یکم تاریخ کا ریکارڈ

زلفی شاہ

لائبریرین
آج یکم مارچ ہے ۔ انگریزی ماہ کی یکم ہمیں بالکل پسند نہیں کیونکہ ہر انگریزی ماہ کی یکم کو نیٹ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑتا ہے جس نے اب ہمیں تقریبا عادی مجرم جیسا بنا دیا ہے۔ ملیشیا میں میرے کزن کی تین منی مارکیٹیں ہیں ۔ شاپس کے باہر لگے الیکٹرک بورڈز پر لکھا 24جام(یعنی یہ مارکیٹیں چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہیں) نے وہاں لگے پنکھوں، لائٹوں اور فریزرز پر آرام کو حرام قرار دے رکھا ہے۔آج ماہانہ کلوزنگ ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ مجھے آج ان پنکھوں، لائٹوں اور فریزرز کے نقش قدم پر چلنا ہے۔ آجکل میرے کزن صاحب ، بھابھی صاحبہ کے ساتھ سیر سپاٹے اور بزنس میٹنگ کے نام پر چین میں آوارہ گردی کی مشق کر رہے ہیں۔ لہذا ورکروں کی تنخواہ کے حساب کتاب کا اضافی بوجھ بھی میرے ناتواں کندھوں پر ہے۔ میں آج کی تاریخ میں تمام شاپس پر ورکروں کی تنخواہوں کو پہنچانے پر خصوصی طور پر مامور کیا گیا ہوں کیونکہ میرے کزن صاحب کے لئےیکم تاریخ کو تنخواہ کی تقسیم کا ریکارڈ ٹوٹنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ لہذا تابعداری کی روش بے جا نبھانے کےلیے ہم رخت سفر باندھ کر اپنی گاڑی میں جلوہ افروز ہونے کے لئے جارہے ہیں۔ ہماری گاڑی کو ہم سے دوری کی مستقل شکایت رہتی ہے مجھے قوی امید ہے کہ کم از کم آج کے لیے ہماری گاڑی کی یہ شکایت باقی نہیں رہے گی۔ جو دوست ہمارے بور کلمات سے تنگ ہیں ان سے خصوصی گزارش ہے کہ ہماری خیر سے واپسی کی دعا کریں تاکہ کل سے ہم پھر ان کو تنگ کرنے کے کام کاآغاز نئے جوش وجذبے سے کر سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری تنخواہ میں لینے کے لیے خود حاضر نہ ہو سکوں گا، اس لیے براہ راست میرے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
واہ جی واہ اکاؤنٹ نمبر تو لکھا نہیں تھا۔ اس لئے میں نےاپنے ہی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات آپ نے مذاق میں کی ہے یا سنجیدگی سے کی ہے۔ وہ کیا ہے کہ یہ بات میں میں اپنی معلومات میں اضافے کے لیے پوچھ رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو یہ بات ہے، تو ابھی اکاؤنٹ بنوا لیتے ہیں۔
کتنے کا بنتا ہے؟ کچھ اندازہ تو ہو گا آپ کو۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اب اکاؤنٹ کھلوانے کا کیا فائدہ؟ دانا کہتے ہیں اب پچھتائے کیا بنے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
میں تو واپس آکر فصلیں بیجنا چاہتا تھا اور آپ فرما رہے ہیں کہ وہاں قبضہ ہوگیا ہے اب میرا کیا بنے گا؟؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
شکر ہے میں بچ گیا ورنہ تو میں رل گیا تھا۔ مجھے پاکستان آ لینے دو قضبہ گروپ کو دیکھ لوں گا۔ آپ سمجھو آپ کے کھیت واگزار ہو گئے۔
 
Top