ساغر صدیقی :::: یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
ساغر صدیقی

یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

دُور تک کوئی سِتارہ ہے نہ کوئی جگنو
مرگِ اُمّید کے آثار نظر آتے ہیں

میرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پُھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں

کل جنہیں چُھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر
آج وہ رونقِ بازار نظر آتے ہیں

حشر میں کون گواہی مِری دے گا ساغر
سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں

ساغر صدیقی
 

الشفاء

لائبریرین
یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

واہ۔ واہ۔ شاہ صاحب۔۔۔

بہت خوب انتخاب۔۔۔

خوش رہیں۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

واہ۔ واہ۔ شاہ صاحب۔۔۔

بہت خوب انتخاب۔۔۔

خوش رہیں۔۔۔
ساغر صدیقی کا ایک ماسٹرپیس ۔۔۔ بہت خوب
تشکّر اظہار خیال پر صاحبان !
بہت خوش رہیں :):)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

لاجواب انتخاب ہے طارق بھائی!
جزاک اللہ خیرا!
 

طارق شاہ

محفلین
حشر میں کون گواہی مِری دے گا ساغر
سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں

واہ واہ واہ
یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
اِن میں کچُھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

لاجواب انتخاب ہے طارق بھائی!
جزاک اللہ خیرا!
تشکّر اظہار خیال پر جناب احمد اور جنابِ عبدالرحمان !
بہت شاد رہیں صاحبان :):)
 

فہد اشرف

محفلین
اگر ممکن ہو سکے تو کتاب سے سکین کر کے شریک کیجیے۔
سند تو نہیں ہے لیکن امریندر گل کا ایک پنجابی گانا ہے ”تیرے اتے مردا ہے دل“ اس گانے کے شروع میں اس غزل کے چار شعر پڑھے گئے ہیں اور وہاں بھی ”میرے دامن میں تو کانٹوں کے سوا کچھ بھی نہیں“ ہی پڑھا گیا ہے۔
 
پی نہیں ہم نے فقط دیدہ تر کے صدقے
پاک دامن بھی گنہگار نظر آتے ہیں

پاس تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنو
درد کے داغ بھی بیدار نظر آتے ہیں
 
Top