یہ شعر میں نے خود لکھا ہے دوستوں کیا یہ غلط ہے یا صحیح؟

خوش آمدید۔
بھائی، پہلے تو تعارف و انٹرویو میں جا کر تعارفی لڑی بنا کر اپنا تعارف کروا دیں۔
دوسرا یہ کہ اصلاحِ سخن کے حوالے سے محفل میں اصلاحِ سخن کا زمرہ موجود ہے، وہاں لڑی بنا دیا کریں، اساتذہ آپ کی رہنمائی کر دیں گے۔ :)

مسلسل ازیت سے تنگ آ گیا ہوں
میں صورت سے اپنی پناہ مانگتا ہوں
لفظ درست کر لیں : اذیت
میری رائے میں پناہ کی جگہ پنہ کر لیں تو وزن درست ہو جائے گا۔

بہتر طور پر اساتذہ رہنمائی کر سکتے ہیں۔
 

گلزار خان

محفلین
آئینہ میں دیکھ کر۔ :p

اس بھائی کا تو مجھے علم نہیں لیکن مجھے آئینہ دیکھنے کی ضرورت نہیں کیوں نکہ میں خود کو آئینے سے زیادہ اور بہتر جانتا ہوں۔​
وہ اس لیے کے آئینہ منافقت نہیں کرتا ھے جو صرف ظاہر دکھاتا ھے۔ جبکہ میں خود اپنے باطن سے بھی واقف ہوں۔​
 
اس بھائی کا تو مجھے علم نہیں لیکن مجھے آئینہ دیکھنے کی ضرورت نہیں کیوں نکہ میں خود کو آئینے سے زیادہ اور بہتر جانتا ہوں۔

وہ اس لیے کے آئینہ منافقت نہیں کرتا ھے جو صرف ظاہر دکھاتا ھے۔ جبکہ میں خود اپنے باطن سے بھی واقف ہوں۔​
درست فرمایا۔ میرا کمنٹ انتہائی لطیف پیرایہ میں تھا، صاحبِ پوسٹ کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
مسلسل ازیت سے تنگ آ گیا ہوں
میں صورت سے اپنی پناہ مانگتا ہوں


مسلسل اذیت سے تنگ آگیا ہوں
فعولن فعولن فعولن فعولن

میں صورت سے اپنی پنہ مانگتا ہوں
فعولن فعولن فعولن فعولن

بحر متقارب مثمن سالم۔ لیکن پناہ کو پنہ لکھنا پڑے گا ورنہ دوسرا مصرع بحر سے خارج ہوگا۔ پناہ لکھنے کی صورت میں 'ہ' گرے گی جو کہ قابلِ قبول نہیں۔

نوٹ: میں مبتدی ہوں اس لیے مزید تفصیل نہیں بتا سکتا۔
 
Top