یہ تو نہایت اسان تھا - بلال زندہ باد!

ن

نامعلوم اول

مہمان
دوستو، میں تو خواہ مخواہ ہی ڈرتا رہا۔ آج جب ہمت کر کے بالآخر اپنا بلاگ سیٹ کرنے کا ارادہ کیا، تو بلال کے بلاگ پر گیا (لنک پہلے سے میرے پاس محفوظ تھا)۔ پھر اپنے ہوسٹ پر جا کر، پرانی ورڈ پریس انسٹالیشن کو ڈیلیٹ کیا۔ سب فولڈر میں پھر سے اسے انسٹال کیا۔ بلال کا "سبز" تھیم اپ لوڈ کیا۔ دیکھا تو ہر چیز فٹ فاٹ۔

پانچ منٹ بھی نہ لگے اور ہر چیز تیار۔ اس سے زیادہ کہیں زیادہ وقت تو میں نے مدد مانگنے اور مفت کے سوال جواب میں گزار دیا تھا!

یہ رہا میرا بلاگ۔ ظاہر ہے وہاں کچھ بھی نہیں۔ اب آگے دیکھتا ہوں کہ اسے استعمال کیسے کرنا ہے!

بلال - آپ کا بہت شکریہ۔ لگتا ہے شاید آگے آپ کا کچھ دماغ کھاؤں۔ اپنی طرز کا ایک بدھو جو ٹھہرا۔ ہوشیار۔ خبردار!
 
محمداحمد

لائبریرین
میری باتیں مٹھا ئی سے کم ہیں؟؟ با تیں - شعر - تبصرے - اور اب بلاگ۔۔ مٹھائی پر تو میرا حق بنتا ہے۔ نہیں؟

واقعی ! کسی نے کہا تھا گُڑ نہ دو گڑ جیسی بات تو کرو۔ جناب نے ثابت کردیا۔۔۔! :)

خوش رہیے۔

آپ کی باتیں واقعی کسی بھی طرح مٹھائی سے کم نہیں ہیں۔ :)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
واقعی ! کسی نے کہا تھا گُڑ نہ دو گڑ جیسی بات تو کرو۔ جناب نے ثابت کردیا۔۔۔ ! :)
خوش رہیے۔
آپ کی باتیں واقعی کسی بھی طرح مٹھائی سے کم نہیں ہیں۔ :)

ویسے تھوڑی ہی دیر پہلے امّی نے بیسن کا حلوہ بنا کر کھلایا۔ باہر آتی بہار کی بارش۔ اندر بیسن کا حلوہ۔ واہ واہ۔ سب پکوا کر کھاؤ۔ مزہ آ جائے گا۔ (خود پکانے میں بھی حرج نہیں، اس کی خوشبو کے بھی اپنے مزے ہیں!)۔

میرے مجموعے کا نام "سحابِ بہار" (بہار کا بادل) - باہر برس رہا ہے "سحابِ بہار"۔ اندر پکا بیسن کا حلوہ۔ روز روز کب ملتا ہے ایسا جلوہ۔

"ایسا کہاں خراب جہانِ خراب ہے"​
 
نبیل

تکنیکی معاون
مبارک ہو کاشف۔
پہلے کچھ پوسٹ کرکے اور اسے بلاگ پر پبلش کرکے اطمینان کر لیں کہ سب صحیح چل رہا ہے۔ بلال کی تیار کردہ تھیم اچھی ضرور ہے لیکن میرے خیال میں قدرے آؤٹ ڈیٹڈ ہو گئی ہے۔ بہرحال آغاز کے لیے ٹھیک ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انیس الرحمن ، آپ کا بلاگ اچھا لگ رہا ہے۔ آپ نے شاید کہانیاں پوسٹ کرنے کے لیے بلاگ سیٹ اپ کیا ہے۔ اگر اپنی تحاریر پر مبنی الگ بلاگ سیٹ اپ کر لیں تو وہ بھی اچھا رہے گا۔ بلاگ میں تبصروں کے خانے کے اوپر ایک اردو ایڈیٹر ٹیکسٹ باکس شامل کر لیں تو تبصرہ کرنے والوں کے لیے بھی آسانی ہو جائے گی۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
کیا ہوا کاشف؟ بلاگ سیٹ اپ کرکے چھوڑ کیوں دیا ہے؟ کیا اس پر کچھ پوسٹ کرنے کا ارادہ نہیں ہے؟
لکھ رہا ہوں۔ آپ کو یہ تو معلوم ہے، کچا کام کرنے کا عادی نہیں۔ خوب تسلی کر کے پوسٹ کروں گا۔ پہلی قسط تقریبا تیار ہے ویسے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
مبارک ہو کاشف۔
پہلے کچھ پوسٹ کرکے اور اسے بلاگ پر پبلش کرکے اطمینان کر لیں کہ سب صحیح چل رہا ہے۔ بلال کی تیار کردہ تھیم اچھی ضرور ہے لیکن میرے خیال میں قدرے آؤٹ ڈیٹڈ ہو گئی ہے۔ بہرحال آغاز کے لیے ٹھیک ہے۔
کیا ہوا کاشف؟ بلاگ سیٹ اپ کرکے چھوڑ کیوں دیا ہے؟ کیا اس پر کچھ پوسٹ کرنے کا ارادہ نہیں ہے؟

