مبارکباد یہ تازہ نہال اچھا ہے (میر انیس کے بیٹے کی پیدائش)

برگ حنا

محفلین
ابھی ناک پہ رکھی تو تھی:?
پھر مجھے مل ہی نہیں رہی:sad:
آپ خود ہی بتادو:battingeyelashes:

ملتی کیسے بھیا وہ تو میں نے چھپا لی تھی یہ دیکھیں۔ ۔ ۔
2338396-145475-closeup-view-of-glasses-isolated-on-the-white.jpg

بہتریعنی "اچھا" لکھا ہے بھیا 72 نہیں:)
 
السلام علیکم
مبارک ہو بہت بہت میر انیس صاحب!
اللہ رب العزت بیٹے کو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔اور اس پر ماں باپ کا سایہ تادیر قائم و دائم رکھے۔ دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
آمین ثم آمین۔
 

تعبیر

محفلین
شکر ہے میں نومولود بیٹے کی شادی سے پہلے ہی پہنچ گئی اسے پیدایش کی مبارک باد دینے :p
انیس جی آپ کو بہت بہت مبارک ہو بیٹے کی اللہ اسے صحت اور زندگی دے اور صالح اور فرمانبرادر بنائے​
images
1366-happiness-and-giggles.jpg
 

میر انیس

لائبریرین
آج میرے موبائل پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوا​
جس میں لکھا تھا​
اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ بھائیوں کی دعا سے
اللہ نے ایک اور چاند سا بیٹا عطا کیا ہے
میر انیس اردو ویب
اسے پڑھ کر مجھے بھی اتنی ہی خوشی ہوئی جتنی کہ اس وقت یہ پڑھ کر آپ کو ہو رہی ہے​
انیس بھائی میری طرف سے بہت بہت بہت بہت مبارکاںںںںںںںںں!!​
اللہ تعالیٰ نومولود کی عمر دراز فرمائے ، اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے​
اور نیک اور صالحین کے راستے پر چلنے والابنائے​
قبلہ بڑے غالبؔ کی جانب سے بھی مبارکباد اور دعائیہ شعر
خضر سلطاں کو رکھے خالقِ اکبر سر سبز
شاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچھا ہے
(خضر سلطان کی جگہ نومولود پڑھا جائے)​
دیکھا میں نے صحیح لکھا تھا ا کہ آپ بھائیوں کی دعا سے۔ واقعی میں تم نے نے چھوٹے بھائی ہونے کا ثبوت دے دیا میری غیر موجودگی میں سب کو یہ خبر پہنچا کر ۔ ماشاللہ بہت ہی اچھا پیغام ہے وہ بھی اتنے اچھے شعراور دعاؤں کے ساتھ ساتھ ۔ بہت بہت شکریہ ۔ ہمیشہ خوش رہو
 

میر انیس

لائبریرین
تعریف میں چشمے کو سمندر سے ملا دوں
قطرے کو جو دوں آب تو گوہر سے ملا دوں
ذرے کی چمک مہر منور سے ملا دوں
کانٹوں کو نزاکت میں گل ِ تر سے ملا دوں
گلدستہ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوں
اک پھول کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں
میر انیس کو پھول سا بیٹا مبارک ہو۔ :congrats:
واہ واہ سبحان اللہ ۔ بہت بہت شکریہ یوسف بھائی ۔ خیر مبارک:)
 

میر انیس

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو میر انیس بھائی۔ اللہ اس ننھے شہزادے کے نصیب اچھے کرے اور اسے دین و دنیا کی نعمتوں سے سرفراز کرے۔ آمین

کل آپ کا میسج ہمیں محمود بھائی نے فارورڈ کردیا تھا لیکن +پ کے نمبر پر کال کیا تو نمبر بند پایا۔
آمین ثمہ آمین ۔ خیر مبارک
میں نے تو آپ کو بھی ایس ایم ایس کیا تھا شاید نمبر ہی غلط لکھ گیا ہوں گا ۔ اسکے بعد موبائل چارج نہیں کرپایا تھا گھر سے اسپتال اور اسپتال سے گھر کے بار بار چکر لگ رہے تھے اسلئے معذرت
 

ذوالقرنین

لائبریرین
انیس بھائی! بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک اسے صالح اور نیک اولادہونے کا شرف عطا فرمائے۔ اور ماں باپ کے لیے نیک نامی کا سند بنے۔
 

میر انیس

لائبریرین
میں بھی کہوں کہ میر انیس بھائی اتنے دنوں سے غیر حاضر کیوں ہیں (ظاہر ہے خاتون اول کی خاطر مدارت میں مصروف ہوں گے)۔

بہت ہی زیادہ مبارک باد قبول فرمائیں۔
ہاں بہت سمجھدار ہو۔ انشاللہ بہت جلد دوبارہ محفل میں سرگرم ہوجاؤں گا ابھی تو ایک سرسری جائزہ لینے آیا تھا تو اتنی ساری پیار بھری مبارکبادیں منتظر تھیں۔ خیر مبارک
 

میر انیس

لائبریرین
السلام علیکم
مبارک ہو بہت بہت میر انیس صاحب!
اللہ رب العزت بیٹے کو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔اور اس پر ماں باپ کا سایہ تادیر قائم و دائم رکھے۔ دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
بہت بہت شکریہ کاشفی ۔ آمین ثمہ آمین
 
Top