپکی USB تصور کرتے ہیں۔ اب اسکے لئے کمانڈ کچھ اسطرح ہوگا۔
Convert x: /FS:NTFS
اسکے بعد انٹر پریس کردیں اور تھوڑا سا انتظار کرنے کے بعد سسٹم اپکو conversion complete کا مسیج دیگا۔ لیجئے اپکی یو ایس بی کی فائل فارمیٹ تبدیل ہو چکی ہے۔

convert-exe.gif
 
بہت بہت شکریہ تمام بھائیوں کا۔ کیونکہ کبھی کبھار میں 4 جی بی کی دو موویز کاپی کرلیتا تھا۔ مگر آج نہیں ہو رہی تھی۔ مدد کے لیے تمام بھائیوں کا بہت شکریہ۔
 
رانا

محفلین
ایک مسئلہ میرا بھی ہے اگر کئی دوست حل بتاسکے۔
میرے پاس ایک 8 جی بی کی یو ایس بی ہے۔ اچھا بھلا کام کرتی تھی لیکن اب اس میں ڈیٹا سیو نہیں ہو پارہا۔ جو فائلز پہلے سے موجود ہیں وہ تو نظر آتی ہیں لیکن سیو کرنے پر رائٹ لاک کا مسج آتا ہے۔ جبکہ اس یو ایس بی میں کوئی رائٹ لاک کا بٹن یا آپشن ہی نہیں دیا ہوا۔ کئی لوگوں کو دکھا چکا ہوں لیکن کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا۔ اب تو خیر نئی یو ایس بی خرید لی ہے لیکن اگر وہ بھی ٹھیک ہوجائے تو فائدہ ہی ہوجائے گا۔
 
آپ نے اسے فارمیٹ کیا تھا؟اگر نہیں تو اسے فارمیٹ کر لیں۔مائی کمپیوٹر میں اس ڈرائیو پر رائٹ کلک کرکے فارمیٹ کو سلیکٹ کریں اور اگلی ونڈو میں اوکے کا بٹن دبا دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر اس میں کوئی directory ہے تو اس کو کھول کر اس میں کوئی ایک فائل محفوظ کر کے دیکھیں کہ محفوظ ہوتی ہے یا نہیں۔
 
رانا

محفلین
آپ نے اسے فارمیٹ کیا تھا؟اگر نہیں تو اسے فارمیٹ کر لیں۔مائی کمپیوٹر میں اس ڈرائیو پر رائٹ کلک کرکے فارمیٹ کو سلیکٹ کریں اور اگلی ونڈو میں اوکے کا بٹن دبا دیں۔
کتنی ہی بار فارمیٹ کی کوشش کی لیکن فارمیٹ بھی نہیں ہوتی۔ وہی رائٹ لاک کا ایرر آتا ہے۔
 
رانا

محفلین
اگر اس میں کوئی directory ہے تو اس کو کھول کر اس میں کوئی ایک فائل محفوظ کر کے دیکھیں کہ محفوظ ہوتی ہے یا نہیں۔
شمشاد بھائی ایک فولڈر بھی ہے اور سب فولڈر بھی ہے۔ لیکن دونوں میں محفوظ کرنے سے بھی Disk is write protected کا میسج آتا ہے۔
 
رانا

محفلین
تو پھر لو لیول فارمیٹ کریں۔جیسے کہ Active@ KillDisk
http://how-to-erase-hard-drive.com/
لیکن پلیز سکرین شاٹ اور ویڈیو ضرور دیکھ لیں پہلے
ابھی ڈاون لوڈ کر کے یہ بھی کر کے دیکھ لیا۔
Cannot wirte in sector 0
کا ہی ایرر آئے جارہا ہے۔
اب مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ اس یوایس بی کا کچھ نہیں ہوسکتا۔:)
 
Top