یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

صابرہ امین

لائبریرین
میری عربی کی استاذہ فرماتی تھیں کہ عربی سیکھنی ہے تو عربی میں سوچنا شروع کرو ۔۔۔ اگر اردو/انگریزی کے خیالات کا ترجمہ کرتے رہو گے تو سیکھ نہیں پاؤ گے :)
آپ کی بات کو سامنے رکھتے ہوئے عربی میں سوچنے کی کوشش کی مگر زبانی یاد کی ہوئی سورتوں اور مسنون دعاؤں کے علاوہ کچھ یاد نہ آیا!!
جس کو عربی آتی ہی نہ ہو وہ عربی میں یا کسی بھی زبان میں کیسے سوچ سکتا ہے۔:unsure::unsure::unsure:
 
صابرہ امین

لائبریرین
کسی بھی زبان کا زبان دان بننے کے لیے اہلِ زبان کے "درمیان رہنا" بہت ضروری ہے۔ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔
جی بجا فرمایا۔۔ عرب دوستوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہیلو ہائے عربی میں ہو ہی جاتی ہے ۔۔ یہاں معلوم ہوا کہ مراکو، الجیریا ، مصر وغیرہ کی عربی کافی الگ الگ ہے۔ ہماری مصری دوست نے بتایا کہ اسے مراکو یا الجیریا کی عربی خال خال ہی سمجھ میں آتی ہے۔ البتہ گوگل سے ترجمہ کرنے سے کافی کچھ سمجھ میں آ ہی جاتا ہے۔۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
راحل، آپ کی بات بالکل بجا ہے لیکن اب گوگل کے کہے کو چیلنج کرنا تو اچھے مذاق کی علامت نہیں۔ :D
میری طرح صابرہ امین نے بھی گوگل ہی سے لےکر یہ گوگلی پھینکی تھی۔ ویسے صابرہ امین انتہائی قابل اور باصلاحیت خاتون ہیں ۔ کینیڈین لوگوں کو پڑھاتی ہیں۔ وہ کچھ بھی سیکھنا چاہیں تو ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔
افف ۔۔ یہ مراسلہ تو اب دیکھا!آپ کے تعریفی کلمات کا بہت شکریہ۔۔ اگرچہ میں اپنے آپ کو کسی قابل نہیں سمجھتی ۔ ۔ یہ آپ کا بڑا ظرف اور حسن نظر ہے ۔ ۔آپ چھوٹوں کی طرف یقینا بڑا سا ہاتھ بڑھا دیتے ہیں۔۔ جزاک اللہ خیر
 
آپ کی بات کو سامنے رکھتے ہوئے عربی میں سوچنے کی کوشش کی مگر زبانی یاد کی ہوئی سورتوں اور مسنون دعاؤں کے علاوہ کچھ یاد نہ آیا!!
جس کو عربی آتی ہی نہ ہو وہ عربی میں یا کسی بھی زبان میں کیسے سوچ سکتا ہے۔:unsure::unsure::unsure:
جب آپ کوئی بھی زبان سیکھنا شروع کریں تو اس کی وکیبلری زیادہ سے زیادہ سیکھیں ۔۔۔ گرائمر کے اصول اول اول تو یاد ہوجاتے ہیں، لیکن اگر اس کی مشق کے لیے الفاظ کا ذخیرہ ہی محدود ہو تو انسان بہت جلدی اکتا جاتا ہے اور پھر مشق میں بھی دل نہیں لگتا ۔۔۔ جب وکیبلری میں مناسب استعداد حاصل ہو جائے تو پھر اس زبان میں سوچنا بھی ممکن ہو جاتا ہے ۔۔۔ جیسے کہ انگریزی میں بات کرنے کے لیے اب ہمیں پہلے اردو میں جملہ سوچ کر ذہن میں اس کا ترجمہ نہیں کرنا پڑتا ۔۔۔
 
محفل پر ”آناجانا“ کافی کم ہوگیا ہے۔ آج جو جھانکا تو ظہیر بھائی کا کلام پڑھنا سرورق پر موجود تھا۔ پیسہ وصول ہوگیا۔ :)حسب معمول لاجواب کلام!!!

خیالِ یار پہ جب تک ہے دسترس دل کی
بہار میری ہے ، گلشن مرا ، صبا ہے مری

میرے لیے حاصلِ کلام ہے۔ بقول خواجہ مجذوب
دل کے آئینے میں ہے تصویرِ یار
جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی بات کو سامنے رکھتے ہوئے عربی میں سوچنے کی کوشش کی مگر زبانی یاد کی ہوئی سورتوں اور مسنون دعاؤں کے علاوہ کچھ یاد نہ آیا!!
جس کو عربی آتی ہی نہ ہو وہ عربی میں یا کسی بھی زبان میں کیسے سوچ سکتا ہے۔:unsure::unsure::unsure:
:D:D:D
یہ تو سر کھجانے پر مجبور کردیا آپ نے ۔ (سر کھجانے والی ایموجی تین عدد)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
افف ۔۔ یہ مراسلہ تو اب دیکھا!آپ کے تعریفی کلمات کا بہت شکریہ۔۔ اگرچہ میں اپنے آپ کو کسی قابل نہیں سمجھتی ۔ ۔ یہ آپ کا بڑا ظرف اور حسن نظر ہے ۔ ۔آپ چھوٹوں کی طرف یقینا بڑا سا ہاتھ بڑھا دیتے ہیں۔۔ جزاک اللہ خیر
کسرِ نفسی سے کام لینے کا شکریہ! :)
:Dاور آئندہ کے لیے عربی میں مذاق سے توبہ کریں۔ جوجل چاچو کو اور کئی زبانیں بھی آتی ہیں ۔ اگلی دفعہ پرتگالی آزمائیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محفل پر ”آناجانا“ کافی کم ہوگیا ہے۔ آج جو جھانکا تو ظہیر بھائی کا کلام پڑھنا سرورق پر موجود تھا۔ پیسہ وصول ہوگیا۔ :)حسب معمول لاجواب کلام!!!

خیالِ یار پہ جب تک ہے دسترس دل کی
بہار میری ہے ، گلشن مرا ، صبا ہے مری

میرے لیے حاصلِ کلام ہے۔ بقول خواجہ مجذوب
دل کے آئینے میں ہے تصویرِ یار
جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی
اخاہ ، عبید انصاری بھائی تشریف لائے ہیں ۔ عبید بھائی ، بہت بہت شکریہ ! بہت نوازش! اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو خوش رکھے!
محفل پر آنا جانا کم سہی لیکن آپ آتے تو ہیں ۔ یہ اچھی بات ہے ۔ کام اور ذمہ داریاں پہلے ، شعر و شاعری وغیرہ کے مشاغل بعد میں ۔
ظہیر بھائی کا کلام پڑھنا سرورق پر موجود تھا۔ پیسہ وصول ہوگیا۔
اور یہ محفل پر آنے کے پیسے کون وصول رہا ہے آپ سے؟!
کھل کر بات کیجیے اورنام بتائیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاکہ میں اپنا حصہ وصول کرسکوں۔ :grin:
 
Top