یو ٹیوب کا مسئلہ

فر حان

محفلین
کیا کوئی ایسا سوفٹویر موجود ہے جو یوٹیوب کے کسی فلم کے بہت سارے پارٹس کو یکجا کرکے چلایا جا سکے؟؟؟
 
فرحان ویڈیوز کو یکجا کرنے میں ہر ویڈیو کنورٹر وقت لیتا ہے۔ ٹوٹل ویڈیو کنورٹر کے استعمال کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور سافٹ ویئر کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ یہ ہر قسم کی ویڈیو کو کنورٹ اور یکجا کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اگر آپ صرف یوٹیوب کی ویڈیوز کو یکجا کرنے چاہتے ہیں (یعنی FLV فارمیٹ کی ویڈیوز) تو اس کے لئے مندرجہ ذیل سافٹ ویئر موجود ہے مگر یہ بھی مفت نہیں ہے:
Moyea FLV Editor Ultimate
 

مغزل

محفلین
ویسے سلیکٹ کر کے " پلے اٹ آل ‘‘ کا آپشن بھی ہے ۔ مگر دیر تو اتنی ہی لگتی ہے نا۔،
 

الکبیر

محفلین
ئو ٹیوب اور ویمی او پر ویڈیوز کی آواز نہیں آ رہی۔
ونڈوز 7 اور فلیش کا نیا ورژن زیر استعمال ہے، ، ، اس کا حل درکار ہے ۔ ۔ ۔ ! :confused:
 

میم نون

محفلین
کیا دوسری سائٹس پر وڈیو میں آواز آتی ہے؟

کیا کہیں آپ نے فلیش پلئیر یا کسی اور پلگ ان کی اپ ڈیٹ تو نہیں کی؟
 

میم نون

محفلین
تو یقینا فلیش پلئیر ہی کی وجہ سے ہے۔

آپ اسے ڈاؤن گریڈ کر کے دیکھیں کہ مسئلہ حل ہوتاہے یا نہیں۔

پچھلے کچھ عرصے سے فلیش پلئیر کی بہت ساری خامیاں سامنے آ رہی ہیں، مشکل یہ ہے کہ ویب پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اطلاقیہ ہے اور اسکا کوئی متبادل بھی نہیں۔
 

الکبیر

محفلین
وہ مسئلہ فلیش کا نہیں، فائر فاکس براؤزر کی وجہ سے تھا ۔ ۔ ۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں آواز آ رہی ہے ۔ ۔ ۔ :rolleyes:
توجہ دینے کا شکریہ! :cool2:
 

میم نون

محفلین
میں بھی فائر فوکس ہی استعمال کرتا ہوں اور میرے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں، آپ تمام اضافیوں کو ڈس ایبل کر کے چلا کر دیکھیں، ہو سکتا ہے کہ کوئی اضافیہ یہ والی پریشانی پیدا کر رہا ہو۔

جزاک اللہ خیرا
 

الکبیر

محفلین
ایک وائرس کی وجہ سے ونڈوز 7 دوبارہ انسٹال کی ہے تو آواز کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ :biggrin:
توجہ دینے کا شکریہ ۔ ۔ ۔ :)
 

اظفر

محفلین
بغیر ڈاون لوڈ کیا ترتیب سے چلایا جا سکتا ہے۔ اسلیے کوئی سافٹ ویر موجود ہیں
 
Top