آپ جب اپنے ڈوبیزل کے اکائونٹ میں جاب لاگ ان ہونگے تو جیسا کہ اوپر والے تیر سے نشاندہی کی گئی ہے۔
پھر آپ نے کرنا کیا ہے Place Your Adپر کل کریں۔
اس پر جب آپ کلک کریں گے تو اگلی تصویر دیکھے۔
پھر یہ آپ کے اس شہر سے متعلق پوچھے گا جہاں آپ مقیم ہے یو اے ای میں۔
اس کے بعد نیچے سبز بٹن کو دبادیں۔
اس کے بعد یہ ونڈو آئے گی ۔
آپ jobsپر کلک کر دیں۔
اب کی بار I want a job پرکلک کر دیں۔
اب کی بار 20کیٹیگری ہو گی آپ کے پاس۔
اب ذرا دھیان سے اور غور سے میری بات پڑھے اور سنے ۔
آپ یہاں پر جاب ڈھونڈنے کے بیس 20 کے قریب اشتہار دے سکتے ہیں۔
سب ہی کیٹیگری میں ۔
آپ سب سے پہلے یہ کریں کہ آپ ان بیس میں سے تجرباتی طور پر کسی بھی پانچ کیٹیگری کو کھولیں ۔
پہلے ذرا رکئے۔ جس بھی کیٹیگری کوکھولنا ہے سب سے پہلے اس کیٹیگری کے اوپر مائوس کا کرزر لے کا جائیں اور رائیٹ کلک کریں اور open in a new tab پر کلک کریں۔
اس طرح آپ ایک برائوزر میں پانچ ٹیب کھول لیں۔(اگر سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں )۔
کیٹیگری کھولنے کے بعد اس فارم کو فل کریں۔
title مثال کے طور پر ٹائیٹل میں لکھیں فوٹو شاپ ڈیزائنر۔
mobile no.فون نمبر لکھنے کی ضرورت نہیں یہ اکائونٹ آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہے اس لئے موبائل نمبر آٹو میٹک دیکھائی دے گا۔
Describe the job you are looking for اس میں آپ اپنا cover letter لکھے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور کون ہے۔
Describe compenstation یعنی کتنی سیلری چاہئے ۔یہا ں سیلری نہ لکھے اگر آپ نے زیادہ سیلری لکھ دی تو آپ کو کوئی بھی کال نہیں کرے گا۔یہ جگہ خالی چھوڑ دیں۔
ورک ایکسپیرینس لکھے ۔
ایجوکیشن لیول لکھیں۔
کمٹمنٹ لکھیں۔
Where would you like to work?اس جگہ پر آپ فارمیلٹی کے طور پر کچھ بھی شہر کا نام لکھ دیں ۔
اور آخر میں Submit کا بٹن دبا دیں۔
Submit کرنے کا بعد یہ پیغام نظر آئے گا۔
اگرpost another adکرنا ہے تو یہاں کلک کریں۔
اس کو آپ لائیو بھی چیک کر سکتے ہیںCheck it live
آپ اس ایڈ کو ایڈیٹ بھی کر سکتے ہیںedit your ad.
اب چیک اٹ لائیو پر کلک کریں تو ایسا نظر آئے گا۔
یہاں سے بھی اس کو ایڈیٹ edit یا ڈیلیٹ deleteکیا جا سکتا ہے جیسا کہ اوپر دیکھا یا گیا ہے۔
یہ ہو گیا آپ کا کام۔
کسی بات کا پتہ نہ چلے تو پھر پوچھ لیں۔
اب یہاں پر My Ads پر کلک کریں۔
یہ دیکھے رہے میرے Ads .
یہا ں سے بھی آپ اپنے Ads کو ڈیلیٹ Delete یا Edit ایڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
اور دائیں طرف میں سب کو Check Mark کر کے سب کو ایک ہی وقت میں ڈیلیٹ Delete بھی کیا جا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ روزانہ ایڈ یعنی اشتہارات صبح آٹھ بجے سے پہلے لگائے یا کسی وقت بھی لگا ئے مگر ان کو روزانہ چوبیس گھنٹے بعد ڈیلیٹ Delete کر کے دوبارہ اشتہار لگائے۔
میں نے گزرے دن میں بیس 20ایڈ لگائے تھے اب میں صر ف روزانہ 10یا 12 اشتہارات ہی لگاتا ہوں۔
ویسے آپ ایک وقت میں بیس اشتہارات لگا سکتے ہیں وہ بھی کسی روک ٹوک کے بغیر ۔کسی بھی کیٹیگری میں کچھ بھی لکھ دیں۔
تمام قارئین سے التجاء ہے ۔میرے لئے اور بالخصوص تمام بے روزگاروں کو اللہ عزوجل رزق حلال آسان کثیر اور بہترین عطافرمائیں۔
بس صرف آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے۔شکریہ۔