یہ نہ سمجھو کہ کوئی نہیں دیکھتا؟

ظفر احمد

محفلین
انسان جب گناہ کا ارادہ کرتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ مجھے کوئی نہیں دیکھ رہا! یہ ہی انسان کی بھول ہے۔ اللہ ہماری ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہ تو وہ بھی جانتا ہے جو ابھی ہم کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ بھی جانتا ہے جو کچھ ہم کر چکے ہیں۔ اللہ فرماتا ہے ۔

اے ابن آدم ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے۔ ہوگا وہی جو میری چاہت ہے۔ گر تونے چاہا وہ جو میری چاہت ہے تو میں دے دونگا وہ جو تیری چاہے ہے۔
بس انسان بھی کتنا پاگل ہے سب کچہ جانتا ہے پھر بھی نافرمانی کرتا ہے۔ جہنم میں جانے کے لیے خوب پیسہ برباد کرتا ہے اپنا وقت خراب کرتا ہے۔ پر اسے سوائے وقت کی بربادی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ جب کے سیدھا راستہ ہے جنت میں جانے کا نہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے بس کچھ باتیں ماننی ہیں اور کچھ باتوں کو چھوڑنا ہے۔ بس اپنے ہر عمل کو اللہ کے حکم کے تابع کرنا ہے۔ یہ ہی سیدھا راستہ ہے جو جنت تک لے جائے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ مرے تمام دوست بھی اسی سیدھے راستے کا انتخاب کرنگے۔
 

دوست

محفلین
واہ بہت اچھی بات شئیر کی آپ نے۔
اور خوش آمدید۔
کچھ تعارف اگر ہوجائے تو کیا ہی کہنے۔ :p :p
 

ظفر احمد

محفلین
بہت بہت مہربانی کہ بات اچھی لگی۔
پر بات اچھی یا بری یا پسند نہ پسند کی ہونے کی نہیں؟ اچھی بات پر عمل کی ہے ہر اچھی بات جب تک بیکار ہے جب تک عمل نہ ہو ۔ میری درخواست بھی یہی ہے بھائیو! بہنوں! دعا کریں اور عمل کریں کے ہم اس سیدھے راستے پر چلنے والے بنیں اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیں۔ انشاء اللہ ہماری کامیابی اسی میں ہے؟
 
Top