یکے از خواجگان (از قلم نیرنگ خیال)

ہادیہ

محفلین
یہ لکھا کیا ہے؟:eek:
اتنی مشکل مشکل باتیں۔۔ مجھے تو یہی سمجھ آئی کسی 'خواجہ صاحب" کی بستی خراب کررہے ہیں۔۔۔۔:p
 
ہادیہ

محفلین
آپ اپنی ہر تحریر میں کسی "مخصوص" کردار کی ٹانگ پکڑ لیتے ہیں اور دھلائی کرتے ہیں اچھی خاصی
 
بہت اچھا لکھا ہے نیرنگ خیال ، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
انکسار بھلی چیز ہے مگر یہ جو ذیل میں اقتباسات درج کر رہا ہوں یہ اردو محفل کے ہیں ، ان اقتباسات کو فیس بک وغیرہ کی طرح نہ سمجھیں ۔

احساسِ برتری کا شکار ہو کر ہمیں جلا رہے ہیں

شاندار انٹری ماری ہے.
نین بھیا بہت اچھا لکھا ہے

یہ ایک ایک توصیفی مراسلہ فیس بک کے ہزار ہزار پر فوقیت رکھتا ہے۔

نینی بھائی ہمیشہ کی طرح لاجواب تحریر ہے
 
با ادب

محفلین
مورکھ! اندازِ بیاں خوب است. اردوئے معلیٰ سے دلی وابستگی ہے ہمیں آپ کی تحریر کی صورت تشفی ہوگئی ہماری. آئیندہ بھی تمام مورکھ خیالات کو قلمبند کر دیا کیجئو . کسی کا بھلا ہوجاوے تو آپ کا کیا جاتا ہے. کون سا پلے سے کچھ دینا پڑتا ہے.
 
جن خواجہ صاحب کا ذکر خیر ہے ان کے بارے میں علم نہیں مگر آپ میں خواجہ سگ پرست کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں
جواب میں خواجہ صاحب نے پنجابی ایک فصیح و بلیغ گالی سے نوازا۔
محفلین کے علم میں اضافے کے لئے اسے شریک محفل کیا جائے
کچھ منقبت وغیرہ سنتے ہوں گے
اس قدر حسن ظن "اللہ اللہ"
جب الفاظ و گالیوں کے تناسب پر غور کیا تو محسوس ہوا کہ یہ گالیاں جملے میں اثر انگیزی کے لیے ٹانکی گئی ہیں۔
تفصیل سے بیان کیا جائے
مجھے احمد اقبال صاحب کا جملہ بےاختیار یاد آگیا۔ کہ "اگر بھورے ماموں کی دھوتی کے سوراخوں کا رقبہ جمع کیا جائے تو دھوتی غائب ہوجاتی ہے۔"
ہیں :noxxx:
ماشاء اللہ خوب لکھا رمزاور بھید بھری تحریر
اسے وہ ہی سمجھ سکتا ہے جسے آپ کی ہمنشینی کا شرف رہا ہو
بہت سوں کے تو اوپر سے زوں کر کے گزر جائے گی
اللہ کر زور قلم زیادہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ لکھا کیا ہے؟:eek:
اتنی مشکل مشکل باتیں۔۔ مجھے تو یہی سمجھ آئی کسی 'خواجہ صاحب" کی بستی خراب کررہے ہیں۔۔۔۔:p
تحقیق جاری ہے۔ جیسے ہی پتا چلتا ہے کہ کیا لکھا ہے۔ خبر کرتے ہیں۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔ خواب میں بھی نہیں سوچا کسی کی بستی خراب کرنے کا۔۔۔۔

اس میں فارسی زبان کے کافی فقرے لکھے ہیں نا؟ اب ترجمہ کے لیے گوگل کروں کیا؟
اِدھر اُدھر سے دیکھ کر لکھے ہیں۔ ترجمہ ملے تو مجھے بھی دے دینا۔۔۔

آپ اپنی ہر تحریر میں کسی "مخصوص" کردار کی ٹانگ پکڑ لیتے ہیں اور دھلائی کرتے ہیں اچھی خاصی
یہ الزام ہے۔۔۔ سچ جھوٹ کا فیصلہ عدالت کرے گی۔۔۔ :D

ان کو ترجمہ کیے بغیر ہی مضمون مکمل سمجھ آ جاتا ہے. وہ صاحبِ مضمون نے ایویں رعب ڈالنے کے لیے بیچ میں لکھے ہیں.
بندہ رمز شناس بھی نہ ہو۔۔۔۔ o_O:unsure::whistle:

سرجی مجھے سمجھ نہیں آئے نا۔۔۔رعب اردو میں ڈال لیتے سرجی۔۔۔:p
اردو میں رعب کیسے ڈالا جاتا ہے۔

بڑی ہمت کی بات ہے اتنے مشکل مشکل الفاظ لکھ کر ایسی مزاحیہ تحریر لکھنا۔۔
بس سال لگ گیا الفاظ ڈھونڈتے ڈھونڈتے۔۔۔ پھر کم بخت جملوں میں نہیں سما رہے تھے۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے نیرنگ خیال ، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
انکسار بھلی چیز ہے مگر یہ جو ذیل میں اقتباسات درج کر رہا ہوں یہ اردو محفل کے ہیں ، ان اقتباسات کو فیس بک وغیرہ کی طرح نہ سمجھیں ۔

