نوری نستعلیق نونٹ
بیدم بھائی ابھی مجھے کچھ کام تھا جس کی وجہ سے یہ آرٹیکل نہ پڑھ سکا۔
نبیل بھائی اور محسن بھائی سے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
یہ آرٹیکل دیکھ کر منہ میں پانی آگیا۔ہے تو یہ تصویر لیکن فونٹ سائز سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ٹیکسٹ میں نوری نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔
اے کاش! کہ نوری نستعلیق ویب پر دستیاب ہوتا۔
اور اردو محفل پر پاک ایشیا نسخ کی بجائے نوری نستعلیق اوپر والی تصویر کے سائز جتنا لگا دیا جاتا تو کتنا پیارا لگتا۔
پاک نستعلیق ہے تو سہی لیکن نوری نستعلیق کے معیار کا نہیں وجوہات جو بھی ہوں۔نوری نستعلیق کو دیکھنے کے بعد پاک نستعلیق میں کام کرنے کا مزا نہیں آتا۔تشنگی باقی رہتی ہے۔لائن سپیسنگ اور الفاظ کے بہت سارے مسائل ہیں۔
ان پیج والے تمام فونٹ پورے کمپیوٹر پر کام کرنے چاہییں۔اے کاش! کوئی اس کیلئے بھی کام کرے۔
نبیل بھائی اور محسن بھائی آپ ماشاء اللہ اچھا کام کررہے ہیں اردو کیلئے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اگر آپ سب کام چھوڑ کر یہ فونٹ والا مسئلہ حل کردیں۔تو یہ بہت بڑی خدمت ہوگی اردو زبان کیلئے۔
میرا مدعا آپ سمجھ ہی چکے ہوں گے۔آخر پہ یہی کہوں گا کہ پاک نستعلیق کو نوری نستعلیق سے بہتر نہیں تو اس جیسا تو ضرور ہونا چاہیے/
والسلام