جی۔ بڑی مشکل سے آج ہمت کر کے سب کچھ چیک کیا۔ سب ٹھیک کام کر رہا ہے۔ پریکٹس کے لیے پھر سے انسٹال کیا۔ مستقبل کی ضروریات کا سوچ کر ایڈرس بھی چینج کر دیا۔ چند غزلیں پوسٹ کر دی ہیں۔ یہ رہا میرا بلاگ بلال کے سبز تھیم میں۔

آج کل میں نئے نئے سلسلے شروع کرنے کا اردہ ہے۔ اب اپ حضرات یہ بتایئے، کہ ریڈر شپ کیسے بنائی جاتی ہے؟ ظاہر ہے جب تک پڑھنے والے نہیں ہوں گے، لکھنے کا کیا مزہ !!
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے اپنا اصول بنائیں کہ اچھا لکھنے پر توجہ دیں نہ کہ توجہ حاصل کرنے پر توجہ دی جائے۔
بلاگ کی ٹریفک بڑھانے کے بہت سے ٹرکس ہیں لیکن سب سے پہلے ضروری ہے کہ کچھ مہینے باقاعدگی سے پوسٹ کیا جائے، اس کے بعد ہی بلاگ کی کوئی شکل نکلتی ہے اور اس کا حلقہ قارئین بڑھتا ہے۔ زیادہ تر بلاگر اس سلسلے میں ٹوئٹر اور فیس بک کی مدد لیتے ہیں۔
 
ہم م م م۔ یہ تو بڑا لمبا کام ہوا۔ صرف شوق کی چیز ہے۔ پلے سے خرچہ بھی، پھر مشہور کرنے کے لیے اضافی محنت!! لگتا ہے، دال نہیں گلنے والی!! کوئی آسان طریقہ نہیں؟ شاعری تو ڈال چکا ہوں۔ اب مزید لکھنے کا ارادہ تھا، مگر آپ کی بات سے تو لگتا ہے، حسرتیں دل میں ہی رہیں گی!! بقول یعقوب آسی صاحب، "گھر پھونک تماشا دیکھ" کا کھیل کتنی دیر چل سکتا ہے!!
 
نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ کی تشہیر کے طریقے تو کئی ہیں لیکن آپ کے بلاگ پر مراسلات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اسے ادبی بلاگ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرا مقصد آپ کی حوصلہ شکنی نہیں ہے لیکن ایسا بلاگ لکھتے رہنے کے لیے بھی مستقل مزاجی چاہیے۔ ادبی اور شعری ذوق رکھنے والے قارئین کم ہی پائے جاتے ہیں، اور ان میں سے اکثر پڑھ کر آگے نکل جاتے ہیں اور تبصرہ کم ہی کرتے ہیں۔ زیادہ ٹریفک ان بلاگز کی ہوتی ہے جن سیاسی اور مذہبی مباحثوں کی خرافات پائی جاتی ہے۔ یعنی تحریر کے معیار اور قارئین کی تعداد کا کوئی راست تناسب نہیں پایا جاتا۔
 
نہیں میری کوئی خاص حوصلہ شکنی نہیں ہوئی۔ کچھ کچھ اندازہ مجھے یوں بھی ہے، کہ اسی معاشرے کا حصہ ہوں۔ میرا کام پڑھنے والے واقعی آتے میں نمک کے برابر ہوں گے۔ چلیں ہفتے دس دن میں کچھ لکھتے رہیں گے! اب ٹریفک کی خاطر بکواس لکھنا میرے لیے تو ممکن نہیں! ویسے بھی ایک بلاگ سے کچھ ملنے سے تو رہا۔ ہزار، دو ہزار دوست بھی بنا لیے، تو دل لگا رہے گا۔ دل لگی ہی کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہوں!

رہنمائی کا بہت شکریہ!
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلاگ کی تشہیر کے طریقے تو کئی ہیں لیکن آپ کے بلاگ پر مراسلات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اسے ادبی بلاگ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرا مقصد آپ کی حوصلہ شکنی نہیں ہے لیکن ایسا بلاگ لکھتے رہنے کے لیے بھی مستقل مزاجی چاہیے۔ ادبی اور شعری ذوق رکھنے والے قارئین کم ہی پائے جاتے ہیں، اور ان میں سے اکثر پڑھ کر آگے نکل جاتے ہیں اور تبصرہ کم ہی کرتے ہیں۔ زیادہ ٹریفک ان بلاگز کی ہوتی ہے جن سیاسی اور مذہبی مباحثوں کی خرافات پائی جاتی ہے۔ یعنی تحریر کے معیار اور قارئین کی تعداد کا کوئی راست تناسب نہیں پایا جاتا۔
میرا اور وارث بھائی کا بلاگ اس کی عظیم الشان مثال ہے۔
کسی کسی پوسٹ ہی تبصرے ملتے ہیں البتہ ٹریفک بہت مل رہی ہے آج کل۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
میرا اور وارث بھائی کا بلاگ اس کی عظیم الشان مثال ہے۔
کسی کسی پوسٹ ہی تبصرے ملتے ہیں البتہ ٹریفک بہت مل رہی ہے آج کل۔
یوں ہی جی میں آیا۔ آپ لوگ اتنی محنت کرتے ہیں۔ کیا اپنے بلاگ سے آپ کو آمدنی بھی ہوتی ہے؟
 
Top