یہ بندے مٹی کے بندے، آئی ایس پی آر کا ضرب عضب کی کامیابی پر ایک نیا گیت!

الحمدللہ فوج سمیت ساری قوم کی جدوجہد اور اتحاد سے دہشت گردی کا کافی حد تک صفایا ہوچکا ہے۔ انشاءاللہ باقی صفائی بھی ہوجائے گی۔
 
arifkarim

معطل

چلو شکر ہے ارض پاکستان میں کوئی ایک آزاد و خودمختار ادارہ تو باقی بچا ہے جو ہمارے سیاست دانوں کی لوٹ کھسوٹ سے بفضل ڈنڈا آج تک محفوظ ہے :)۔ کاش کہ 1947 کے بعد سے ہر ملکی ادارہ کے پاس اسی قسم کا ڈنڈا موجود ہوتا تو یہ نام نہاد سیاست دان اسکو جنگلی بھیڑیوں کی طرح چیڑ پھاڑ کر کھانے میں اسقدر کامیاب نہ ہوسکتے!!! :)
 
:):):)
مجھے تو یہ پکا انقلابی ڈائیلاگ لگ رہا ہے
 
arifkarim

معطل
:):):)
مجھے تو یہ پکا انقلابی ڈائیلاگ لگ رہا ہے
ملک سیاست دانو ں کی عقل و فراست سے زیادہ مضبوط اداروں سے چلتا ہے۔ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو شاطر سیاست دان اپنی تمام تر "تخریبی" صلاحیتیوں کے باوجود انکا بال بیکا بھی نہیں کر سکتے۔ اسکے برعکس اگر ادارے کمزور ہوں تو تھوڑی سی رشوت اور مال کی حوس اچھے خاصے ادارے کو تباہ کر چھوڑ دی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز، پاکستان ریلوے کسی زمانہ میں دنیا کے افق پر چھائے ہوئے تھے۔ آج انکو پوچھنے والے خود پاکستانی بھی نہیں جنکی یہ ملکیت ہیں :(
 
سیاست دان بھی اسی قوم کے افراد ہیں۔ جن سے فوج اور دوسرے ادارے بنے ہیں۔ فوج کا نظام بہترین ہونے کی وجہ سے وہ بہترین ہے، سیاسی نظام کی خرابیوں کی وجہ سے اس کے نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں :)
 
آپکے خیال میں فوج کے علاوہ دیگر پاکستانی ادارے اول دن سے ہی خراب تھے یا انکو رفتہ رفتہ ان سیاست دانوں کی بے جا مداخلت نے خراب کیا؟ :) چونکہ افواج پاکستان کے اندرونی معاملات میں ان سیاست دانوں کا عمل دخل نہ ہونے کے برابر رہا ہے یوں میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر پاکستان کے دیگر اداروں کو بھی ویسے ہی آزاد اور خودمختار چھوڑ دیا جاتا جیسا کہ انگریز ہمیں دیکر گئے تھے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی :)
 
یہ بات تو درست لگتی ہے کہ فوج نے اپنے سخت ڈسپلن کی وجہ سے کسی اور کو خود میں دخل اندازی کرنے نہیں دی۔ لیکن ساری خرابی کا ذمہ دار سیاستدانوں کو قرار دینا دانشمندی نہیں ہوگی۔
فوج میں خوبیوں کی ایک بڑی وجہ ہے اچھی تنخواہیں اور سخت سزائیں۔ اگر یہی اصول دوسرے اداروں میں بھی اپنا لئیے جائیں تو اچھے فوائد میسر آسکتے ہیں۔
اور آپ والی بات کہ اگر ادارے مضبوط ہوں تو وہ بد دیانت سیاستدانوں کو خرابی کرنے کا موقع ہی نا دیں بلکہ اگر ادارے جیسا کہ الیکشن کمیشن درست کام کریں تو برے لوگ منتخب ہوکر اقتدار میں ہی نہیں آسکتے۔
 
آئین کی شک 62،63 پر اگر صحیح طریقہ سے عمل درآمد ہو رہا ہوتا تو آج تمام سیاست دان اسمبلی سے باہرہوتے اور معصوم بچے وہاں بیٹھے ہوتے جنہیں ابھی قومی وسائل کی لوٹ مار کے طرائق معلوم نہیں :)
 
Top