رانا
محفلین
کوئی دو تین ہفتے پہلے ہمارے آفس میں ایک نیا ٹرینی ڈیویلپر رکھا گیا۔ جس سینئر ڈویلپر نے انٹرویو لیا تھا اسی کے ساتھ پروجیکٹ پر اسے لگا دیا گیا۔ خاکسار نے نوٹ کیا کہ سینئر ڈویلپر اس کو سکھاتے ہوئے بعض اوقات زچ ہوجاتی تھیں۔ کل دیکھا کہ اس کو ڈانٹ رہی ہیں کہ تم خود سے کیوں نہیں کچھ سوچتے اب میں تمہیں کیا ایسی بچوں والی چیزیں بھی بتاتی رہوں۔ ہم نے لنچ ٹائم میں پروجیکٹ مینیجر جنہوں نے فائنل انٹرویو لے کر اسے رکھا تھا ان سے پوچھا کہ اس لڑکے کی کوالیفیکشن کیا ہے۔ کہنے لگے بی کام۔ ہم بڑے حیران ہوئے۔ پوچھا کہ آپ نے بی کام والے کو کیسے رکھ لیا۔ بی کام والے اس فیلڈ میں کیسے چل سکتے ہیں جب کہ انہیں کمپیوٹر سائنس کے کنسیپٹ ہی نہیں ہوتے۔ صرف پروگرامنگ سیکھ لینا تو کوئی کمال نہیں۔ کہنے لگے میں بھی بی کام ہوں تو میرے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے۔ اب ہم گڑبڑا گئے یہ ہمارے لئے نئی بات تھی کہ ہمارے پروجکیٹ مینیجر بی کام ہیں۔ اب مزید کیا کہتے۔
ہمارے ساتھ والی سیٹ پر ایک سینئر ڈویلپر بیٹھتا ہے جس کا دبئی میں کام کرنے کا کئی سال کا تجربہ ہے اور اسی بنیاد پر اس کو سینئر ڈویلپر ہائر کیا گیا تھا اور نالج بھی اچھی ہے اسکی۔ آج صبح ہی ہم نے اس سے پوچھا کہ یار ایک بات بتائیں۔ کیا آپ کے خیال میں کوئی بی کام والا بندہ اس فیلڈ میں چل سکتا ہے؟ کہنے لگے میں بھی بی کام ہوں!!!
آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہمارا کیا حال ہوا ہوگا۔ تہیہ کرلیا کہ اب کسی اور سے نہیں پوچھنا کہیں پورا آفس ہی بی کام نہ نکلے۔