یو ایس بی کو فارمیٹ

شکاری

محفلین
میرے چھوٹے بھائی نے اپنے آفس کے سسٹم کے لیے 8 جی بی یو ایس بی خریدی ہے لیکن وہ صیحیح کام نہیں کررہی پہلے میں نے اسے اپنے گھر کے سسٹم پر فارمیٹ مارا پھر اسے میں اے وی جی اینٹی ؤائرس ڈاؤنلوڈ کرکے دیا آفس کے لیے۔ لیکن جیسے ہی وہ آفس میں جاکر اسے دیکھا تو اس میں اینٹی وائرس کی جگہ کچھ اور شے تھی اسنے اسے فارمیٹ مارنے کی کوشش کی تو وہ فارمیٹ بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ڈیلیٹ ہوتی ہے۔ میرے گھر کے سسٹم پر بھی۔

میں نے اسے کنٹرول پینل سے ایڈمنسٹریٹر ٹول کا بھی استعمال کرکے دیکھ لیا ہے لیکن وہ فارمیٹ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ڈوس میں مجھے فارمیٹ نہیں کرنا آتا اس لیے اس میں فارمیٹ نہیں مارا اب اس کا حل بتائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ڈاس میں فارمیٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کمانڈ ’رن‘ کمانڈ میں ٹائپ کر کے ڈاس پرامپٹ میں جائیں۔ اور پھر ٹائپ کریں
Format x:
X: میں اس کی ڈرائیو کا نام دے دیں۔
ویسے مسئلے کی وجہ سے لگتا ہے کہ ہر سسٹم میں وائرس ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
مجھے تو اس کا فائل سسٹم ہی ختم ہوا لگتا هے۔ اگر ڈاس سے فارمیٹ نه هوئی تو وارنٹی كے كلیم كی تیاری كر لیں۔
 

ساقی۔

محفلین
بھیا کچھ “یو ایس بی“ کے ساتھ چھوٹا سا لاک بھی لگا ہوتا ہے۔ اگر وہ آن پوزیشن میں ہو تو “یو ایس بی“ فارمٹ نہیں ہو گی۔ دیکھیں کہیں اس میں لاک سسٹم تو نہیں۔ سایئڈ پہ ایک چھوٹا سا بٹن ہو گا۔
 

شکاری

محفلین
سب دوستوں کا مدد کرنے کا شکریہ۔
انکل ڈاس سے اتنی آسانی سے فارمیٹ ہوجاتی ہے مجھے اندازہ نہیں نہیں تھا بہت شکریہ یہ ٹپ پھر کبھی ضرورت پڑنے پر کام آئے گی۔ کیونکہ بھائی نے وہ یو ایس بی وارنٹی میں کلیم کرکے دوسری لے لی ہے لیکن وہ اوپن ہی نہیں ہورہی۔ اس کے ڈرائیو پر کلک کرتے ہیں تو وہ انسٹرٹ ڈرائیو کا ایرر دیتا ہے۔ اور کپمیوٹر مینجمنٹ ٹول میں ان ریڈ ایبل ڈرائیو لکھا آرہا ہے۔

میرے گھر کے سسٹم پر اور بھائی کے آفس کے سسٹم پر میری پرسنل یو ایس بی اور اسکی اور دو تنین یو ایس بی ہیں وہ اوپن ہوتیں ہیں وہ بھی کنگسٹن کی ہیں اور یہ بھی۔ بس ان سب میں فرق صرف اتنا ہے کہ نئی یو ایس بی 8 جی بی کی ہے اور دوسری 2 جی بی کی۔
 
Top