یہ ایک ایک توصیفی مراسلہ فیس بک کے ہزار ہزار پر فوقیت رکھتا ہے۔
محبت ہے آپ کی سر۔۔۔۔ :) اب کیسی طبیعت ہے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مورکھ! اندازِ بیاں خوب است. اردوئے معلیٰ سے دلی وابستگی ہے ہمیں آپ کی تحریر کی صورت تشفی ہوگئی ہماری. آئیندہ بھی تمام مورکھ خیالات کو قلمبند کر دیا کیجئو . کسی کا بھلا ہوجاوے تو آپ کا کیا جاتا ہے. کون سا پلے سے کچھ دینا پڑتا ہے.
ہم تو تمام مورکھ خیالات قلمبند کرنا چاہویں ہیں مگر زمانہ سماج بنے ہے۔ کسی کے بھلے کے لیے اپنا بھلا جاتا ہو تو بھلا خود ہی فرمائیے کہ کس کا بھلا سوچے آدمی۔ اور پلے سے ہی تو دے رہے ہیں حجور۔۔۔۔۔ قسم لے لیجیے۔۔۔۔

حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں اور باعث اطمئنان ہے یہ امر کہ تحریر معیار ذوق پر پوری اتری۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جن خواجہ صاحب کا ذکر خیر ہے ان کے بارے میں علم نہیں مگر آپ میں خواجہ سگ پرست کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں
ہاہاہاہاہاہاااااا۔۔۔۔ اچھی طرح سے مجھ کو پامال کر لیا۔۔۔۔۔ ;)

محفلین کے علم میں اضافے کے لئے اسے شریک محفل کیا جائے
محفلین کے علم پر شک۔۔۔۔۔:eek: بلاتا ہوں ابھی مشرق و مغرب کے جانثاروں کو۔۔۔ :whistle:

اس قدر حسن ظن "اللہ اللہ"
جو خوش قسمتی سے سوئے زن نہ تھا۔۔۔ ;)

تفصیل سے بیان کیا جائے
ہمارے ایک دوست ہیں۔ جب ان کو کوئی "بالغانہ" قسم کا لطیفہ سنایا جائے۔ تو دو بار سنتے ہیں۔ :noxxx:

ہیں :noxxx:
ماشاء اللہ خوب لکھا رمزاور بھید بھری تحریر
اسے وہ ہی سمجھ سکتا ہے جسے آپ کی ہمنشینی کا شرف رہا ہو
بہت سوں کے تو اوپر سے زوں کر کے گزر جائے گی
اللہ کر زور قلم زیادہ
بہت محبت شاہ جی۔۔۔ بہت شکریہ اس حوصلہ افزائی کا۔ باقی اب اندر کی باتیں کیوں سربزم کر رہے ہیں۔۔۔ رلائیں گے کیا۔۔۔۔ :devil::devil3:
 
با ادب

محفلین
ہم تو تمام مورکھ خیالات قلمبند کرنا چاہویں ہیں مگر زمانہ سماج بنے ہے۔ کسی کے بھلے کے لیے اپنا بھلا جاتا ہو تو بھلا خود ہی فرمائیے کہ کس کا بھلا سوچے آدمی۔ اور پلے سے ہی تو دے رہے ہیں حجور۔۔۔۔۔ قسم لے لیجیے۔۔۔۔

حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں اور باعث اطمئنان ہے یہ امر کہ تحریر معیار ذوق پر پوری اتری۔ :)
زمانے کی پرواہ مت کرئیو. اس مورکھ کے ہاتھوں بڑے بڑے سورما مار کھا گئے. خدا لگتی کہیں کسی کے بھلے کے لئیے اپنا بھلا جانے دیجئے اللہ خود بھلا فرما دیویں گے.
رہی بات پلے سے دینے کی تو اس پہ ہم کانوں میں روئی ڈال لیتے ہیں. اپنے مطلب کی بات سمجھ لینا اور دوسرے کا بھلا سوچنا دو الگ موضوعات ہیں اول الذکر سے ہمیں دلچسپی جبکہ مؤخر الذکر باقی قوم کی طرح اختلاج قلب کا سبب بنتا ہے.
 
اس پر تو ایویں کلک کر دیا تھا لیکن باخدا لکھنے والے نے کمال کر دیا، یہی کمال ہے لکھنے والے کا کہ قاری ایک مرتبہ تحریر پڑھنی شروع کرے تو تب چین نہ آئے جب تک مکمل نہ پڑھ لے۔ مجھے بھی اپنے ایک خواجہ دوست یاد آگیا لیکن وہ اس تحریر کے حساب سے یکسر مختلف ہے۔ یہ میری کم نصیبی ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا ہو بہو خواجہ دوست نصیب نہیں ہوا جس کا ذکر اس تحریر میں ہے، ہاں تھوڑی بہت مشابہت کچھ کے ساتھ ہے لیکن ایسی نہیں کہ میری خواجوں کے بارے میں وہ عقیدت جس کا ذکر لکھاری نے بھی کیا ہے ختم ہو جائے۔ خیر یہ نصیحتیں پلے باندھ لیتے ہیں شاید کہ وقت پر کام آویں۔
 
Top