فلیش یہ دھواں کہاں سے اُٹھتا ہے؟

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔


یہ دھواں کہاں سے اُٹھتا ہے؟
فلیش میں دھواں یا بھاپ بنانا

MAKING SMOKE EFFECT IN FLASH

اقتباس :How to Cheat in Flash CS3
ترجمہ و اضافہ: شعیب سعید شوبی


اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
٭۔ ۔ ۔ فلیش میں دھواں یا بھاپ کی ایفیکٹ بنانا

تمہید:
فلیش 8 اور CS3 میں فلٹرز کی مدد سے نہایت حقیقی ’’دھواں ‘‘ یا ’’بھاپ‘‘ کی ایفیکٹ بنائی جا سکتی ہے۔ فلیش فلٹرز کے ذریے نہ صرف دھواں ’’بنایا‘‘ جا سکتا ہے بلکہ اسے متحرک بھی کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ اس ٹیوٹوریل میں ہم ایک اصلی کپ کی تصویر استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذا’’بھاپ یا دھواں‘‘ کی اینی میشن بھی کچھ ایسی ہو کہ اصل پر نقل کا گماں نہ ہو سکے۔ مندرجہ ذیل تصویر بھاپ کے بغیر کچھ اتنی متاثر کن دکھائی نہیں دے رہی اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اس کپ میں موجود چائے ’’ٹھنڈی‘‘ ہو چکی ہے۔ چنانچہ آئیے ہم اس کپ میں موجود چائے کو کچھ ’’گرم ‘‘کرتے ہیں!

cup.jpg


آئیے اب ٹیوٹوریل کا آغاز کرتے ہیں۔ ۔ ۔ !

٭۔ ۔ ۔ سب سے پہلے اوپر دی گئی تصویر کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کر لیں۔ اس کے بعد فلیش میں اس تصویر کو درآمد یعنی (Import Ctrl+R) کر لیں۔

ٹوٹکا: مندرجہ بالا تصویرStock.XCHNG سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر بے شمار عمدہ معیار کی(High Res) تصاویر دستیاب ہیں، جنھیں فری رجسٹریشن کے بعد مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

٭۔ ۔ ۔ اب برش ٹول
smoke1.gif
کی مدد سے کچھ سادی سی اشکال (Shapes) بنا لیں۔ خیال رہے کہ یہ اشکال random ہوں یعنی ان کی کوئی پرفیکٹ شکل نہ ہو۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

smoke2.gif



٭۔ ۔ ۔ اب اس شکل یا اشکال کو منتخب کریں اور انھیں مووی کلپ سمبل میں کنورٹ کر دیں۔ اب اس مووی کلپ کو منتخب رکھتے ہوئے اس مووی کلپ کو دوباہ ایک اور مووی کلپ میں کنورٹ کر دیں۔ یعنی ایک مووی کلپ کے اندر ایک اور مووی کلپ!۔ ۔ ۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

smoke3.gif


٭۔ ۔ ۔ اب Main Timeline میں واپس آجائیں اور مووی کلپ پر ڈبل کلک کرتے ہوئے صرف پہلی مووی کلپ کے اندر آجائیں یعنی دوسری مووی کلپ کے اندر مت جائیں۔ اب چند فریمز چھوڑ کر (تقریباً 25) ایک keyframe ڈالیں اور Free Tranform Tool Q کی مدد سے اندر والی مووی کلپ کو تھوڑا چوڑا کر لیں۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

smoke4.gif



٭۔ ۔ ۔ اب پہلے کی طرح کچھ اور فریمز چھوڑ کر ایک keyframe کا اضافہ کریں اور اس بار مووی کلپ کو تھوڑا زیادہ چوڑا کر لیں۔ اس کے علاوہ ایروز کیز کی مدد سے اسے تھوڑا سا اوپر کر لیں۔تصویر ملاحظہ کریں۔

smoke5.gif



٭۔ ۔ ۔ اب مووی کلپ کے پہلے keyframe پر واپس آجائیں اور مووی کلپ پر فلٹرز پینل کھول کر Blur Filter اپلائی کریں۔اگر فلٹر پینل کسی وجہ سے بند ہے تو اسے Window>Properties>Filters پر جا کر کھولا جا سکتا ہے۔ پہلا فلٹر اور اس کے نتائج تصویر میں ملاحظہ کریں۔

smoke6.gif



٭۔ ۔ ۔ اب دوسرا keyframe منتخب کریں اور اس بار بھی Blur Filter اپلائی کریں۔ مگر اس بار فلٹر کی ویلیوز کو تھوڑا سا بڑھا دیں تاکہ پہلے کی فریم کی نسبت دھندلا پن تھوڑا زیادہ ہو۔تصویر ملاحظہ کریں۔


