یہ آزادی صحافت ہے یا دل آزاری

یہ دل آزاری ہے یا آزادی صحافت ؟

  • آزادی صحافت

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    61

فرید احمد

محفلین
ڈنمارک کے اخبار کے کارٹون کے حوالہ سے یہ سوال ابھر کر سامنے آیا ہے کہ کیا کسی کی دل آزاری اور وہ بھی دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی کی ، آزادی صحافت میں شامل ہے ؟اپنی رای کا اظہار فرمائیں ۔
 
آزادی

ایک واقعہ یاد آرہا ہے کہ برصغیر کی آزادی کے بعد ایک شخص سڑک پر چھڑی گھماتا ہوا چلا جارہا تھا کہ اس کی چھڑی ایک دوسرے شخص کی ناک پر لگ گئی۔ اس شخص نے پوچھا بھائی چھڑی کیوں گھما رہے ہو؟ وہ بولا آخر کو اب ہم آزاد ہیں، جو چاہوں کروں۔ دوسرے آدمی نے کہا آزاد ہو لیکن یہ یاد رکھنا تمہاری آزادی وہاں ختم ہوجاتی ہے جہاں سے میری ناک شروع ہوتی ہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
ایک ووٹ آزادی صحافت کے حق میں بھی آیا ہے ، بس اس سے ہی اندازہ لگا لیں ، کہ ہم کیا ہیں وہ کیا 8)
 
mamoon rashid

محفلین
یہ کھلی دل آزاری ہے

یہ کوئی کہنے کی بات نہیں ، یہ کھلی دل آزاری ہے، ڈنمارک ک اس آزاد معاشرہ میں اخبار کو حکومت کی خفیہ رپورٹیں لکھنے پر پابندی ہوگی، فوجی معلومات اور لشکری بھید لکھنے پر پابندی ہوگی، ملک کی فوج کا جذبہ مجروح کرنے کی ممانعت ہوگی، یہ سب کچھ کیا آزادی صحافت کے زمرے میں نہیں آتا ؟
 
زیک

مسافر
اظہرالحق نے کہا:
ایک ووٹ آزادی صحافت کے حق میں بھی آیا ہے ، بس اس سے ہی اندازہ لگا لیں ، کہ ہم کیا ہیں وہ کیا 8)

کیوں ایک ووٹ پر پریشان ہوتے ہیں؟ ڈالنے دیں لوگوں کو ووٹ۔ ایک ووٹ کچھ ثابت نہیں کرتا۔
 
اظہرالحق

محفلین
زکریا نے کہا:

ایک ووٹ کا تناسب 20 فیصد ہے ، یعنی 100 میں سے 20 لوگ ۔ ۔ ۔ ویسے بھی عالم اسلام کے لئیے صرف ایک ہی “یزید“ اور ایک ہی “میر جعفر“ یا “میر صادق“ چاہیے ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
اظہرالحق نے کہا:
ایک ووٹ آزادی صحافت کے حق میں بھی آیا ہے ، بس اس سے ہی اندازہ لگا لیں ، کہ ہم کیا ہیں وہ کیا 8)

کیوں ایک ووٹ پر پریشان ہوتے ہیں؟ ڈالنے دیں لوگوں کو ووٹ۔ ایک ووٹ کچھ ثابت نہیں کرتا۔

شاید ایک ووٹ دینے والے نے سوال کو غور سے ہی نہ پڑھا ہو۔ :p lol
 
اظہرالحق

محفلین
ماوراء نے کہا:

چلیں جی اب دوسرا ووٹ بھی آ گیا
 
نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق، اگر آپ اپنی ہی مرضی کی آراء دیکھنا چاہتے ہیں تو رائے شماری کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟
 
زیک

مسافر
اظہرالحق نے کہا:
نبیل نے کہا:

بات تو سولہ آنے صحیح ہے نبیل :roll:
مگر کیا کریں اپنے لوگوں میں کالی بھیڑیں دیکھی نہیں جاتیں ۔ ۔ ۔ ۔

ہو سکتا ہے نہیں ووٹ دینے والے آپ کے اپنے نہ ہوں۔ :idea:
 
آپ تو اپنے سے ہی لگتے ہیں‌، گو سر پر “دستار“ ولائتی ہے :lol:
 
ام طلحہ

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
نبیل نے کہا:
اظہرالحق، اگر آپ اپنی ہی مرضی کی آراء دیکھنا چاہتے ہیں تو رائے شماری کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟

بات تو سولہ آنے صحیح ہے نبیل :roll:
مگر کیا کریں اپنے لوگوں میں کالی بھیڑیں دیکھی نہیں جاتیں ۔ ۔ ۔ ۔

یعنی جسے آپ کی رائے سے اختلاف ہو وہ کالی بھیڑ اور جو کہے امنا و صدقنا وہ سفید ۔ ۔ ۔؟
بھائی دیکھیں جب ہم کسی کو اختلاف رائے کا حق دیتے ہیں تو انکی رائے کو برداشت کرنا بھی ضروری ہے ۔ اب جس تناضر میں آج کل آزادی صحافت کا موضوع ، موضوع بحث ہے اس تناضر میں تو بالکل یہ کاروائی (جس کی وجہ سے اربوں مسلمانوں کو دلی تکلیف ہوئی ) آزادی صحافت نہیں ہے بلکہ دل آزاری ہے مگر اس پر یا تو بحث کیجئے نہیں اور اگر کرنا ہے تو دوسروں کو اختلاف کا حق دیجئے۔ اور اسے برداشت کیجئے ۔ ناروا کلمات سے دوسرے آپ کی بات کے حق میں ووٹ تو دے دیں گے مگر کیا ہم اس بات کو ان لوگوں تک اچھے طریقے سے پہنچا سکیں گے جن کو شاید اس عمل کی سمجھ ہی نہیں آئی ۔ ۔ ۔؟
 
اظہرالحق

محفلین
ام طلحہ نے کہا:

بھائی وہ تو کہتے ہیں کہ ہم تو عیسٰی اور موسٰی کا مذاق بناتے ہیں تو پھر آپکے پیغمبر کا کیوں نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو اختلاف ہے آپ نہیں مانتے نہ مانیں ، ہم تو یہ مانتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور ہمارے بزرجمہر کہتے ہیں کہ یہ اختلاف ہے ۔ ۔ ۔ اور اسے برداشت کرنا چاہیے ۔ ۔ اور جو اسے برداشت کرتے ہیں ۔ ۔ وہ ہی اچھے ہیں باقی تو “دھشت گردی“ کا بہانہ چاہتے ہیں
 
جواب

کسی کو بھی ذہنی اذیت دینا میرے خیال میں ایک بہت بڑا جرم ہے۔ اور اگر مغرب اپنے یہ آزادی صرف اپنے تہذیب و تمدن اور مذہب تک ہی محدود رکھے تو اچھا ہوگا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ کس کو معلوم نہیں کہ یہ یزیدیت ہے۔ بات اصل یہ ہے کہ ہمیں ان کے خلاف ٹھوس ردعمل ظاہر کرنا ہے۔ لہذا ان کا پکا بائی کاٹ کرو۔
 
Top