یو ایس بی Boot Sequence

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
میںDell Precision 350 کا کمپیوٹر استعمال کر رہاہوں۔ USBکے ذریعے کمپیوٹر کو بوٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے کمپیوٹر کی BIOS آپشن میں Boot Sequence میں یو ایس بی کی آپشن نہیں۔ کیا کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کہ میں اپنے کمپیوٹر کو USBکے ذریعے کیسے Bootکرسکتا ہوں۔ رہنمائی فرمائیں۔​
والسلام۔​
 

الف عین

لائبریرین
اگر یہ آپشن نہیں ہے تو مطلب یہی ہے کہ اس کا بایوس سپورٹ نہیں کرتا۔ بایوس کوفلیش کر کے دیکھیں، لیکن بہتر ہے کہ یہ کسی اکسپرٹ سے کرایا جائے۔
 
میرے خیال میں آپکے کمپیوٹر میں یہ آپشن لازمی ہوگا لیکن آپکو ڈھونڈنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔میں نے آپ والا ماڈل تو استعمال نہیں کیا لیکن Dell Gx 260,270,280 وغیرہ استعمال کر چکا ہوں اور ان میں آسانی سے یو-ایس-بی پہ بوٹ کیا جاسکتا ہے
 
میرے خیال میں آپکے کمپیوٹر میں یہ آپشن لازمی ہوگا لیکن آپکو ڈھونڈنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔میں نے آپ والا ماڈل تو استعمال نہیں کیا لیکن Dell Gx 260,270,280 وغیرہ استعمال کر چکا ہوں اور ان میں آسانی سے یو-ایس-بی پہ بوٹ کیا جاسکتا ہے
 
عموماؐ ڈیل کمپیوٹر سٹارٹ اپ کے وقت دو آپشن دیتا۔نمبر ایک-F2 for Setup اور F12 for Boot Menu کیا آپکے کمپیوٹر پر بھی یہ دونوں آپشن آتے ہیں یا کچھ الگ آتا ہے؟
 

ateequrrehman

محفلین
محترم دوست ہر کمپیوٹر میں یو ایس بی کا آپشن ضرور ہوتا ہے۔کیوں کہ اپ کے کمپیوٹر میں اگر یوایس بی نہیں ہوگی تو آپ کا کمپیوٹریو ایس بی سپورٹ کیسے کرےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بوٹ آپشن یوایس بی میں بنانے کے لیے ایک فائل گوسٹ کے نام کی نکالنی ہوگی۔۔۔۔۔۔جو نیٹ سے آسانی مل جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو ایس بی فور جی بی کی ہونی چاہیے ۔۔۔۔اور ایک سی ڈی روم ساتھ وینڈوز کی سی ڈی جو ونڈوز آپ بنانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
میرا کمپیوٹر Dell PrecisionWork Station 350 اور Bios A01ہے۔ اس میں مجھے یو ایس بی سے کمپیوٹر بوٹ کرنے کی کوئی آپشن نہیں ملی۔
 
Top