مہوش علی
لائبریرین
نیچے کی فائل میں دو فونٹ ہیں، جو کہ فی الحال صرف عربی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
medina quran font
And mry-kactqum font
آپ لوگ یہ کریں کہ قران کا عربی متن ورڈ میں پیسٹ کر کے ان دو فونٹز میں تبدیل کر کے دیکھیں۔ ( یا پھر عربی کی کسی بھی سائیٹ سے متن لے کر پیسٹ کر لیں)
ان میں سے پہلا فونٹ "مدینہ سٹائل" کا ہے، اور بہت خوبصورت نسخ فونٹ ہے (کم از کم نفیس ویب نسخ کی نسبت انتہائی خوبصورت ہے)
دوسرا فونٹ بھی ایک عربی نسخ فونٹ کا سٹائل ہے، مگر دوسرے فونٹ کے مقابلے کا نہیں۔ مگر اسکی ایک بہت ہی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ فونٹ چھوٹے سائز پر بھی بہت خوبصورت کام کرتا ہے (حتیٰ کہ نفیس ویب نسخ بھی چھوٹے سائز میں اتنا اچھا کام نہیں کر سکتا)۔ فی الحال اردو لینگوئج کو ایسے فونٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے جو چھوٹے سائز پر اتنے اچھے نتائج دکھا سکے۔
ایک اور خاص بات اس فونٹ کی یہ ہے کہ اسکا Default Bold بھی قابلِ قبول حد تک خوبصورت ہے (اگرچہ کہ اتنا خوبصورت نہیں جتنا کہ الگ سے بولڈ ورژن کی صورت میں ہوتا ہے)۔
اس فونٹ کی چھوٹے سائز میں خوبصورت نظر آنے کی ایک وجہ ہے۔ ہنٹنگ کے علاوہ بھی کچھ اور ٹیکنالوجیز ہیں جو چھوٹے سائز پر مدد دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ٹیکنالوجی Bidmap Embedding ہے، جو کہ اس فونٹ میں استعمال کی گئی ہے۔
اب میری کوشش یہ ہے کہ اس فونٹ کے خالق کو راضی کروں کہ ان فونٹز میں اردو اور دیگر پاکستانی علاقائی لینگوئجز کی سپورٹ بھی شامل کرے۔
ویسے اعجاز صاحب کے کمپیوٹر میں وائرس آ جانے کے بعد سے لیکر ابتک میں محفل نسخ پر مسلسل کام کر رہی ہوں اور کافی کامیابی بھی ہوئی ہے، مگر مسئلہ سب سے بڑا ابھی بھی یہ ہے کہ یہ چھوٹے سائز میں بہت برا ڈسپلے دے رہا ہے۔ اسکا سائز کم از کم 14 رکھیں تو ٹیکسٹ صحیح نظر آتا ہے۔
دعا کریں کہ مجھے ان ارادوں میں کامیابی ملے۔
فونٹ یہاں ہیںDownload here