یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا ۔ غالب (مختلف گلوکار)

فاتح

لائبریرین
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا ۔ مختلف گلوکار


حبیب ولی محمد
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=tiEL_sSsQDA"]YouTube - Yeh na thee Hamari qismat - Ghalib by Habib Wali Muhammad[/ame]

ٹینا ثانی
(غالب اور داغ کی ایک ہی زمین میں دو غزلوں کے اشعار کا مجموعہ بنا کر گائی ہے ٹینا ثانی نے)
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=uSESKnz7oZo"]YouTube - Yeh Na Thi Humari Qismat Ke Visaal-e-Yaar Hota - Tina Sani Live[/ame]

استاد امانت علی خان
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=4bvETJhXTfw"]YouTube - The Best Of Ustad Amanat Ali Khan, Pakistani Ghazal Singer-Yeh Nathi Hamari Kismat[/ame]

حامد علی خان
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=HRF2kgTJXHw"]YouTube - YEH NA THI HAMARI KISMAT(HAMID ALI KHAN LIVE)[/ame]

نور جہاں اور سلیم رضا
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=ZKect_7OrTg"]YouTube - YE NA THI HUMARI - NOOR SINGS GHALIB 8 (WITH S.RAZA)[/ame]

محمد رفیع
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=g7T_8fvZjYs"]YouTube - Rafi Sahib Singing Ghazal - Yeh Na Thi Hamari Qismat[/ame]

ثریا
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Bjqc4oEGk64"]YouTube - "YE NA THI HAMARI KISMAT"BY SURAIYYA,M.D:GULAM MOHD.-"MIRZA GALIB"[/ame]

اشا منگیشکر
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=W3iP_CEudAQ"]YouTube - Yeh Na Thi Hamari Qismat Keh Visaal-E-Yaar Hota - Usha Mangeshkar Version[/ame]

اشا منگیشکر ۔ فلمی ویڈیو (مضحکہ خیز)
[nomedia="http://www.youtube.com/watch?v=_Qyc5AiD5HU"]YouTube - Ye na thi hamari kismat (Usha_Main Nashe main hoon)[/nomedia]

چترا سنگھ
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=3W9RD9sQd0o"]YouTube - Yeh Na Thi Hamari By Chitra Singh (THE GREAT MIRZA ASAD ULLAH KHAN GHALIB)[/ame]

چترا سنگھ ۔ دھیمے سُر میں
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=hWVwTby6new"]YouTube - Yeh Na Thi Hamari "Slow version" (THE GREAT MIRZA ASAD ULLAH KHAN GHALIB)[/ame]

جگجیت سنگھ
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=D9pH6JzSYx0"]YouTube - Ye Na Thi Hamari Qismat Ke Visal-e-yaar Hota by Jagjit Singh[/ame]

عابدہ پروین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=0pSDZLcXE84"]YouTube - Yeh na thee Hamari qismat - Ghalib by Abida parveen[/ame]

طلعت عزیز
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=ARPZ4hXJKOA"]YouTube - Yeh na thee Hamari qismat - Ghalib by Talat Aziz[/ame]

بیگم اختر
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Oh2KBWWcI1s"]YouTube - Begum Akhtar - 077 - yeh na thi hamari qismat .. ..[/ame]

فریدہ خانم
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=TzEeutFbgEY"]YouTube - Yeh Na Thee Humari Qismat...!!![/ame]

سائرہ نسیم
[nomedia="http://www.youtube.com/watch?v=sSATSrUWB4c"]YouTube - Ye Na thi Hamari Kismat (Ghalib )[/nomedia]

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا

ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا

کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو
یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
جسے غم سمجھ رہے ہو یہ اگر شرار ہوتا

غم اگرچہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غمِ عشق گر نہ ہوتا غمِ روزگار ہوتا

کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بری بلا ہے
مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا

ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا

اسے کون دیکھ سکتا، کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا

یہ مسائلِ تصوف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
(مرزا اسد اللہ خان غالب)
 

فاتح

لائبریرین
حبیب ولی محمّد نے سب سے اچھا گایا ہے۔ دھن اور طبلے کی سنگت کمال کی ہے
میرا بھی یہی خیال ہے اور یہی وجہ تھی کہ سب سے پہلے حبیب ولی محمد کی ویڈیو لگائی تھی۔ بلکہ ہم نے پہلے پہل اسے حبیب ولی محمد کی ہی آواز میں سنا تھا باقیوں سے تو عرصۂ دراز کے بعد کہیں شناسائی ہوئی تھی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک بار پھر کمال کر دیا آپ نے قبلہ :)

فرخ صاحب ہاتھ مل رہے ہونگے ;)

ہا ہا۔ مجھے اس تبصرے پر بہت ہنسی آرہی ہے۔ قبلہ وارث صاحب، فاتح صاحب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں ان کا کتنا بڑا حاسد ہوں۔
دو ہی باذوق آدمی ہیں عدم
میں ہوا یا مرا رقیب ہوا
:)
 

ابوشامل

محفلین
بہت اعلی فاتح صاحب! حبیب ولی محمد اپنے منفرد انداز اور آواز کے باعث بہت پسند ہیں لیکن میری رائے میں یہ غزل سب سے بہتر استاد امانت علی خان نے گائی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت اعلی فاتح صاحب! حبیب ولی محمد اپنے منفرد انداز اور آواز کے باعث بہت پسند ہیں لیکن میری رائے میں یہ غزل سب سے بہتر استاد امانت علی خان نے گائی ہے۔
بہت شکریہ ابو شامل صاحب۔ اپنی اپنی پسند ہے مگر بہرحال استاد تو استاد ہی ہوتے ہیں جناب۔ :)
حبیب ولی محمد کراچی میں ولیکا انڈسٹریز کے مالک ایک کاروباری میمن ہیں جنھوں نے گائیکی محض فارغ اوقات میں کی ہے جب کہ استاد امانت علی خان شام چوراسی (بقول بشریٰ انصاری "Evening 84":grin:) اور پٹیالہ گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے اور اساتذہ کے سائے میں پلے بڑھے اور یوں موسیقی ان کے خون کا حصہ تھی۔
 
Top