یہ شاعری تو نہیں ہماری ، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب. ظہیر بھائی
بہت شکریہ بھائی!
بہت ہی خوبصورت کلام ہے ظہیر بھائی!
ہر شعر لاجواب ہے۔
آپ کے تخیل کی داد الفاظ میں نہیں دی جا سکتی۔
حق یہ ہے کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اردو محفل کی وساطت سے ایسے باکمال شعراء کی صحبت ملی ہے۔
ڈھیروں دعائیں آپ کے لیے۔​
بہت نوازش عاطف!! اس قدر افزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ دعاؤں کے لئے الگ سے شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے!!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ بہت عمدہ ظہیر صاحب کیا کہنے۔ داد قبولیے
نئی طرز تو نہیں طرز تو پرانی ہی ہے ہاں مگر آزاد طرز کہہ سکتے ہیں:)
بہت شکریہ رضا بھائی!! ذرہ نوازی ہے! چلئے غزل کے بہانے آپ کے دیدار ہوئے! کہاں غائب ہین آج کل! اللہ آپ کو امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے!
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت شکریہ رضا بھائی!! ذرہ نوازی ہے! چلئے غزل کے بہانے آپ کے دیدار ہوئے! کہاں غائب ہین آج کل! اللہ آپ کو امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے!
جزاک اللہ خیرا۔ بس کتابِ زیست کی صفحات گردی میں شب و روز بسر ہو رہے ہیں۔ ہمارے سخن کی کوکھ موسمی بانجھ پن کا شکار ہے ۔گاہے گاہے آپ احباب سے فیض یاب ہونے کے لیے خاموش حاضری لگاتے رہتے ہیں۔ سلامت رہیے اور دعاوں میں یاد رکھا کیجیے۔
 
Top