smoke7.gif



٭۔ ۔ ۔ اب آخری keyframe منتخب کریں اور ایک بار پھر Blur Filter اپلائی کریں۔ فلٹر کی ویلیوز اس بار دوسرے کی فریم سے بھی زیادہ رکھیے۔ تصویر ملاحظہ کریں۔


smoke8.gif



گرما گرم ٹوٹکا: یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ فلٹرز کو صرف Movie Clip Symbol میں اپلائی کیا جا سکتا ہے اور فلیش پلیئر کے صرف ورژن 8 اور 9 ہی فلٹرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان سے پرانے تمام ورژنز فلٹر ز کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلٹرز کی مدد سے بنائی گئی اینی میشنز کمپیوٹر کے پروسیسر کے لئے نہایت ’’مشکل‘‘ اور ’’دردِ سر‘‘ بھی ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا انھیں اپنی اینی میشنز میں کم سے کم استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ہمارے وہ دوست جن کے سسٹمز اتنے طاقتور نہ ہوں وہ کسی مشکل میں نہ پڑ جائیں!


٭۔ ۔ ۔ اخیر میں تمام کی فریمز کے درمیان رائٹ کلک کر کے Create Motion Tween منتخب کرکے اسے اینی میشن کی صورت دے دیجئے۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

smoke9.gif



٭۔ ۔ ۔ آپ کی اینی میشن تیار ہے!۔ ۔ ۔ مگر ممکن ہے آپ کو یہ اتنی حقیقی محسوس نہ ہو رہی ہو۔ اسے مزید حقیقت کا رنگ دینے کے لئے اس مووی کلپ کے اندر رہتے ہوئے کی بورڈپر Enter دبائیں اور ایسا بار بار کر کے اپنی اینی میشن کو غور سے دیکھیں۔ مشاہدے کے بعد جہاں آپ ضرورت محسوس کریں، اشکال کو تھوڑا Tranform کر کے، Blur Filter کی ویلیوز کو تبدیل کر کے یا پھر مووی کلپ کی Alpha ویلیو بڑھا یا گھٹا کے اینی میشن کو مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کریں۔ فائنل نمونہ ملاحظہ ہو!

فائنل نمونہ:


فلیش میں "دھواں یا بھاپ کی ایفیکٹ بنانا" ٹیوٹوریل مکمل ہوا!

پروجیکٹ فائل ڈاؤن لوڈ: آپ کی سہولت کے لئے اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل (fla ) کا ڈاؤن لوڈ ربط فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسے آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فائل سے اس کا موازنہ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ فائل صرف فلیش 8 اور CS3 میں ہی کھولی جا سکتی ہے۔ ان سے پرانے ورژنز میں یہ فائل نہیں کھل سکے گی!


حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔​

اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی


خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
 
بہت بہت شکریہ شوبی بھائی!

ان کی شخصیت کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ موصوف فلیش ڈیزائننگ کے ماہرین میں سے ہیں اور محفل کے موڈیریٹرس میں بھی ان کا شمار ہے۔ ان کے تیار کردہ فلیش ٹیوٹوریلس کا مکمل ذیلی زمرہ محفل کے اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل کے زمرے کے تئیں موجود ہے۔ جس میں بیشمار مفید اور عام فہم فلیش ٹیوٹوریل دستیاب ہیں۔ شوبی بھائی کی ایک منفرد خوبی ان کا منفرد انداز بیان ہے۔ امید ہے کہ جشن سالگرہ کے لئے ان کا خاص تحفہ آپ سب کو پسند آئے گا۔ یہ کئی دنوں پہلے تیار کیا گیا ہے اور تب سے ادارت کی غرض سے اس دھاگے کو مخفی رکھا گیا تھا۔ اور اب ٹیوٹوریل ڈے کی مناسبت سے ایک ایک کرکے جاری کیا جا رہا ہے۔

نگاہیں جمائے رکھئے ابھی مزید ٹیوٹوریلز بھی قطار میں ہیں۔

میں ایک بار پھر شکر گزار ہو شوبی بھائی کا جو انہوں نے میری اور نبیل بھائی کی درخواست کو اتنی محبت سے قبول کیا۔

احباب آپ بھی حوصلہ افزائی میں کسر نہ چھوڑیں۔ :)

والسلام!
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب شعیب بھائی، بہت ہی مفید ٹیوٹوریل ہے۔ بہت شکریہ۔ اور سعود بھائی آپ کی سازش کا بھی شکریہ ادا کرتا چلوں۔
 
بہت بہت شکریہ شوبی بھائی!
میں ایک بار پھر شکر گزار ہو شوبی بھائی کا جو انہوں نے میری اور نبیل بھائی کی درخواست کو اتنی محبت سے قبول کیا۔

احباب آپ بھی حوصلہ افزائی میں کسر نہ چھوڑیں۔ :)

والسلام!

