یہ جو لاہور سے محبت ہے:::غزل::: ڈاکٹر فخر عباس

سیما علی

لائبریرین
گر کسی اور سے محبت ہے
خاک لاہور سے محبت ہے

عشق و تہذیب ہے مرا لاہور
اِس کے ہر دور سے محبت ہے

نگری داتا کی صوفیانہ ہے
یار کے جور سے محبت ہے

یاد وابستہ چُپ سے راوی کی
نَہْر کے شور سے محبت ہے

عشق اِس کے بسنتی چولوں سے
زُلف کی ڈور سے محبت ہے

شوخ زِندہ دِلان زِندہ باد
اِن کے ہر طور سے محبت ہے

شہر سب ہیں پسند قیسؔ مگر
صرف لاہور سے محبت ہے

شہزادقیس
 

رومی

لائبریرین
گر کسی اور سے محبت ہے
خاک لاہور سے محبت ہے

عشق و تہذیب ہے مرا لاہور
اِس کے ہر دور سے محبت ہے

نگری داتا کی صوفیانہ ہے
یار کے جور سے محبت ہے

یاد وابستہ چُپ سے راوی کی
نَہْر کے شور سے محبت ہے

عشق اِس کے بسنتی چولوں سے
زُلف کی ڈور سے محبت ہے

شوخ زِندہ دِلان زِندہ باد
اِن کے ہر طور سے محبت ہے

شہر سب ہیں پسند قیسؔ مگر
صرف لاہور سے محبت ہے

شہزادقیس
ویری نائس
 

جاسمن

لائبریرین
اس شہر لاہور میں اگر سانپ ڈسے، بہتر ہے
لوگ کہتے ہیں یہاں، آنکھ لڑی ٹھیک نہیں
 
Top