یہ شعر کس شاعر کا ہے

RAZIQ SHAD

محفلین
جان کہہ کے پُکارا تو لرز گئ میرے دل کی زمین
مُڑ کے دیکھا تو مخاطب وہ کسی اور سے تھا
اس کا پہلا مصرع وزن سے خارج لگتا ہے اس لئے احباب سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو اس شعر کا پہلا مصرع یاد ہو تو بتا دیں
 
RAZIQ SHAD

محفلین
میں نے اس شعر کے پہلے مصرع کو ہر جگہ ایسے ہی لکھا پایا
درست مصرع کیا ہے لکھ دیا جائے
 
گلزار خان

محفلین
جان کہہ کے پُکارا تو لرز گئ میرے دل کی زمین
مُڑ کے دیکھا تو مخاطب وہ کسی اور سے تھا
اس کا پہلا مصرع وزن سے خارج لگتا ہے اس لئے احباب سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو اس شعر کا پہلا مصرع یاد ہو تو بتا دیں

اگر کسی کا نہیں ہے تو مجھ پر ڈال دیں کوئ بات نہیں ہم یہ ستم بھی سہ لیں گئے
 
فرقان احمد

محفلین
جان کہہ کے پُکارا تو لرز گئ میرے دل کی زمین
مُڑ کے دیکھا تو مخاطب وہ کسی اور سے تھا
اس کا پہلا مصرع وزن سے خارج لگتا ہے اس لئے احباب سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو اس شعر کا پہلا مصرع یاد ہو تو بتا دیں

محترم، ایک جگہ یوں لکھا ہوا پڑھا ہے،

اُس نے جان کہہ کے پکارا تو لرز گئی میرے دل کی زمین
پیچھے مڑ کر دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو وہ مخاطب کسی اور سے تھا

شاعر: نامعلوم۔

گو کہ محترم الف عین نے شعر کی 'اونر شپ' لینے سے صاف انکار کر دیا ہے جب کہ محترم گلزار خان نے یہ شعر کہنے ، یا دوسرے لفظوں میں، یہ الزام اپنے سر لینے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
 
گلزار خان

محفلین
یہ شعر کہنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
شعر میرا نہیں ہے لیکن میں نت تو مضحک میں کہا تھا لیکن اللہ جانے کس شہزادے نے لکھا ہے لیکن مین غیر متفق بھی نہیں ہوں کے یہ جاننا استادوں کا کام ہے ہم نے تو بس مضحک ہی کہ دیا کے اگر کوئی ذمےداری نہیں اُٹھا رہا یہ تخلیق کار کی تو ہم یہاں موجود ہیں :)
 
حضورِوالا! ایک شعر آپ کی نذر

خطاوار سمجھے گی دنیا تجھے
اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے

آپ کے مذاق کو ہم مذاق ہی سمجھے تھے محترم! سلامت رہیں!
 
آخری تدوین:
Top