وعلیکم السلام سعود بھائی!
سب سے پہلے تو آپ کا شکریا ادا کرتا چلوں کہ آپ نے اتنی عزت افزائی کی ہے، اتنی عزت افزائی کی ہے!۔۔۔۔۔۔۔۔کہ۔۔۔۔کہ۔۔۔۔۔۔۔مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے:confused:!۔۔۔۔۔بہت شکریا جناب آپ کا!
 
احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہاں نہ صرف تبصرے اور تہنیت کے پیغامات چھوڑنے ہیں بلکہ سوالات بھی کیئے جا سکتے ہیں، اگر کہیں کچھ الجھن ہو۔ ویسے ٹیوٹوریل خاصہ آسان اور عام فہم ہے۔ اگر فلیش انسٹال ہے تو تھوڑا سا وقت دینے کی ضرورت ہے۔

شعیب بھائی ایک بار پھر سے شکریہ۔ :)
 
سعود بھائی آپ نے زپ میں مجھے اس ٹیوٹوریل میں تدوین کرنے کی درخوست کی تھی۔ مگر مجھے بعد میں وقت نہیں مل سکا اور آپ نے اس ٹیوٹوریل کو جوں کا توں ہی پوسٹ کردیا۔ اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ مگر جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا ہوگا کہ فلیش سیکشن میں تمام ٹیوٹوریلز اسی گائیڈ لائن کے تحت لکھے گئے ہیں جس گائیڈ لائن کے تحت یہ ٹیوٹوریل لکھا گیا ہے۔ میری اپنے تئیں پوری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیوٹوریل کو سہل ترین رکھوں تاکہ مبتدی بھی آسانی سے سیکھ سکیں۔
اگر اس گائیڈ لائن میں کوئی خامی ہے تو پلیز بتائیے! :) آئندہ ٹیوٹوریلز میں اس کا خیال رکھوں گا!۔۔۔۔۔۔بہت شکریا!!!
 

فرخ

محفلین
شعیب بھائی
بہت اعلی اور بہت زبردست

میں ابھی تک CS3 یا ورژن 8 استعمال نہیں کرسکا، اسلیئے یہ سوال پوچھ رہاہوں
کیا ان نئے ورژنز میں Gussian Blurr جیسی کوئی آپشن ہے؟ یہ blurr دراصل کچھ ہوا کے effect پیدا کر سکتا ہے، جیسے ریت پر تیز ہوا کے گزرنے سے جو اثرات پڑتے ہیں۔

میں دراصل سوچ رہا تھا کہ اگر یہ آپشن ہو تو اٹھتے ہوئے دھوئیں پر یہ effect کیوں نہ ڈال کے دیکھا جائے۔

جزاک اللہ
 
شعیب بھائی
بہت اعلی اور بہت زبردست

میں ابھی تک CS3 یا ورژن 8 استعمال نہیں کرسکا، اسلیئے یہ سوال پوچھ رہاہوں
کیا ان نئے ورژنز میں Gussian Blurr جیسی کوئی آپشن ہے؟ یہ blurr دراصل کچھ ہوا کے effect پیدا کر سکتا ہے، جیسے ریت پر تیز ہوا کے گزرنے سے جو اثرات پڑتے ہیں۔

میں دراصل سوچ رہا تھا کہ اگر یہ آپشن ہو تو اٹھتے ہوئے دھوئیں پر یہ effect کیوں نہ ڈال کے دیکھا جائے۔

جزاک اللہ

سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب پر معذرت!
ٹیوٹوریل پسند کرنے کا بے حد شکریا۔ فلیش 8 میں تو مندرجہ ذیل فلٹرز دستیاب ہیں۔
Drop shadow
Blur
Glow
Bevel
Gradient Glow
Gradient Bevel
Adjust Color
فلیش CS3 میں کون کون سے فلٹرز کا اضافہ ہوا ہے اس کا مجھے علم نہیں کیونکہ ابھی تک میں نے اسے استعمال نہیں کیا ہے۔ تاہم میرا خیال ہے کہ اس میں Gussian Blurr کا شاید ہی اضافہ ہوا ہو۔ کیونکہ Blur فلٹر تو پہلے سے موجود ہے۔ فوٹو شاپ میں جو Gussian Blurr ہوتا ہے وہ Raster فلٹر ہوتا ہے مگر فلیش میں Blur فلٹر Vector ہوتا ہے ۔ اس کی تصدیق آپ اوپر دی گئی فلیش مووی میں رائٹ کلک کرکے اور دھویں میں Zoom In کرکے کر سکتے ہیں۔ :)
 

پرنس

محفلین
بھائی اگرچہ مجھے فلیش کی اتنی سمجھ بوجھ نہیں‌لیکن آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے
 
Top