یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ کبھی اُدھار ہوتا

Wasiq Khan

محفلین

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ کبھی اُدھار ہوتا
ہمیں سودا پورا دیتا، وہ دکان دار ہوتا

ترے باپ نے جو دیکھا ، گئی جان مفت اپنی
نہ تجھے عزیز رکھتے، نہ یہ کار زار ہوتا

لڑے عاشقوں سے تیرے ، یہ ہماری بد نصیبی
ہمیں عشق نے ڈبویا کہیں ایک بار ہوتا

مجھے دوستوں نے لوٹا، مجھے غیر نے کھسوٹا
مجھے کیا برا تھا لُٹنا ، اگر ایک بار ہوتا

تو سبھی کو چھوڑ دیتی، مری جان آ ہی جاتی
مری بات کا تجھے بھی اگر اعتبار ہوتا

کئی ایسے تھے لطیفے جنہیں میں سنا کے اُٹھا
تو کبھی تو مسکراتی ، جو تجھے بھی پیار ہوتا

وہ کسی کی دانتا کِل کِل، وہ ترا حساب غالب
تجھے محتسب سمجھتے جو نہ شیر خوار ہوتا
 
اف فوہ! دن دھاڑے سرقہ اور بھری محفل میں کسی کو پتہ تک نہیں چلا؟

ملاحظہ فرمائیے ہماری پیروڈی جسے واثق بھائی نے من و عن چھاپا ہے۔

2۔غالب کے کلام کی پیروڈی​
غزل

محمد خلیل الرحمٰن

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ کبھی اُدھار ہوتا
ہمیں سودا پورا دیتا، وہ دکان دار ہوتا

ترے باپ نے جو دیکھا ، گئی جان مفت اپنی
نہ تجھے عزیز رکھتے، نہ یہ کار زار ہوتا

لڑے عاشقوں سے تیرے ، یہ ہماری بد نصیبی
ہمیں عشق نے ڈبویا کہیں ایک بار ہوتا

مجھے دوستوں نے لوٹا، مجھے غیر نے کھسوٹا
مجھے کیا برا تھا لُٹنا ، اگر ایک بار ہوتا

تو سبھی کو چھوڑ دیتی، مری جان آہی جاتی
مری بات کا تجھے بھی اگر اعتبار ہوتا

کئی ایسے تھے لطیفے جنہیں میں سنا کے اُٹھا
تو کبھی تو مسکراتی ، جو تجھے بھی پیار ہوتا

وہ کسی کی دانتا کِل کِل، وہ ترا حساب غالب
تجھے محتسب سمجھتے جو نہ شیر خوار ہوتا
 
خلیل بھائی غالب کے کلام پ کتنی پیروڈیز ہو گئی ہیں؟
اسی طرح اقبال کے کلام پر بھی؟
کیا یہ بہتر نہیں کہ ای بک کی صورت میں اکٹھا کر دیا جائے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اف فوہ! دن دھاڑے سرقہ اور بھری محفل میں کسی کو پتہ تک نہیں چلا؟

ملاحظہ فرمائیے ہماری پیروڈی جسے واثق بھائی نے من و عن چھاپا ہے۔

خلیل بھائی ، آپ کی اس غزل کے لٹنے سے روحِ غالب کو بیحد سکون پہنچا ہے ۔ :):):)
گویا کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے یہ واثق صاحب نے ثواب کا کام کیا ہے ۔ :D
 
خلیل بھائی ، آپ کی اس غزل کے لٹنے سے روحِ غالب کو بیحد سکون پہنچا ہے ۔ :):):)
گویا کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے یہ واثق صاحب نے ثواب کا کام کیا ہے ۔ :D

لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بیہودہ کام ہے
یہ جانتا اگر تو بناتا نہ پیروڈی!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بیہودہ کام ہے
یہ جانتا اگر تو بناتا نہ پیروڈی!
ہا ہا ہا ہا ! نہیں یہ بات نہیں خلیل بھائی ۔ اس معیار کی پیروڈی لکھنا تو ہر ایک کے بس کی بات بھی نہیں ۔ آپ تو فنِ تحریف کے استاد ہیں اورمسکراہٹیں بکھیرنے کے چیمپئن ۔ اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ!
میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ آپ نے تو غالب کی غزل پر ہاتھ صاف کیا تھا لیکن واثق صاحب نےآپ کی غزل پر ہاتھ پیر اور ناک منہ وغیرہ سب ہی صاف کردیئے ۔ :):):)
 
فہد اشرف

محفلین
اف فوہ! دن دھاڑے سرقہ اور بھری محفل میں کسی کو پتہ تک نہیں چلا؟

ملاحظہ فرمائیے ہماری پیروڈی جسے واثق بھائی نے من و عن چھاپا ہے۔
شاعر کا نام نہ لکھ کر واثق صاحب نے غلط کیا ہے لیکن زمرے کے انتخاب کو دیکھتے ہوئے اسے سرقہ نہیں کہا جا سکتا۔
 
خلیل بھائی غالب کے کلام پ کتنی پیروڈیز ہو گئی ہیں؟
اسی طرح اقبال کے کلام پر بھی؟
کیا یہ بہتر نہیں کہ ای بک کی صورت میں اکٹھا کر دیا جائے۔ :)

تابش بھائی! غالب کی پیروڈیز کی تو استادِ محترم جناب الف عین نے ای بک بنادی تھی البتہ اقبال کے کلام پر کام باقی ہے

اردو کی برقی کتابیں
 
Top